يہ کتاب (قرآن مجيد) اس ميں کچھ شک نہيں (کہ کلامِ خدا ہے. خدا سے) ڈرنے والوں کي رہنما ہے 2:2
اور اگر تم کو اس (کتاب) ميں، جو ہم نے اپنے بندے (محمد? عربي) پر نازل فرمائي ہے کچھ شک ہو تو اسي طرح کي ايک سورت تم بھي بنا لاؤ اور خدا کے سوا جو تمہارے مددگار ہوں ان کو بھي بلالو اگر تم سچے ہو 2:23
ليکن اگر (ايسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہيں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ايندھن آدمي اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے ليے تيار کي گئي ہے 2:24
کہہ دو کہ جو شخص جبرئيل کا دشمن ہو (اس کو غصے ميں مر جانا چاہيئے) اس نے تو (يہ کتاب) خدا کے حکم سے تمہارے دل پر نازل کي ہے جو پہلي کتابوں کي تصديق کرتي ہے، اور ايمان والوں کے ليے ہدايت اور بشارت ہے 2:97
جن لوگوں کو ہم نے کتاب عنايت کي ہے، وہ اس کو (ايسا) پڑھتے ہيں جيسا اس کے پڑھنے کا حق ہے. يہي لوگ اس پر ايمان رکھنے والے ہيں، اور جو اس کو نہيں مانتے، وہ خسارہ پانے والے ہيں 2:121
اس نے (اے محمد?) تم پر سچي کتاب نازل کي جو پہلي (آسماني) کتابوں کي تصديق کرتي ہے اور اسي نے تورات اور انجيل نازل کي 3:3
وہي تو ہے جس نے تم پر کتاب نازل کي جس کي بعض آيتيں محکم ہيں (اور) وہي اصل کتاب ہيں اور بعض متشابہ ہيں تو جن لوگوں کے دلوں ميں کجي ہے وہ متشابہات کا اتباع کرتے ہيں تاکہ فتنہ برپا کريں اور مراد اصلي کا پتہ لگائيں حالانکہ مراد اصلي خدا کے سوا کوئي نہيں جانتا اور جو لوگ علم ميں دست گاہ کامل رکھتے ہيں وہ يہ کہتے ہيں کہ ہم ان پر ايمان لائے يہ سب ہمارے پروردگار کي طرف سے ہيں اور نصيحت تو عقل مند ہي قبول کرتے ہيں 3:7
(اے محمد?) يہ ہم تم کو (خدا کي) آيتيں اور حکمت بھري نصيحتيں پڑھ پڑھ کر سناتے ہيں3:58
يہ خدا کي آيتيں ہيں جو ہم تم کو صحت کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہيں اور خدا اہلِ عالم پر ظلم نہيں کرنا چاہتا 3:108
يہ (قرآن) لوگوں کے ليے بيان صريح اور اہلِ تقوي? کے ليے ہدايت اور نصيحت ہے 3:138
بھلا يہ قرآن ميں غور کيوں نہيں کرتے؟ اگر يہ خدا کے سوا کسي اور کا (کلام) ہوتا تو اس ميں (بہت سا) اختلاف پاتے 4:82
(اے پيغمبر) ہم نے تم پر سچي کتاب نازل کي ہے تاکہ خدا کي ہدايت کے مطابق لوگوں کے مقدمات ميں فيصلہ کرو اور (ديکھو) دغابازوں کي حمايت ميں کبھي بحث نہ کرنا 4:105
لوگو تمہارے پروردگار کي طرف سے تمہارے پاس دليل (روشن) آچکي ہے اور ہم نے (کفر اور ضلالت کا اندھيرا دور کرنے کو) تمہاري طرف چمکتا ہوا نور بھيج ديا ہے 4:174
اور (ويسي ہي) يہ کتاب ہے جسے ہم نے نازل کيا ہے بابرکت جو اپنے سے پہلي (کتابوں) کي تصديق کرتي ہے اور (جو) اس لئے (نازل کي گئي ہے) کہ تم مکے اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو آگاہ کردو. اور جو لوگ آخرت پر ايمان رکھتے ہيں وہ اس کتاب پر بھي ايمان رکھتے ہيں اور وہ اپني نمازوں کي پوري خبر رکھتے ہيں 6:92
اور (اے کفر کرنے والوں) يہ کتاب بھي ہميں نے اتاري ہے برکت والي تو اس کي پيروي کرو اور (خدا سے) ڈرو تاکہ تم پر مہرباني کي جائے6:155
(اور اس ليے اتاري ہے) کہ (تم يوں نہ) کہو کہ ہم سے پہلے دو ہي گروہوں پر کتابيں اتري تھيں اور ہم ان کے پڑھنے سے (معذور اور) بےخبر تھے6:156
يا (يہ نہ) کہو کہ اگر ہم پر بھي کتاب نازل ہوتي تو ہم ان لوگوں کي نسبت کہيں سيدھے رستے پر ہوتے سو تمہارے پاس تمہارے پروردگار کي طرف سے دليل اور ہدايت اور رحمت آ گئي ہے تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا کي آيتوں کي تکذيب کرے اور ان سے (لوگوں کو) پھيرے جو لوگ ہماري آيتوں سے پھيرتے ہيں اس پھيرنے کے سبب ہم ان کو برے عذاب کي سزا ديں گے6:157
