hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Mussa(pbuh), His People

Translation by   


(اے محمد?) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہيں کہ تم ان پر ايک (لکھي ہوئي) کتاب آسمان سے اتار لاؤ تو يہ موسي? سے اس سے بھي بڑي بڑي درخواستيں کرچکے ہيں (ان سے) کہتے تھے ہميں خدا ظاہر (يعني آنکھوں سے) دکھا دو سو ان کے گناہ کي وجہ سے ان کو بجلي نے آپکڑا. پھر کھلي نشانياں آئے پيچھے بچھڑے کو (معبود) بنا بيٹھے تو اس سے بھي ہم نے درگزر کي. اور موسي? کو صريح غلبہ ديا4:153

اور ان سے عہد لينے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کيا اور انہيں حکم ديا کہ (شہر کے) دروازے ميں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور يہ بھي حکم ديا کہ ہفتے کے دن (مچھلياں پکڑنے) ميں تجاويز (يعني حکم کے خلاف) نہ کرنا. غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد ليا4:154

(ليکن انہوں نے عہد کو توڑ ڈالا) تو ان کے عہد توڑ دينے اور خدا کي آيتوں سے کفر کرنے اور انبياء کو ناحق مار ڈالنے اور يہ کہنے کے سبب کہ ہمارے دلوں پر پردے (پڑے ہوئے) ہيں. (خدا نے ان کو مردود کرديا اور ان کے دلوں پر پردے نہيں ہيں) بلکہ ان کے کفر کے سبب خدا نے ان پر مہر کردي ہے تو يہ کم ہي ايمان لاتے ہيں4:155

اور ان کے کفر کے سبب اور مريم پر ايک بہتان عظيم باندھنے کے سبب4:156

(ہاں) پھر (سن لو کہ) ہم نے موسي? کو کتاب عنايت کي تھي تاکہ ان لوگوں پر جو نيکوکار ہيں نعمت پوري کر ديں اور (اس ميں) ہر چيز کا بيان (ہے) اور ہدايت (ہے) اور رحمت ہے تاکہ (ان کي امت کے) لوگ اپنے پروردگار کے رُوبرو حاضر ہونے کا يقين کريں6:154

اور قومِ فرعون ميں جو سردار تھے کہنے لگے کہ کيا آپ موسي? اور اس کي قوم کو چھوڑ ديجيے گا کہ ملک ميں خرابي کريں اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائيں. وہ بولے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کرڈاليں گے اور لڑکيوں کو زندہ رہنے ديں گے اور بےشک ہم ان پر غالب ہيں 7:127

موسي? نے اپني قوم سے کہا کہ خدا سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو. زمين تو خدا کي ہے. وہ اپنے بندوں ميں سے جسے چاہتا ہے اس کا مالک بناتا ہے. اور آخر بھلا تو ڈرنے والوں کا ہے 7:128

وہ بولے کہ تمہارے آنے سے پہلے بھي ہم کو اذيتيں پہنچتي رہيں اور آنے کے بعد بھي. موسي? نے کہا کہ قريب ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور اس کي جگہ تمہيں زمين ميں خليفہ بنائے پھر ديکھے کہ تم کيسے عمل کرتے ہو 7:129

اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمين (شام) کے مشرق ومغرب کا جس ميں ہم نے برکت دي تھي وارث کرديا اور بني اسرائيل کے بارے ميں ان کے صبر کي وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہ? نيک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتريوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کرديا 7:137

(خدا نے فرمايا کہ) جن لوگوں نے بچھڑے کو (معبود) بنا ليا تھا ان پر پروردگار کا غضب واقع ہوگا اور دنيا کي زندگي ميں ذلت (نصيب ہوگي) اور ہم افتراء پردازوں کو ايسا ہي بدلہ ديا کرتے ہيں7:152

اور قوم موسي? ميں کچھ لوگ ايسے بھي ہيں جو حق کا راستہ بتاتے اور اسي کے ساتھ انصاف کرتے ہيں7:159

(يعني) فرعون اور اس کے سرداروں کي طرف. تو وہ فرعون ہي کے حکم پر چلے. اور فرعون کا حکم درست نہيں تھا 11:97

اور ہم نے کتاب ميں بني اسرائيل سے کہہ ديا تھا کہ زمين ميں دو دفعہ فساد مچاؤ گے اور بڑي سرکشي کرو گے 17:4

پس جب پہلے (وعدے) کا وقت آيا تو ہم نے سخت لڑائي لڑنے والے بندے تم پر مسلط کرديئے اور وہ شہروں کے اندر پھيل گئے. اور وہ وعدہ پورا ہو کر رہا17:5

پھر ہم نے دوسري بات تم کو اُن پر غلبہ ديا اور مال اور بيٹوں سے تمہاري مدد کي. اور تم کو جماعت کثير بنا ديا17:6

اگر تم نيکوکاري کرو گے تو اپني جانوں کے لئے کرو گے. اور اگر اعمال بد کرو گے تو (اُن کا) وبال بھي تمہاري ہي جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آيا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھيجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ ديں اور جس طرح پہلي دفعہ مسجد (بيت المقدس) ميں داخل ہوگئے تھے اسي طرح پھر اس ميں داخل ہوجائيں اور جس چيز پر غلبہ پائيں اُسے تباہ کرديں 17:7

اميد ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم کرے، اور اگر تم پھر وہي (حرکتيں) کرو گے تو ہم بھي (وہي پہلا سلوک) کريں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قيد خانہ بنا رکھا ہے 17:8

اور وہ وقت ياد کرنے کے لائق ہے جب موسي? نے اپني قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کيوں ايذا ديتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ ميں تمہارے پاس خدا کا بھيجا ہوا آيا ہوں. تو جب ان لوگوں نے کج روي کي خدا نے بھي ان کے دل ٹيڑھے کرديئے. اور خدا نافرمانوں کو ہدايت نہيں ديتا61:5


Back to List View : Arabic Text