hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Ibrahim(pbuh), True Believer

Translation by   


اور جب پروردگار نے چند باتوں ميں ابراہيم کي آزمائش کي تو ان ميں پورے اترے. خدا نے کہا کہ ميں تم کو لوگوں کا پيشوا بناؤں گا. انہوں نے کہا کہ (پروردگار) ميري اولاد ميں سے بھي (پيشوا بنائيو). خدا نے فرمايا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے ليے نہيں ہوا کرتا 2:124

اور (يہودي اور عيسائي) کہتے ہيں کہ يہودي يا عيسائي ہو جاؤ تو سيدھے رستے پر لگ جاؤ. (اے پيغمبر ان سے) کہہ دو، (نہيں) بلکہ (ہم) دين ابراہيم (اختيار کئے ہوئے ہيں) جو ايک خدا کے ہو رہے تھے اور مشرکوں ميں سے نہ تھے 2:135

اور جب ابراہيم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کيونکر زندہ کرے گا. خدا نے فرمايا کيا تم نے (اس بات کو) باور نہيں کيا. انہوں نے کہا کيوں نہيں. ليکن (ميں ديکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ ميرا دل اطمينان کامل حاصل کرلے. خدا نے فرمايا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ايک ٹکڑا ہر ايک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئيں گے. اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے.2:260

ابراہيم نہ تو يہودي تھے اور نہ عيسائي بلکہ سب سے بے تعلق ہو کر ايک (خدا) کے ہو رہے تھے اور اسي کے فرماں بردار تھے اور مشرکوں ميں نہ تھے3:67

ابراہيم سے قرب رکھنے والے تو وہ لوگ ہيں جو ان کي پيروي کرتے ہيں اور پيغمبر (آخرالزمان) اور وہ لوگ جو ايمان لائے ہيں اور خدا مومنوں کا کارساز ہے3:68

کہہ دو کہ خدا نے سچ فرمايا ديا پس دين ابراہيم کي پيروي کرو جو سب سے بےتعلق ہو کر ايک (خدا) کے ہو رہے تھے اور مشرکوں سے نہ تھے 3:95

(يعني) جب رات نے ان کو (پردہ? تاريکي سے) ڈھانپ ليا (تو آسمان ميں) ايک ستارا نظر پڑا. کہنے لگے يہ ميرا پروردگار ہے. جب وہ غائب ہوگيا تو کہنے لگے کہ مجھے غائب ہوجانے والے پسند نہيں 6:76

پھر جب چاند کو ديکھا کہ چمک رہا ہے تو کہنے لگے يہ ميرا پروردگار ہے. ليکن جب وہ بھي چھپ گيا تو بول اٹھے کہ ميرا پروردگار مجھے سيدھا رستہ نہيں دکھائے گا تو ميں ان لوگوں ميں ہوجاؤں گا جو بھٹک رہے ہيں 6:77

پھر جب سورج کو ديکھا کہ جگمگا رہا ہے تو کہنے لگے ميرا پروردگار يہ ہے يہ سب سے بڑا ہے. مگر جب وہ بھي غروب ہوگيا تو کہنے لگے لوگو! جن چيزوں کو تم (خدا کا) شريک بناتے ہو ميں ان سے بيزار ہوں 6:78

ميں نے سب سے يکسو ہو کر اپنے تئيں اسي ذات کي طرف متوجہ کيا جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا ہے اور ميں مشرکوں ميں سے نہيں ہوں 6:79

کہہ دو کہ مجھے ميرے پروردگار نے سيدھا رستہ دکھا ديا ہے (يعني دين صحيح) مذہب ابراہيم کا جو ايک (خدا) ہي کي طرف کے تھے اور مشرکوں ميں سے نہ تھے6:161

اور ابراہيم کا اپنے باپ کے ليے بخشش مانگنا تو ايک وعدے کا سبب تھا جو وہ اس سے کر چکے تھے. ليکن جب ان کو معلوم ہوگيا کہ وہ خدا کا دشمن ہے تو اس سے بيزار ہوگئے. کچھ شک نہيں کہ ابراہيم بڑے نرم دل اور متحمل تھے 9:114

جب ابراہيم سے خوف جاتا رہا اور ان کو خوشخبري بھي مل گئي تو قوم لوط کے بارے ميں لگے ہم سے بحث کرنے 11:74

