hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Speak

Translation by   


اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ، اور سچي بات کو جان بوجھ کر نہ چھپاؤ 2:42

اور يوں ہي جھوٹ جو تمہاري زبان پر آجائے مت کہہ ديا کرو کہ يہ حلال ہے اور يہ حرام ہے کہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھنے لگو. جو لوگ خدا پر جھوٹ بہتان باندھتے ہيں ان کا بھلا نہيں ہوگا16:116

(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس کے بدلے) ان کو عذاب اليم بہت ہوگا 16:117

اور ميرے بندوں سے کہہ دو کہ (لوگوں سے) ايسي باتيں کہا کريں جو بہت پسنديدہ ہوں. کيونکہ شيطان (بري باتوں سے) ان ميں فساد ڈلوا ديتا ہے. کچھ شک نہيں کہ شيطان انسان کا کھلا دشمن ہے17:53

يہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کي چيزوں کي جو خدا نے مقرر کي ہيں عظمت رکھے تو يہ پروردگار کے نزديک اس کے حق ميں بہتر ہے. اور تمہارے لئے مويشي حلال کرديئے گئے ہيں. سوا ان کے جو تمہيں پڑھ کر سنائے جاتے ہيں تو بتوں کي پليدي سے بچو اور جھوٹي بات سے اجتناب کرو 22:30

اور خدا کے بندے تو وہ ہيں جو زمين پر آہستگي سے چلتے ہيں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہيں تو سلام کہتے ہيں25:63

اور جب بيہودہ بات سنتے ہيں تو اس سے منہ پھير ليتے ہيں اور کہتے ہيں کہ ہم کو ہمارے اعمال اور تم کو تمہارے اعمال. تم کو سلام. ہم جاہلوں کے خواستگار نہيں ہيں28:55

اور اپني چال ميں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نيچي رکھنا کيونکہ (اُونچي آواز گدھوں کي ہے اور کچھ شک نہيں کہ) سب آوازوں سے بُري آواز گدھوں کي ہے 31:19

مومنو! تم ايسي باتيں کيوں کہا کرتے ہو جو کيا نہيں کرتے 61:2

خدا اس بات سے سخت بيزار ہے کہ ايسي بات کہو جو کرو نہيں 61:3


Back to List View : Arabic Text