hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Unbelievers, Deying Messengers

Translation by   


جو لوگ خدا کي آيتوں کو نہيں مانتے اور انبياء کو ناحق قتل کرتے رہے ہيں اور جو انصاف (کرنے) کا حکم ديتے ہيں انہيں بھي مار ڈالتے ہيں ان کو دکھ دينے والے عذاب کي خوشخبري سنا دو 3:21

يہ ايسے لوگ ہيں جن کے اعمال دنيا اور آخرت دونوں ميں برباد ہيں اور ان کا کوئي مددگار نہيں (ہوگا) 3:22

جو لوگ کہتے ہي کہ خدا نے ہميں حکم بھيجا ہے کہ جب تک کوئي پيغمبر ہمارے پاس ايسي نياز لے کر نہ آئے جس کو آگ آکر کھا جائے تب تک ہم اس پر ايمان نہ لائيں گے (اے پيغمبر ان سے) کہہ دو کہ مجھ سے پہلے کئي پيغمبر تمہارے پاس کھلي ہوئي نشانياں لے کر آئے اور وہ (معجزہ) بھي لائے جو تم کہتے ہو تو اگر سچے ہو تو تم نے ان کو قتل کيوں کيا؟ 3:183

پھر اگر يہ لوگ تم کو سچا نہ سمجھيں تو تم سے پہلے بہت سے پيغمبر کھلي ہوئي نشانياں اور صحيفے اور روشن کتابيں لے کر آچکے ہيں اور لوگوں نے ان کو بھي سچا نہيں سمجھا 3:184

اور جب خدا نے ان لوگوں سے جن کو کتاب عنايت کي گئي تھي اقرار کرليا کہ (جو کچھ اس ميں لکھا ہے) اسے صاف صاف بيان کرتے رہنا. اور اس (کي کسي بات) کو نہ چھپانا تو انہں نے اس کو پس پشت پھينک ديا اور اس کے بدلے تھوڑي سي قيمت حاصل کي. يہ جو کچھ حاصل کرتے ہيں برا ہے 3:187

جو لوگ خدا سے اور اس کے پيغمبروں سے کفر کرتے ہيں اور خدا اور اس کے پيغمبروں ميں فرق کرنا چاہتے ہيں اور کہتے ہيں کہ ہم بعض کو مانتے ہيں اور بعض کو نہيں مانتے اور ايمان اور کفر کے بيچ ميں ايک راہ نکالني چاہتے ہيں4:150

وہ بلا اشتباہ کافر ہيں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تيار کر رکھا ہے4:151

اور کافر لوگ کہتے ہيں کہ تم (خدا کے) رسول نہيں ہو. کہہ دو کہ ميرے اور تمہارے درميان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسماني) کا علم ہے گواہ کافي ہيں 13:43

بھلا تم کو ان لوگوں (کے حالات) کي خبر نہيں پہنچي جو تم سے پہلے تھے (يعني) نوح اور عاد اور ثمود کي قوم. اور جو ان کے بعد تھے. جن کا علم خدا کے سوا کسي کو نہيں (جب) ان کے پاس پيغمبر نشانياں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ ديئے (کہ خاموش رہو) اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاري رسالت کو تسليم نہيں کرتے اور جس چيز کي طرف تم ہميں بلاتے ہو ہم اس سے قوي شک ميں ہيں 14:9

ان کے پيغمبروں نے کہا کيا (تم کو) خدا (کے بارے) ميں شک ہے جو آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا ہے. وہ تمہيں اس ليے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے کے ليے) ايک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے. وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہي جيسے آدمي ہو. تمہارا يہ منشاء ہے کہ جن چيزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہيں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند کر دو تو (اچھا) کوئي کھلي دليل لاؤ (يعني معجزہ دکھاؤ) 14:10

پيغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہي جيسے آدمي ہيں. ليکن خدا اپنے بندوں ميں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختيار کي بات نہيں کہ ہم خدا کے حکم کے بغير تم کو (تمہاري فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائيں اور خدا ہي پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہيئے 14:11

اور ہم کيونکر خدا پر بھروسہ نہ رکھيں حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے (دين کے سيدھے) رستے بتائے ہيں. جو تکليفيں تم ہم کو ديتے ہو اس پر صبر کريں گے. اور اہل توکل کو خدا ہي پر بھروسہ رکھنا چاہيئے 14:12

اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پيغمبروں سے کہا کہ (يا تو) ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال ديں گے يا ہمارے مذہب ميں داخل ہو جاؤ. تو پروردگار نے ان کي طرف وحي بھيجي کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر ديں گے 14:13

