hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Muhammad(pbuh), The Praised

Translation by   


(اے محمد?) ہم نے تم کو سچائي کے ساتھ خوشخبري سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھيجا ہے. اور اہل دوزخ کے بارے ميں تم سے کچھ پرسش نہيں ہوگي 2:119

يہ خدا کي آيتيں ہيں جو ہم تم کو سچائي کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہيں (اور اے محمد?) تم بلاشبہ پيغمبروں ميں سے ہو2:252

اور محمد (صلي الله عليہ وسلم) تو صرف (خدا کے) پيغمبر ہيں ان سے پہلے بھي بہت سے پيغمبر ہو گزرے ہيں بھلا اگر يہ مر جائيں يا مارے جائيں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ؟ (يعني مرتد ہو جاؤ؟) اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو خدا کا کچھ نقصان نہ کر سکے گا اور خدا شکر گزاروں کو (بڑا) ثواب دے گا 3:144

وہ (ذات) پاک ہے جو ايک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام يعني (خانہ? کعبہ) سے مسجد اقصي? (يعني بيت المقدس) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتيں رکھي ہيں لے گيا تاکہ ہم اسے اپني (قدرت کي) نشانياں دکھائيں. بےشک وہ سننے والا (اور) ديکھنے والا ہے 17:1

محمد? تمہارے مردوں ميں سے کسي کے والد نہيں ہيں بلکہ خدا کے پيغمبر اور نبيوں (کي نبوت) کي مہر (يعني اس کو ختم کردينے والے) ہيں اور خدا ہر چيز سے واقف ہے 33:40

خدا اور اس کے فرشتے پيغمبر پر درود بھيجتے ہيں. مومنو تم بھي ان پر دُرود اور سلام بھيجا کرو33:56

اور (اے محمد?) ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبري سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھيجا ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے 34:28

اے محمد) بےشک تم پيغمبروں ميں سے ہو 36:3

سيدھے رستے پر 36:4

اور ہم نے (اے محمد) تم کو حق ظاہر کرنے والا اور خوشخبري سنانے والا اور خوف دلانے والا (بنا کر) بھيجا ہے 48:8

محمد? خدا کے پيغمبر ہيں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہيں وہ کافروں کے حق ميں سخت ہيں اور آپس ميں رحم دل، (اے ديکھنے والے) تو ان کو ديکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہيں اور خدا کا فضل اور اس کي خوشنودي طلب کر رہے ہيں. (کثرت) سجود کے اثر سے ان کي پيشانيوں پر نشان پڑے ہوئے ہيں. ان کے يہي اوصاف تورات ميں (مرقوم) ہيں. اور يہي اوصاف انجيل ميں ہيں. (وہ) گويا ايک کھيتي ہيں جس نے (پہلے زمين سے) اپني سوئي نکالي پھر اس کو مضبوط کيا پھر موٹي ہوئي اور پھر اپني نال پر سيدھي کھڑي ہوگئي اور لگي کھيتي والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جي جلائے. جو لوگ ان ميں سے ايمان لائے اور نيک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کي بخشش اور اجر عظيم کا وعدہ کيا ہے 48:29

يہ (محمد) بھي اگلے ڈر سنانے والوں ميں سے ايک ڈر سنانے والے ہيں53:56

اور (وہ وقت بھي ياد کرو) جب مريم? کے بيٹے عيسي? نے کہا کے اے بني اسرائيل ميں تمہارے پاس خدا کا بھيجا ہوا آيا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکي ہے (يعني) تورات اس کي تصديق کرتا ہوں اور ايک پيغمبر جو ميرے بعد آئيں گے جن کا نام احمد? ہوگا ان کي بشارت سناتا ہوں. (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلي نشانياں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ يہ تو صريح جادو ہے61:6

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسي? کو) پيغمبر (بنا کر) بھيجا تھا (اسي طرح) تمہارے پاس بھي (محمد?) رسول بھيجے ہيں جو تمہارے مقابلے ميں گواہ ہوں گے73:15

اور (مکے والو) تمہارے رفيق (يعني محمد?) ديوانے نہيں ہيں 81:22

بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے يعني) مشرقي کنارے پر ديکھا ہے 81:23


Back to List View : Arabic Text