(اے محمد) يہ کتاب (جو) تم پر نازل ہوئي ہے. اس سے تمہيں تنگ دل نہيں ہونا چاہيئے، (يہ نازل) اس ليے (ہوئي ہے) کہ تم اس کے ذريعے سے (لوگوں) کو ڈر سناؤ اور (يہ) ايمان والوں کے ليے نصيحت ہے 7:2
اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دي ہے جس کو علم ودانش کے ساتھ کھول کھول کر بيان کر ديا ہے (اور) وہ مومن لوگوں کے ليے ہدايت اور رحمت ہے7:52
اور جب تم ان کے پاس (کچھ دنوں تک) کوئي آيت نہيں لاتے تو کہتے ہيں کہ تم نے (اپني طرف سے) کيوں نہيں بنالي. کہہ دو کہ ميں تو اسي کي پيروي کرتا ہوں جو ميرے پروردگار کي طرف سے ميرے پاس آتا ہے. يہ قرآن تمہارے پروردگار کي جانب سے دانش وبصيرت اور مومنوں کے ليے ہدايت اور رحمت ہے 7:203
آلرا . يہ بڑي دانائي کي کتاب کي آيتيں ہيں 10:1
اور يہ قرآن ايسا نہيں کہ خدا کے سوا کوئي اس کو اپني طرف سے بنا لائے. ہاں (ہاں يہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابيں) اس سے پہلے (کي) ہيں. ان کي تصديق کرتا ہے اور ان ہي کتابوں کي (اس ميں) تفصيل ہے اس ميں کچھ شک نہيں (کہ) يہ رب العالمين کي طرف سے (نازل ہوا) ہے 10:37
لوگو تمہارے پروردگار کي طرف سے نصيحت اور دلوں کي بيماريوں کي شفا. اور مومنوں کے ليے ہدايت اور رحمت آپہنچي ہے10:57
کہہ دو کہ (يہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کي مہرباني سے (نازل ہوئي ہے) تو چاہيئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں. يہ اس سے کہيں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہيں10:58
ال?را. يہ وہ کتاب ہے جس کي آيتيں مستحکم ہيں اور خدائے حکيم وخبير کي طرف سے بہ تفصيل بيان کردي گئي ہے 11:1
ال?را. يہ کتاب روشن کي آيتيں ہيں 12:1
ہم نے اس قرآن کو عربي ميں نازل کيا ہے تاکہ تم سمجھ سکو 12:2
(اے پيغمبر) ہم اس قرآن کے ذريعے سے جو ہم نے تمہاري طرف بھيجا ہے تمہيں ايک نہايت اچھا قصہ سناتے ہيں اور تم اس سے پہلے بےخبر تھے 12:3
اور تم ان سے اس (خير خواہي) کا کچھ صلا بھي تو نہيں مانگتے. يہ قرآن اور کچھ نہيں تمام عالم کے ليے نصيحت ہے 12:104
ان کے قصے ميں عقلمندوں کے ليے عبرت ہے. يہ (قرآن) ايسي بات نہيں ہے جو (اپنے دل سے) بنائي گئي ہو بلکہ جو (کتابيں) اس سے پہلے نازل ہوئي ہيں ان کي تصديق (کرنے والا) ہے اور مومنوں کے ليے ہدايت اور رحمت ہے 12:111
ال?مرا. (اے محمد) يہ کتاب (الہي?) کي آيتيں ہيں. اور جو تمہارے پروردگار کي طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے ليکن اکثر لوگ ايمان نہيں لاتے 13:1
اور اسي طرح ہم نے اس قرآن کو عربي زبان کا فرمان نازل کيا ہے. اور اگر تم علم (ودانش) آنے کے بعد ان لوگوں کي خواہشوں کے پيچھے چلو گے تو خدا کے سامنے کوئي نہ تمہارا مددگار ہوگا اور نہ کوئي بچانے والا 13:37
خدا جس کو چاہتا ہے مٹا ديتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسي کے پاس اصل کتاب ہے 13:39
ال?ر. (يہ) ايک (پُرنور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس ليے نازل کيا ہے کہ لوگوں کو اندھيرے سے نکال کر روشني کي طرف لے جاؤ (يعني) ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابل تعريف (خدا) کے رستے کي طرف 14:1
يہ قرآن لوگوں کے نام (خدا کا پيغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرايا جائے اور تاکہ وہ جان ليں کہ وہي اکيلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصيحت پکڑيں14:52
آلرا. يہ خدا کي کتاب اور قرآن روشن کي آيتيں ہيں 15:1
بےشک يہ (کتاب) نصيحت ہميں نے اُتاري ہے اور ہم ہي اس کے نگہبان ہيں 15:9
اور ہم نے تم کو سات (آيتيں) جو (نماز ميں) دہرا کر پڑھي جاتي ہيں (يعني سورہ? الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمايا ہے 15:87
