يہ جماعت گزرچکي. ان کو اُن کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کي پرسش تم سے نہيں ہوگي 2:134
اے (آدم زاد) تجھ کو جو فائدہ پہنچے وہ خدا کي طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچے وہ تيري ہي (شامت اعمال) کي وجہ سے ہے اور (اے محمد?) ہم نے تم کو لوگوں (کي ہدايت) کے لئے پيغمبر بنا کر بھيجا ہے اور (اس بات کا) خدا ہي گواہ کافي ہے 4:79
اور جو کوئي گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسي پر ہے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے 4:111
(نجات) نہ تو تمہاري آرزوؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کي آرزوؤں پر. جو شخص برے عمل کرے گا اسے اسي (طرح) کا بدلا ديا جائے گا اور وہ خدا کے سوا نہ کسي کو حمايتي پائے گا اور نہ مددگار 4:123
جو شخص دنيا (ميں عملوں) کي جزا کا طالب ہو تو خدا کے پاس دنيا اور آخرت (دونوں) کے لئے اجر (موجود) ہيں. اور خدا سنتا ديکھتا ہے 4:134
جو لوگ کافر ہيں اگر ان کے پاس روئے زمين (کے تمام خزانے اور اس) کا سب مال ومتاع ہو اور اس کے ساتھ اسي قدر اور بھي ہو تاکہ قيامت کے روز عذاب (سے رستگاري حاصل کرنے) کا بدلہ ديں تو ان سے قبول نہيں کيا جائے گا اور ان کو درد دينے والا عذاب ہوگا5:36
يہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہيں کہ ان کے پاس فرشتے آئيں يا خود تمہارا پروردگار آئے يا تمہارے پروردگار کي کچھ نشانياں آئيں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کي کچھ نشانياں آ جائيں گي تو جو شخص پہلے ايمان نہيں لايا ہوگا اس وقت اسے ايمان لانا کچھ فائدہ نہيں دے گا يا اپنے ايمان (کي حالت) ميں نيک عمل نہيں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفيد نہ ہوگا اے پيغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھي انتظار کرو ہم بھي انتظار کرتے ہيں 6:158
کہو کيا ميں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کروں اور وہي تو ہر چيز کا مالک ہے اور جو کوئي (برا) کام کرتا ہے تو اس کا ضرر اسي کو ہوتا ہے اور کوئي شخص کسي (کے گناہ) کا بوجھ نہيں اٹھائے گا پھر تم سب کو اپنے پروردگار کي طرف لوٹ کا جانا ہے تو جن جن باتوں ميں تم اختلاف کيا کرتے تھے وہ تم کو بتائے گا6:164
خدا تو لوگوں پر کچھ ظلم نہيں کرتا ليکن لوگ ہي اپنے آپ پر ظلم کرتے ہيں 10:44
اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے ميں لٹکا ديا ہے. اور قيامت کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائيں گے جسے وہ کھلا ہوا ديکھے گا 17:13
(کہا جائے گا کہ) اپني کتاب پڑھ لے. تو آج اپنا آپ ہي محاسب کافي ہے 17:14
جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پيشواؤں کے ساتھ بلائيں گے. تو جن (کے اعمال) کي کتاب ان کے داہنے ہاتھ ميں دي جائے گي وہ اپني کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھيں گے اور ان پر دھاگے برابر بھي ظلم نہ ہوگا 17:71
کہہ دو کہ نہ ہمارے گناہوں کي تم سے پرسش ہوگي اور نہ تمہارے اعمال کي ہم سے پرسش ہوگي34:25
اور کوئي اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا. اور کوئي بوجھ ميں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسي کو بلائے تو کوئي اس ميں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہي ہو. (اے پيغمبر) تم انہي لوگوں کو نصيحت کرسکتے ہو جو بن ديکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہيں. اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہي لئے پاک ہوتا ہے. اور (سب کو) خدا ہي کي طرف لوٹ کر جانا ہے 35:18
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا ديں گے اور جو کچھ يہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بيان کرديں گے اور ان کے پاؤں (اس کي) گواہي ديں گے36:65
اور تم کو بدلہ ويسا ہي ملے گا جيسے تم کام کرتے تھے 37:39
اگر ناشکري کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے. اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکري پسند نہيں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا. اور کوئي اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائے گا. پھر تم اپنے پروردگار کي طرف لوٹنا ہے. پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا. وہ تو دلوں کي پوشيدہ باتوں تک سے آگاہ ہے 39:7
ہم نے تم پر کتاب لوگوں (کي ہدايت) کے لئے سچائي کے ساتھ نازل کي ہے. تو جو شخص ہدايت پاتا ہے تو اپنے (بھلے کے) لئے اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہي سے تو اپنا ہي نقصان کرتا ہے. اور (اے پيغمبر) تم ان کے ذمہ دار نہيں ہو 39:41
جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھي ويسا ہي ملے گا. اور جو نيک کام کرے گا مرد ہو يا عورت اور وہ صاحب ايمان بھي ہوگا تو ايسے لوگ بہشت ميں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا 40:40
جو نيک کام کرے گا تو اپنے لئے. اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسي کو ہوگا. اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہيں41:46
تو (اے محمد?) اسي (دين کي) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جيسا تم کو حکم ہوا ہے (اسي پر) قائم رہنا. اور ان کي خواہشوں کي پيروي نہ کرنا. اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائي ہے ميں اس پر ايمان رکھتا ہوں. اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم ميں انصاف کروں. خدا ہي ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے. ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا. ہم ميں اور تم ميں کچھ بحث وتکرار نہيں. خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا. اور اسي کي طرف لوٹ کر جانا ہے42:15
اور جو مصيبت تم پر واقع ہوتي ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہي کرديتا ہے 42:30
اور ہم نے ان پر ظلم نہيں کيا. بلکہ وہي (اپنے آپ پر) ظلم کرتے تھے 43:76
جو کوئي عمل نيک کرے گا تو اپنے لئے. اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسي کو ہوگا. پھر تم اپنے پروردگار کي طرف لوٹ کر جاؤ گے45:15
اور خدا نے آسمانوں اور زمين کو حکمت سے پيدا کيا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہيں کيا جائے گا 45:22
اور لوگوں نے جيسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے. غرض يہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کيا جائے 46:19
اور جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پيدا کيا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نيکياں کيں ان کو نيک بدلہ دے 53:31
اور جو کچھ انہوں نے کيا، (ان کے) اعمال ناموں ميں (مندرج) ہے54:52
(يعني) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ ديا گيا ہے54:53
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے 74:38 |