بےشک ابراہيم بڑے تحمل والے، نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے 11:75

اے ابراہيم اس بات کو جانے دو. تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے. اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھي نہيں ٹلنے کا 11:76

بےشک ابراہيم (لوگوں کے) امام اور خدا کے فرمانبردار تھے. جو ايک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں ميں سے نہ تھے 16:120

اس کي نعمتوں کے شکرگزار تھے. خدا نے ان کو برگزيدہ کيا تھا اور (اپني) سيدھي راہ پر چلايا تھا 16:121

اور ہم نے ان کو دنيا ميں بھي خوبي دي تھي. اور وہ آخرت ميں بھي نيک لوگوں ميں ہوں گے 16:122

پھر ہم نے تمہاري طرف وحي بھيجي کہ دين ابراہيم کي پيروي اختيار کرو جو ايک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں ميں سے نہ تھے 16:123

اور ہم نے ابراہيم کو پہلے ہي سے ہدايت دي تھي اور ہم ان کے حال سے واقف تھے21:51

اور ابراہيم? کو (ياد کرو) جب اُنہوں نے اپني قوم سے کہا کہ خدا کي عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے29:16

تو تم خدا کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور طوفان باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دينے کا اختيار نہيں رکھتے پس خدا ہي کے ہاں سے رزق طلب کرو اور اسي کي عبادت کرو اور اسي کا شکر کرو اسي کي طرف تم لوٹ کر جاؤ گے 29:17

اور اگر تم (ميري) تکذيب کرو تو تم سے پہلے بھي اُمتيں (اپنے پيغمبروں کي) تکذيب کرچکي ہيں. اور پيغمبر کے ذمے کھول کر سنا دينے کے سوا اور کچھ نہيں 29:18

تو اُن کي قوم کے لوگ جواب ميں بولے تو يہ بولے کہ اُسے مار ڈالو يا جلا دو. مگر خدا نے اُن کو آگ (کي سوزش) سے بچاليا. جو لوگ ايمان رکھتے ہيں اُن کے لئے اس ميں نشانياں ہيں 29:24

اور ابراہيم نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بيٹھے ہو تو دنيا کي زندگي ميں باہم دوستي کے لئے (مگر) پھر قيامت کے دن تم ايک دوسرے (کي دوستي) سے انکار کر دو گے اور ايک دوسرے پر لعنت بھيجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئي تمہارا مددگار نہ ہوگا29:25

پس اُن پر (ايک) لوط ايمان لائے اور (ابراہيم) کہنے لگے کہ ميں اپنے پروردگار کي طرف ہجرت کرنے والا ہوں. بيشک وہ غالب حکمت والا ہے29:26

اور ہم نے اُن کو اسح?ق اور يعقوب بخشے اور اُن کي اولاد ميں پيغمبري اور کتاب (مقرر) کر دي اور ان کو دنيا ميں بھي اُن کا صلہ عنايت کيا اور وہ آخرت ميں بھي نيک لوگوں ميں ہوں گے 29:27

اور ان ہي کے پيرووں ميں ابراہيم تھے 37:83

جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عيب سے) پاک دل لے کر آئے 37:84

اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں ميں سے (ہو) 37:100

تو ہم نے ان کو ايک نرم دل لڑکے کي خوشخبري دي 37:101

جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کي عمر) کو پہنچا تو ابراہيم نے کہا کہ بيٹا ميں خواب ميں ديکھتا ہوں کہ (گويا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کيا خيال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہي کيجيئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں ميں پايئے گا 37:102

جب دونوں نے حکم مان ليا اور باپ نے بيٹے کو ماتھے کے بل لٹا ديا 37:103

تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہيم 37:104

تم نے خواب کو سچا کر دکھايا. ہم نيکوکاروں کو ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں 37:105

بلاشبہ يہ صريح آزمائش تھي 37:106

اور ہم نے ايک بڑي قرباني کو ان کا فديہ ديا 37:107

اور پيچھے آنے والوں ميں ابراہيم کا (ذکر خير باقي) چھوڑ ديا 37:108

کہ ابراہيم پر سلام ہو 37:109

نيکوکاروں کو ہم ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں 37:110

وہ ہمارے مومن بندوں ميں سے تھے 37:111


Back to List View : Arabic Text