(اور ان پيغمبروں کو) دليليں اور کتابيں دے کر (بھيجا تھا) اور ہم نے تم پر بھي يہ کتاب نازل کي ہے تاکہ جو (ارشادات) لوگوں پر نازل ہوئے ہيں وہ ان پر ظاہر کردو اور تاکہ وہ غور کريں 16:44
اور ہم نے جو تم پر کتاب نازل کي ہے تو اس کے ليے جس امر ميں ان لوگوں کو اختلاف ہے تم اس کا فيصلہ کردو. اور (يہ) مومنوں کے ليے ہدايت اور رحمت ہے16:64
اور (اس دن کو ياد کرو) جس دن ہم ہر اُمت ميں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کريں گے. اور (اے پيغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائيں گے. اور ہم نے تم پر (ايسي) کتاب نازل کي ہے کہ (اس ميں) ہر چيز کا بيان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کے ليے ہدايت اور رحمت اور بشارت ہے 16:89
اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شيطان مردود سے پناہ مانگ ليا کرو 16:98
اور جب ہم کوئي آيت کسي آيت کي جگہ بدل ديتے ہيں. اور خدا جو کچھ نازل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے تو (کافر) کہتے ہيں کہ تم يونہي اپني طرف سے بنا لاتے ہو. حقيقت يہ ہے کہ ان ميں اکثر نادان ہيں 16:101
کہہ دو کہ اس کو روح القدس تمہارے پروردگار کي طرف سے سچائي کے ساتھ لے کر نازل ہوئے ہيں تاکہ يہ (قرآن) مومنوں کو ثابت قدم رکھے اور حکم ماننے والوں کے لئے تو (يہ) ہدايت اور بشارت ہے 16:102
اور ہميں معلوم ہے کہ يہ کہتے ہيں کہ اس (پيغمبر) کو ايک شخص سکھا جاتا ہے. مگر جس کي طرف (تعليم کي) نسبت کرتے ہيں اس کي زبان تو عجمي ہے اور يہ صاف عربي زبان ہے 16:103
يہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سيدھا ہے اور مومنوں کو جو نيک عمل کرتے ہيں بشارت ديتا ہے کہ اُن کے لئے اجر عظيم ہے 17:9
اور يہ بھي (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ايمان نہيں رکھتے اُن کے لئے ہم نے دکھ دينے والا عذاب تيار کر رکھا ہے 17:10
اور ہم نے اس قرآن ميں طرح طرح کي باتيں بيان کي ہيں تاکہ لوگ نصيحت پکڑيں گے. مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہيں 17:41
اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم ميں اور ان لوگوں ميں جو آخرت پر ايمان نہيں رکھتے حجاب پر حجاب کر ديتے ہيں17:45
اور کہہ دو کہ حق آگيا اور باطل نابود ہوگيا. بےشک باطل نابود ہونے والا ہے 17:81
اور ہم قرآن (کے ذريعے) سے وہ چيز نازل کرتے ہيں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق ميں تو اس سے نقصان ہي بڑھتا ہے 17:82
اور اگر ہم چاہيں تو جو (کتاب) ہم تمہاري طرف بھيجتے ہيں اسے (دلوں سے) محو کرديں. پھر تم اس کے لئے ہمارے مقابلے ميں کسي کو مددگار نہ پاؤ 17:86
مگر (اس کا قائم رہنا) تمہارے پروردگار کي رحمت ہے. کچھ شک نہيں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے 17:87
کہہ دو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جيسا بنا لائيں تو اس جيسا نہ لاسکيں گے اگرچہ وہ ايک دوسرے کو مددگار ہوں 17:88
اور ہم نے قرآن ميں سب باتيں طرح طرح سے بيان کردي ہيں. مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کيا 17:89
اور ہم نے اس قرآن کو سچائي کے ساتھ نازل کيا ہے اور وہ سچائي کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمد) ہم نے تم کو صرف خوشخبري دينے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھيجا ہے 17:105
اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کيا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھير ٹھير کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے 17:106
کہہ دو کہ تم اس پر ايمان لاؤ يا نہ لاؤ (يہ في نفسہ حق ہے) جن لوگوں کو اس سے پہلے علم (کتاب) ديا ہے. جب وہ ان کو پڑھ کر سنايا جاتا ہے تو وہ تھوڑيوں کے بل سجدے ميں گر پڑتے ہيں 17:107
