اور اس دن سے ڈرو جب کوئي کسي کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسي کي سفارش منظور کي جائے اور نہ کسي سے کسي طرح کا بدلہ قبول کيا جائے اور نہ لوگ (کسي اور طرح) مدد حاصل کر سکيں 2:48
اور اس دن سے ڈرو جب کوئي شخص کسي شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کيا جائے اور نہ اس کو کسي کي سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسي اور طرح کي) مدد مل سکے 2:123
اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور ميں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا. اور کسي کا کچھ نقصان نہ ہوگا 2:281
جس دن ہر شخص اپنے اعمال کي نيکي کو موجود پالے گا اور ان کي برائي کو بھي (ديکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس ميں اور اس برائي ميں دور کي مسافت ہو جاتي اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہايت مہربان ہے 3:30
کہہ دو کہ لوگو تم اپني جگہ عمل کئے جاؤ ميں (اپني جگہ) عمل کئے جاتا ہوں عنقريب تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت ميں (بہشت) کس کا گھر ہوگا کچھ شک نہيں کہ مشرک نجات نہيں پانے کے6:135
(يہ لوگ) تم سے قيامت کے بارے ميں پوچھتے ہيں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے. کہہ دو کہ اس کا علم تو ميرے پروردگار ہي کو ہے. وہي اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا. وہ آسمان وزمين ميں ايک بھاري بات ہوگي اور ناگہاں تم پر آجائے گي. يہ تم سے اس طرح دريافت کرتے ہيں کہ گويا تم اس سے بخوبي واقف ہو. کہو کہ اس کا علم تو خدا ہي کو ہے ليکن اکثر لوگ يہ نہيں جانتے 7:187
ان (قصوں) ميں اس شخص کے ليے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے. يہ وہ دن ہوگا جس ميں سب لوگ اکٹھے کيے جائيں گے اور يہي وہ دن ہوگا جس ميں سب (خدا کے روبرو) حاضر کيے جائيں گے 11:103
اور ہم اس کے لانے ميں ايک وقت معين تک تاخير کر رہے ہيں 11:104
اور تمہارا پروردگار ان سب کو (قيامت کے دن) ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا. بےشک جو عمل يہ کرتے ہيں وہ اس سے واقف ہے 11:111
ديکھو ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضيلت بخشي ہے. اور آخرت درجوں ميں (دنيا سے) بہت برتر اور برتري ميں کہيں بڑھ کر ہے 17:21
اور جو شخص اس (دنيا) ميں اندھا ہو وہ آخرت ميں بھي اندھا ہوگا. اور (نجات کے) رستے سے بہت دور 17:72
کہہ دو کہ يہ ايک بڑي (ہولناک چيز کي) خبر ہے38:67
جس کو تم دھيان ميں نہيں لاتے38:68
قيامت آنے والي ہے اس ميں کچھ شک نہيں. ليکن اکثر لوگ ايمان نہيں رکھتے40:59
اس سے وہي پھرتا ہے جو (خدا کي طرف سے) پھيرا جائے 51:9
جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کيا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابي ہے51:60
آنے والي (يعني قيامت) قريب آ پہنچي53:57
اس (دن کي تکليفوں) کو خدا کے سوا کوئي دور نہيں کرسکے گا53:58
قيامت قريب آ پہنچي اور چاند شق ہوگيا 54:1
ان کے وعدے کا وقت تو قيامت ہے اور قيامت بڑي سخت اور بہت تلخ ہے54:46
جب واقع ہونے والي واقع ہوجائے 56:1
اس کے واقع ہونے ميں کچھ جھوٹ نہيں 56:2
کسي کو پست کرے کسي کو بلند 56:3
(سب) ايک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائيں گے56:50
اور کافر کہتے ہيں کہ اگر تم سچے ہو تو يہ وعيد کب (پورا) ہوگا؟67:25
کہہ دو اس کا علم خدا ہي کو ہے. اور ميں تو کھول کھول کر ڈر سنانے دينے والا ہوں67:26
سو جب وہ ديکھ ليں گے کہ وہ (وعدہ) قريب آگيا تو کافروں کے منہ برے ہوجائيں گے اور (ان سے) کہا جائے گا کہ يہ وہي ہے جس کے تم خواستگار تھے 67:27
کہو کہ بھلا ديکھو تو اگر خدا مجھ کو اور ميرے ساتھيوں کو ہلاک کردے يا ہم پر مہرباني کرے. تو کون ہے کافروں کو دکھ دينے والے عذاب سے پناہ دے؟ 67:28
