hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Invite People to the way of Allah(swt)

Translation by   


جو شخص نيک بات کي سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) ميں سے حصہ ملے گا اور جو بري بات کي سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) ميں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے 4:85

اور جن لوگوں نے اپنےدين کو کھيل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنيا کي زندگي نے ان کو دھوکے ميں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذريعے سے نصيحت کرتے رہو تاکہ (قيامت کے دن) کوئي اپنے اعمال کي سزا ميں ہلاکت ميں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئي اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا. اور اگر وہ ہر چيز (جو روئے زمين پر ہے بطور) معاوضہ دينا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو يہي لوگ ہيں کہ اپنے اعمال کے وبال ميں ہلاکت ميں ڈالے گئے ان کے لئے پينے کو کھولتا ہوا پاني اور دکھ دينے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے 6:70

اور ان لوگوں سے لڑتے رہو يہاں تک کہ فتنہ (يعني کفر کا فساد) باقي نہ رہے اور دين سب خدا ہي کا ہوجائے اور اگر باز آجائيں تو خدا ان کے کاموں کو ديکھ رہا ہے 8:39

کہہ دو ميرا رستہ تو يہ ہے ميں خدا کي طرف بلاتا ہوں (از روئے يقين وبرہان) سمجھ بوجھ کر ميں بھي (لوگوں کو خدا کي طرف بلاتا ہوں) اور ميرے پيرو بھي. اور خدا پاک ہے. اور ميں شرک کرنے والوں ميں سے نہيں ہوں 12:108

(اے پيغمبر) لوگوں کو دانش اور نيک نصيحت سے اپنے پروردگار کے رستے کي طرف بلاؤ. اور بہت ہي اچھے طريق سے ان سے مناظرہ کرو. جو اس کے رستے سے بھٹک گيا تمہارا پروردگار اسے بھي خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہيں ان سے بھي خوب واقف ہے16:125

اور اپنے قريب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو 26:214

اور جو خدا کے پيغام (جوں کے توں) پہنچاتے اور اس سے ڈرتے ہيں اور خدا کے سوا کسي سے نہيں ڈرتے تھے. اور خدا ہي حساب کرنے کو کافي ہے 33:39

اور نصيحت کرتے رہو کہ نصيحت مومنوں کو نفع ديتي ہے51:55


Back to List View : Arabic Text