سب تعريف خدا ہي کو ہے جس نے اپنے بندے (محمد) پر (يہ) کتاب نازل کي اور اس ميں کسي طرح کي کجي (اور پيچيدگي) نہ رکھي 18:1
(بلکہ) سيدھي (اور سليس اتاري) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کي طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نيک عمل کرتے ہيں خوشخبري سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نيک بدلہ(يعني) بہشت ہے 18:2
جس ميں وہ ابدا لاآباد رہيں گے 18:3
اور ان لوگوں کو بھي ڈرائے جو کہتے ہيں کہ خدا نے (کسي کو) بيٹا بنا ليا ہے 18:4
(اے پيغمبر) اگر يہ اس کلام پر ايمان نہ لائيں تو شايد تم کے ان پيچھے رنج کر کر کے اپنے تئيں ہلاک کردو گے18:6
اور اپنے پروردگار کي کتاب جو تمہارے پاس بھيجي جاتي ہے پڑھتے رہا کرو. اس کي باتوں کو کوئي بدلنے والا نہيں. اور اس کے سوا تم کہيں پناہ کي جگہ بھي نہيں پاؤ گے 18:27
اور کہہ دو کہ (لوگو) يہ قرآن تمہارے پروردگار کي طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ايمان لائے اور جو چاہے کافر رہے. ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کي آگ تيار کر رکھي ہے جس کي قناتيں ان کو گھير رہي ہوں گي. اور اگر فرياد کريں گے تو ايسے کھولتے ہوئے پاني سے ان کي دادرسي کي جائے گي (جو) پگھلے ہوئے تانبے کي طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پينے کا) پاني بھي برا اور آرام گاہ بھي بري 18:29
اور ہم نے اس قرآن ميں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کي مثاليں بيان فرمائي ہيں. ليکن انسان سب چيزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے18:54
(اے پيغمبر) ہم نے يہ (قرآن) تمہاري زبان ميں آسان (نازل) کيا ہے تاکہ تم اس سے پرہيزگاروں کو خوشخبري پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو 19:97
(اے محمد) ہم نے تم پر قرآن اس لئے نازل نہيں کيا کہ تم مشقت ميں پڑ جاؤ 20:2
بلکہ اس شخص کو نصيحت دينے کے لئے (نازل کيا ہے) جو خوف رکھتا ہے 20:3
يہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمين اور اونچے اونچے آسمان بنائے 20:4
اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بيان کرتے ہيں جو گذر چکے ہيں. اور ہم نے تمہيں اپنے پاس سے نصيحت (کي کتاب) عطا فرمائي ہے 20:99
جو شخص اس سے منہ پھيرے گا وہ قيامت کے دن (گناہ کا) بوجھ اُٹھائے گا 20:100
اور ہم نے اس کو اسي طرح کا قرآن عربي نازل کيا ہے اور اس ميں طرح طرح کے ڈراوے بيان کرديئے ہيں تاکہ لوگ پرہيزگار بنيں يا خدا ان کے لئے نصيحت پيدا کردے 20:113
تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالي قدر ہے. اور قرآن کي وحي جو تمہاري طرف بھيجي جاتي ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدي نہ کيا کرو اور دعا کرو کہ ميرے پروردگار مجھے اور زيادہ علم دے 20:114
بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (يہ قرآن) پريشان (باتيں ہيں جو) خواب (ميں ديکھ لي) ہيں. (نہيں) بلکہ اس نے اس کو اپني طرف سے بنا ليا ہے (نہيں) بلکہ (يہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتيجہ? طبع) ہے. تو جيسے پہلے (پيغمبر نشانياں دے کر) بھيجے گئے تھے (اسي طرح) يہ بھي ہمارے پاس کوئي نشاني لائے21:5
ہم نے تمہاري طرف ايسي کتاب نازل کي ہے جس ميں تمہارا تذکرہ ہے. کيا تم نہيں سمجھتے 21:10
يہ مبارک نصيحت ہے جسے ہم نے نازل فرمايا ہے تو کيا تم اس سے انکار کرتے ہو؟21:50
عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس ميں (خدا کے حکموں کي) تبليغ ہے 21:106
اور اسي طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کي تمام) باتيں کھلي ہوئي (ہيں) اور يہ (ياد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدايات ديتا ہے22:16