کہہ دو کہ وہ جو (خدائے) رحم?ن (ہے) ہم اسي پر ايمان لائے اور اسي پر بھروسا رکھتے ہيں. تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ صريح گمراہي ميں کون پڑ رہا تھا 67:29
سچ مچ ہونے والي 69:1
وہ سچ مچ ہونے والي کيا ہے؟ 69:2
اور تم کو کيا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والي کيا ہے؟ 69:3
(وہي) کھڑکھڑانے والي (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلايا 69:4
سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کرديئے گئے69:5
رہے عاد تو ان کا نہايت تيز آندھي سے ستياناس کرديا گيا69:6
تو جب صور ميں ايک (بار) پھونک مار دي جائے گي 69:13
اور زمين اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائيں گے. پھر ايک بارگي توڑ پھوڑ کر برابر کرديئے جائيں گے 69:14
تو اس روز ہو پڑنے والي (يعني قيامت) ہو پڑے گي69:15
اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا69:16
اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئيں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے 69:17
اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پيش کئے جاؤ گے اور تمہاري کوئي پوشيدہ بات چھپي نہ رہے گي 69:18
تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ ميں ديا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ ليجيئے ميرا نامہ (اعمال) پڑھيئے 69:19
مجھے يقين تھا کہ مجھ کو ميرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا 69:20
پس وہ (شخص) من مانے عيش ميں ہوگا 69:21
(يعني) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ ميں 69:22
جن کے ميوے جھکے ہوئے ہوں گے 69:23
جو (عمل) تم ايام گزشتہ ميں آگے بھيج چکے ہو اس کے صلے ميں مزے سے کھاؤ اور پيو 69:24
اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائيں ہاتھ ميں ياد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو ميرا (اعمال) نامہ نہ ديا جاتا69:25
اور مجھے معلوم نہ ہو کہ ميرا حساب کيا ہے69:26
اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے ميرا کام) تمام کرچکي ہوتي 69:27
آج) ميرا مال ميرے کچھ بھي کام بھي نہ آيا 69:28
(ہائے) ميري سلطنت خاک ميں مل گئي 69:29
(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو 69:30
پھر دوزخ کي آگ ميں جھونک دو 69:31
پھر زنجير سے جس کي ناپ ستر گز ہے جکڑ دو 69:32
يہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ايمان لاتا تھا 69:33
اور نہ فقير کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا 69:34
سو آج اس کا بھي يہاں کوئي دوستدار نہيں69:35
اور نہ پيپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے69:36
جس کو گنہگاروں کے سوا کوئي نہيں کھائے گا 69:37
ايک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کيا جو نازل ہو کر رہے گا 70:1
(يعني) کافروں پر (اور) کوئي اس کو ٹال نہ سکے گا 70:2
(اور وہ) خدائے صاحب درجات کي طرف سے (نازل ہوگا) 70:3
جس کي طرف روح (الامين) اور فرشتے پڑھتے ہيں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا 70:4
(تو تم کافروں کي باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو70:5
وہ ان لوگوں کي نگاہ ميں دور ہے70:6
اور ہماري نظر ميں نزديک 70:7
جس دن آسمان ايسا ہو جائے گا جيسے پگھلا ہوا تانبا 70:8
اور پہاڑ (ايسے) جيسے (دھنکي ہوئي) رنگين اون 70:9
اور کوئي دوست کسي دوست کا پرسان نہ ہوگا 70:10
(حالانکہ) ايک دوسرے کو سامنے ديکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسي طرح اس دن کے عذاب کے بدلے ميں (سب کچھ) دے دے يعني اپنے بيٹے 70:11
اور اپني بيوي اور اپنے بھائي 70:12
اور اپنا خاندان جس ميں وہ رہتا تھا 70:13