اور اُن کے پاس کوئي پيغمبر نہيں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے 15:11

اگر ہم نے اپنے معبودوں کے بارے ميں ثابت قدم نہ رہتے تو يہ ضرور ہم کو بہکا ديتا. (اور ان سے پھير ديتا) اور يہ عنقريب معلوم کرليں گے جب عذاب ديکھيں گے کہ سيدھے رستے سے کون بھٹکا ہوا ہے 25:42

اور (يہ بھي) کہنے لگے کہ ہم بہت سا مال اور اولاد رکھتے ہيں اور ہم کو عذاب نہيں ہوگا34:35

کہہ دو کہ ميرا رب جس کے لئے چاہتا ہے روزي فراخ کرديتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے34:36

جو لوگ ہماري آيتوں ميں کوشش کرتے ہيں کہ ہميں ہرا ديں وہ عذاب ميں حاضر کئے جائيں گے 34:38

اور (اے پيغمبر) اگر يہ لوگ تم کو جھٹلائيں تو تم سے پہلے بھي پيغمبر جھٹلائے گئے ہيں. اور (سب) کام خدا ہي کي طرف لوٹائے جائيں گے 35:4

اور ان کے پاس ان کے پروردگار کي کوئي نشاني نہيں آتي مگر اس سے منہ پھير ليتے ہيں36:46

ان کا يہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئي معبود نہيں تو غرور کرتے تھے37:35

اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ايک ديوانے شاعر کے کہنے سے کہيں اپنے معبودوں کو چھوڑ دينے والے ہيں37:36

(نہيں) بلکہ وہ حق لے کر آئے ہيں اور (پہلے) پيغمبروں کو سچا کہتے ہيں 37:37

خدا کي آيتوں ميں وہي لوگ جھگڑتے ہيں جو کافر ہيں. تو ان لوگوں کا شہروں ميں چلنا پھرنا تمہيں دھوکے ميں نہ ڈال دے 40:4

ان سے پہلے نوح کي قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھي (پيغمبروں کي) تکذيب کي. اور ہر اُمت نے اپنے پيغمبر کے بارے ميں يہي قصد کيا کہ اس کو پکڑ ليں اور بيہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کرديں تو ميں نے ان کو پکڑ ليا (سو ديکھ لو) ميرا عذاب کيسا ہوا40:5

پھر اگر يہ منہ پھير ليں تو کہہ دو کہ ميں تم کو ايسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جيسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آيا تھا) 41:13

جب ان کے پاس پيغمبر ان کے آگے اور پيچھے سے آئے کہ خدا کے سوا (کسي کي) عبادت نہ کرو. کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے اُتار ديتا سو جو تم دے کر بھيجے گئے ہو ہم اس کو نہيں مانتے 41:14

اور اسي طرح ہم نے تم سے پہلے کسي بستي ميں کوئي ہدايت کرنے والا نہيں بھيجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ايک راہ پر پايا اور ہم قدم بقدم ان ہي کے پيچھے چلتے ہيں 43:23

پيغمبر نے کہا اگرچہ ميں تمہارے پاس ايسا (دين) لاؤں کہ جس رستے پر تم نے اپنے باپ دادا کو پايا وہ اس سے کہيں سيدھا رستہ دکھاتا ہے کہنے لگے کہ جو (دين) تم دے کر بھيجے گئے ہو ہم اس کو نہيں مانتے 43:24

تو ہم نے ان سے انتقام ليا سو ديکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کيسا ہوا43:25

ليکن ان لوگوں نے تعجب کيا کہ انہي ميں سے ايک ہدايت کرنے والا ان کے پاس آيا تو کافر کہنے لگے کہ يہ بات تو (بڑي) عجيب ہے 50:2

اسي طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پيغمبر آتا وہ اس کو جادوگر يا ديوانہ کہتے51:52

کيا يہ کہ ايک دوسرے کو اسي بات کي وصيت کرتے آئے ہيں بلکہ يہ شرير لوگ ہيں51:53

کيا تم کو ان لوگوں کے حال کي خبر نہيں پہنچي جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کي سزا کا مزہ چکھ ليا اور (ابھي) دکھ دينے والا عذاب (اور) ہونا ہے64:5

يہ اس لئے کہ ان کے پاس پيغمبر کھلي نشانياں لے کر آئے تو يہ کہتے کہ کيا آدمي ہمارے ہادي بنتے ہيں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھير ليا اور خدا نے بھي بےپروائي کي. اور خدا بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے64:6


Back to List View : Arabic Text