کيا يہ کہتے ہيں کہ اسے سودا ہے (نہيں) بلکہ وہ ان کے پاس حق کو لے کر آئے ہيں اور ان ميں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہيں 23:70
اور خدائے (برحق) ان کي خواہشوں پر چلے تو آسمان اور زمين اور جو ان ميں ہيں سب درہم برہم ہوجائيں. بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کي نصيحت (کي کتاب) پہنچا دي ہے اور وہ اپني (کتاب) نصيحت سے منہ پھير رہے ہيں 23:71
يہ (ايک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کيا اور اس (کے احکام) کو فرض کر ديا، اور اس ميں واضح المطالب آيتيں نازل کيں تاکہ تم ياد رکھو 24:1
اور خدا تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپني آيتيں کھول کھول کر بيان فرماتا ہے. اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے 24:18
اور ہم نے تمہاري طرف روشن آيتيں نازل کي ہيں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہيں ان کي خبريں اور پرہيزگاروں کے لئے نصيحت 24:34
ہم ہي نے روشن آيتيں نازل کيں ہيں اور خدا جس کو چاہتا ہے سيدھے رستے کي طرف ہدايات کرتا ہے24:46
وہ (خدائے غزوجل) بہت ہي بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمايا تاکہ اہل حال کو ہدايت کرے 25:1
کہہ دو کہ اُس نے اُس کو اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتوں کو جانتا ہے. بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے25:6
اور کافر کہتے ہيں کہ اس پر قرآن ايک ہي دفعہ کيوں نہيں اُتارا گيا. اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گيا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھيں. اور اسي واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہيں 25:32
اور ہم نے اس (قرآن کي آيتوں) کو طرح طرح سے لوگوں ميں بيان کيا تاکہ نصيحت پکڑيں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کيا25:50
يہ کتاب روشن کي آيتيں ہيں 26:2
اور يہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے 26:192
اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے 26:193
(يعني اس نے) تمہارے دل پر (القا) کيا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصيحت کرتے رہو 26:194
اور (القا بھي) فصيح عربي زبان ميں (کيا ہے) 26:195
اور اس کي خبر پہلے پيغمبروں کي کتابوں ميں (لکھي ہوئي) ہے 26:196
کيا ان کے لئے يہ سند نہيں ہے کہ علمائے بني اسرائيل اس (بات) کو جانتے ہيں 26:197
اور اگر ہم اس کو کسي غير اہل زبان پر اُتارتے 26:198
اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو يہ اسے (کبھي) نہ مانتے 26:199
اور اس (قرآن) کو شيطان لے کر نازل نہيں ہوئے 26:210
?ط?س?. يہ قرآن اور روشن کتاب کي آيتيں ہيں 27:1
مومنوں کے لئے ہدايت اور بشارت 27:2
اور تم کو قرآن (خدائے) حکيم وعليم کي طرف سے عطا کيا جاتا ہے27:6
بےشک يہ قرآن بني اسرائيل کے سامنے اکثر باتيں جن ميں وہ اختلاف کرتے ہيں، بيان کر ديتا ہے 27:76
اور بےشک يہ مومنوں کے لئے ہدايات اور رحمت ہے 27:77
يہ کتاب روشن کي آيتيں ہيں 28:2
اور تم اس سے پہلے کوئي کتاب نہيں پڑھتے تھے اور نہ اُسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہي سکتے تھے ايسا ہوتا تو اہلِ باطل ضرور شک کرتے 29:48
بلکہ يہ روشن آيتيں ہيں. جن لوگوں کو علم ديا گيا ہے اُن کے سينوں ميں (محفوظ) اور ہماري آيتوں سے وہي لوگ انکار کرتے ہيں جو بےانصاف ہيں 29:49
کيا اُن لوگوں کے لئے يہ کافي نہيں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کي جو اُن کو پڑھ کر سنائي جاتي ہے. کچھ شک نہيں کہ مومن لوگوں کے ليے اس ميں رحمت اور نصيحت ہے29:51
يہ حکمت کي (بھري ہوئي) کتاب کي آيتيں ہيں 31:2
نيکوکاروں کے لئے ہدايت اور رحمت ہے 31:3
اس ميں کچھ شک نہيں کہ اس کتاب کا نازل کيا جانا تمام جہان کے پروردگار کي طرف سے ہے 32:2
کيا يہ لوگ يہ کہتے ہيں کہ پيغمبر نے اس کو از خود بنا ليا ہے (نہيں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کي طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدايت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئي ہدايت کرنے والا نہيں آيا تاکہ يہ رستے پر چليں 32:3
اور جو (کتاب) تم کو تمہارے پروردگار کي طرف سے وحي کي جاتي ہے اُسي کي پيروي کئے جانا. بےشک خدا تمہارے سب عملوں سے خبردار ہے 33:2
اور جن لوگوں کو علم ديا گيا ہے وہ جانتے ہيں کہ جو (قرآن) تمہارے پروردگار کي طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ حق ہے. اور (خدائے) غالب اور سزاوار تعريف کا رستہ بتاتا ہے34:6
اور يہ کتاب جو ہم نے تمہاري طرف بھيجي ہے برحق ہے. اور ان (کتابوں) کي تصديق کرتي ہے جو اس سے پہلے کي ہيں. بےشک خدا اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) ديکھنے والا ہے 35:31
قسم ہے قرآن کي جو حکمت سے بھرا ہوا ہے 36:2
يہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کيا ہے36:5
تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہيں کيا گيا تھا متنبہ کردو وہ غفلت ميں پڑے ہوئے ہيں36:6
اور ہم نے ان (پيغمبر) کو شعر گوئي نہيں سکھائي اور نہ وہ ان کو شاياں ہے. يہ تو محض نصيحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے36:69
تاکہ اس شخص کو جو زندہ ہو ہدايت کا رستہ دکھائے اور کافروں پر بات پوري ہوجائے 36:70
ص. قسم ہے اس قرآن کي جو نصيحت دينے والا ہے (کہ تم حق پر ہو) 38:1
(يہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کي ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کي آيتوں ميں غور کريں اور تاکہ اہل عقل نصيحت پکڑيں 38:29
يہ قرآن تو اہل عالم کے لئے نصيحت ہے 38:87
اور تم کو اس کا حال ايک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا 38:88
اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کي طرف سے ہے 39:1
(اے پيغمبر) ہم نے يہ کتاب تمہاري طرف سچائي کے ساتھ نازل کي ہے تو خدا کي عبادت کرو (يعني) اس کي عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے 39:2
خدا نے نہايت اچھي باتيں نازل فرمائي ہيں (يعني) کتاب (جس کي آيتيں باہم) ملتي جلتي (ہيں) اور دہرائي جاتي (ہيں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہيں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہيں. پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کي ياد کي طرف (متوجہ) ہوجاتے ہيں. يہي خدا کي ہدايت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے. اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئي ہدايت دينے والا نہيں 39:23
اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن ميں ہر طرح کي مثاليں بيان کي ہيں تاکہ وہ نصيحت پکڑيں 39:27
يہ) قرآن عربي (ہے) جس ميں کوئي عيب (اور اختلاف) نہيں تاکہ وہ ڈر مانيں 39:28
اس کتاب کا اتارا جانا خدائے غالب ودانا کي طرف سے ہے 40:2
يہ کتاب خدائے) رحم?ن ورحيم (کي طرف) سے اُتري ہے 41:2
(ايسي) کتاب جس کي آيتيں واضح (المعاني) ہيں (يعني) قرآن عربي ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہيں 41:3
جو بشارت بھي سناتا ہے اور خوف بھي دلاتا ہے ليکن ان ميں سے اکثروں نے منہ پھير ليا اور وہ سنتے ہي نہيں 41:4
جن لوگوں نے نصيحت کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آئي. اور يہ تو ايک عالي رتبہ کتاب ہے 41:41
اس پر جھوٹ کا دخل نہ آگے سے ہوسکتا ہے نہ پيچھے سے. (اور) دانا (اور) خوبيوں والے (خدا) کي اُتاري ہوئي ہے 41:42
اور اگر ہم اس قرآن کو غير زبان عرب ميں (نازل) کرتے تو يہ لوگ کہتے کہ اس کي آيتيں (ہماري زبان ميں) کيوں کھول کر بيان نہيں کي گئيں. کيا (خوب کہ قرآن تو) عجمي اور (مخاطب) عربي. کہہ دو کہ جو ايمان لاتے ہيں ان کے لئے (يہ) ہدايت اور شفا ہے. اور جو ايمان نہيں لاتے ان کے کانوں ميں گراني (يعني بہراپن) ہے اور يہ ان کے حق ميں (موجب) نابينائي ہے. گراني کے سبب ان کو (گويا) دور جگہ سے آواز دي جاتي ہے 41:44
کہو کہ بھلا ديکھو اگر يہ (قرآن) خدا کي طرف سے ہو پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو (حق کي) پرلے درجے کي مخالفت ميں ہو41:52
خدائے غالب و دانا اسي طرح تمہاري طرف مضامين اور (براہين) بھيجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کي طرف وحي بھيجتا رہا ہے 42:3
اور اسي طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاري طرف روح القدس کے ذريعے سے (قرآن) بھيجا ہے. تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ايمان کو. ليکن ہم نے اس کو نور بنايا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں ميں سے جس کو چاہتے ہيں ہدايت کرتے ہيں. اور بےشک (اے محمد?) تم سيدھا رستہ دکھاتے ہو42:52
کتاب روشن کي قسم 43:2
کہ ہم نے اس کو قرآن عربي بنايا ہے تاکہ تم سمجھو 43:3
اور يہ بڑي کتاب (يعني لوح محفوظ) ميں ہمارے پاس (لکھي ہوئي اور) بڑي فضيلت اور حکمت والي ہے 43:4
اور يہ (قرآن) تمہارے لئے اور تمہاري قوم کے لئے نصيحت ہے اور (لوگو) تم سے عنقريب پرسش ہوگي 43:44
اس کتاب روشن کي قسم 44:2
کہ ہم نے اس کو مبارک رات ميں نازل فرمايا ہم تو رستہ دکھانے والے ہيں 44:3
ہم نے اس (قرآن) کو تمہاري زبان ميں آسان کرديا ہے تاکہ يہ لوگ نصيحت پکڑيں44:58
اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) دانا (کي طرف) سے ہے 45:2
يہ خدا کي آيتيں ہيں جو ہم تم کو سچائي کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہيں. تو يہ خدا اور اس کي آيتوں کے بعد کس بات پر ايمان لائيں گے؟45:6
يہ ہدايت (کي کتاب) ہے. اور جو لوگ اپنے پروردگار کي آيتوں سے انکار کرتے ہيں ان کو سخت قسم کا درد دينے والا عذاب ہوگا 45:11
يہ قرآن لوگوں کے لئے دانائي کي باتيں ہيں اور جو يقين رکھتے ہيں ان کے لئے ہدايت اور رحمت ہے 45:20
يہ) کتاب خدائے غالب (اور) حکمت والے کي طرف سے نازل ہوئي ہے )46:2
اور اس سے پہلے موسي? کي کتاب تھي (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت. اور يہ کتاب عربي زبان ميں ہے اسي کي تصديق کرنے والي تاکہ ظالموں کو ڈرائے. اور نيکوکاروں کو خوشخبري سنائے 46:12
بھلا يہ لوگ قرآن ميں غور نہيں کرتے يا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہيں 47:24
ق?. قرآن مجيد کي قسم (کہ محمد پيغمبر خدا ہيں) 50:1
جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے يا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس ميں نصيحت ہے 50:37
اگر يہ سچے ہيں تو ايسا کلام بنا تو لائيں 52:34
يہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کي طرف) بھيجا جاتا ہے 53:4
ان کو نہايت قوت والے نے سکھايا53:5
(يعني جبرائيل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے53:6
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کرديا ہے تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟ 54:17
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کرديا ہے تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟ 54:22
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کرديا ہے تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟ 54:32
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کرديا ہے تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟ 54:40
ہميں تاروں کي منزلوں کي قسم 56:75
اور اگر تم سمجھو تو يہ بڑي قسم ہے 56:76
کہ يہ بڑے رتبے کا قرآن ہے 56:77
(جو) کتاب محفوظ ميں (لکھا ہوا ہے) 56:78
اس کو وہي ہاتھ لگاتے ہيں جو پاک ہيں 56:79
پروردگار عالم کي طرف سے اُتارا گيا ہے 56:80
اگر ہم يہ قرآن کسي پہاڑ پر نازل کرتے تو تم اس کو ديکھتے کہ خدا کے خوف سے دبا اور پھٹا جاتا ہے. اور يہ باتيں ہم لوگوں کے لئے بيان کرتے ہيں تاکہ وہ فکر کريں 59:21
اور (لوگو) يہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصيحت ہے68:52
کہ يہ (قرآن) فرشتہ? عالي مقام کي زبان کا پيغام ہے 69:40
اور يہ کسي شاعر کا کلام نہيں. مگر تم لوگ بہت ہي کم ايمان لاتے ہو 69:41
اور نہ کسي کاہن کے مزخرفات ہيں. ليکن تم لوگ بہت ہي کم فکر کرتے ہو 69:42
يہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے 69:43
اگر يہ پيغمبر ہماري نسبت کوئي بات جھوٹ بنا لاتے 69:44
تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ ليتے69:45
پھر ان کي رگ گردن کاٹ ڈالتے69:46
پھر تم ميں سے کوئي (ہميں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا 69:47
اور يہ (کتاب) تو پرہيزگاروں کے لئے نصيحت ہے 69:48
اور ہم جانتے ہيں کہ تم ميں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہيں 69:49
نيز يہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے69:50
اور کچھ شک نہيں کہ يہ برحق قابل يقين ہے69:51
يا اس سے کچھ کم يا کچھ زيادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو 73:4
يہ (قرآن) تو نصيحت ہے. سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختيار کرلے 73:19
کچھ شک نہيں کہ يہ نصيحت ہے74:54
تو جو چاہے اسے ياد رکھے74:55
اور ياد بھي تب ہي رکھيں گے جب خدا چاہے. وہي ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے74:56
اور (اے محمد?) وحي کے پڑھنے کے لئے اپني زبان نہ چلايا کرو کہ اس کو جلد ياد کرلو75:16
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے 75:17
جب ہم وحي پڑھا کريں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسي طرح پڑھا کرو 75:18
پھر اس (کے معاني) کا بيان بھي ہمارے ذمے ہے 75:19
اے محمد(?) ہم نے تم پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کيا ہے 76:23
يہ تو نصيحت ہے. جو چاہے اپنے پروردگار کي طرف پہنچنے کا رستہ اختيار کرے 76:29
ديکھو يہ (قرآن) نصيحت ہے 80:11
پس جو چاہے اسے ياد رکھے 80:12
قابل ادب ورقوں ميں (لکھا ہوا) 80:13
جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہيں 80:14
(ايسے) لکھنے والوں کے ہاتھوں ميں80:15
جو سردار اور نيکو کار ہيں80:16
ہم کو ان ستاروں کي قسم جو پيچھے ہٹ جاتے ہيں81:15
(اور) جو سير کرتے اور غائب ہو جاتے ہيں81:16
اور رات کي قسم جب ختم ہونے لگتي ہے 81:17
اور صبح کي قسم جب نمودار ہوتي ہے 81:18
کہ بےشک يہ (قرآن) فرشتہ? عالي مقام کي زبان کا پيغام ہے 81:19
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے 81:20
اور يہ شيطان مردود کا کلام نہيں81:25
پھر تم کدھر جا رہے ہو81:26
يہ تو جہان کے لوگوں کے ليے نصيحت ہے 81:27
(يعني) اس کے ليے جو تم ميں سے سيدھي چال چلنا چاہے 81:28
(يہ کتاب ہزل و بطلان نہيں) بلکہ يہ قرآن عظيم الشان ہے 85:21
لوح محفوظ ميں (لکھا ہوا) 85:22
آسمان کي قسم جو مينہ برساتا ہے 86:11
اور زمين کي قسم جو پھٹ جاتي ہے 86:12
کہ يہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے 86:13
اور بيہودہ بات نہيں ہے 86:14
ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر ميں نازل (کرنا شروع) کيا 97:1 |