اور جتنے آدمي زمين ميں ہيں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئيں عذاب سے چھڑا لے 70:14
ليکن) ايسا ہرگز نہيں ہوگا وہ بھڑکتي ہوئي آگ ہے70:15
کھال ادھيڑ ڈالنے والي70:16
ان لوگوں کو اپني طرف بلائے گي جنہوں نے (دين حق سے) اعراض کيا 70:17
اور (مال )جمع کيا اور بند کر رکھا 70:18
بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہي ايسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے 70:28
اس دن يہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑيں گے جيسے (شکاري) شکار کے جال کي طرف دوڑتے ہيں 70:43
ان کي آنکھيں جھک رہي ہوں گي اور ذلت ان پر چھا رہي ہوگي. يہي وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کيا جاتا تھا 70:44
جس دن زمين اور پہاڑ کانپنے لگيں اور پہاڑ ايسے بھر بھرے (گويا) ريت کے ٹيلے ہوجائيں 73:14
اگر تم بھي (ان پيغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کيونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا 73:17
(اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا. يہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا 73:18
جب صور پھونکا جائے گا 74:8
وہ دن کا مشکل دن ہوگا 74:9
(يعني) کافروں پر آسان نہ ہوگا 74:10
ہم کو روز قيامت کي قسم 75:1
اور نفس لوامہ کي (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائيں گے 75:2
کيا انسان يہ خيال کرتا ہے کہ ہم اس کي (بکھري ہوئي) ہڈياں اکٹھي نہيں کريں گے؟ 75:3
ضرور کريں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہيں کہ اس کي پور پور درست کرديں 75:4
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سري کرتا جائے75:5
پوچھتا ہے کہ قيامت کا دن کب ہوگا؟75:6
جب آنکھيں چندھيا جائيں 75:7
اور چاند گہنا جائے 75:8
اور سورج اور چاند جمع کرديئے جائيں 75:9
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟ 75:10
بےشک کہيں پناہ نہيں 75:11
اس روز پروردگار ہي کے پاس ٹھکانا ہے 75:12
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھيجے اور پيچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا ديئے جائيں گے 75:13
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے 75:14
اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے75:15
مگر (لوگو) تم دنيا کو دوست رکھتے ہو 75:20
اور آخرت کو ترک کئے ديتے ہو 75:21
اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے 75:22
اور) اپنے پروردگار کے محو ديدار ہوں گے 75:23
اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے 75:24
خيال کريں گے کہ ان پر مصيبت واقع ہونے کو ہے75:25
ديکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے75:26
اور لوگ کہنے لگيں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے 75:27
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائي ہے 75:28
اور پنڈلي سے پنڈلي لپٹ جائے 75:29
اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کي طرف چلنا ہے 75:30
تو اس (ناعاقبت) انديش نے نہ تو (کلام خدا) کي تصديق کي نہ نماز پڑھي 75:31
بلکہ جھٹلايا اور منہ پھير ليا 75:32
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل ديا 75:33
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے 75:34
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے75:35
بھلا (ان امور ميں) تاخير کس دن کے لئے کي گئي؟ 77:12
فيصلے کے دن کے لئے 77:13
اور تمہيں کيا خبر کہ فيصلے کا دن کيا ہے؟ 77:14
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابي ہے77:15
تو جب بڑي آفت آئے گي 79:34
اس دن انسان اپنے کاموں کو ياد کرے گا79:35
اور دوزخ ديکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دي جائے گي79:36
(اے پيغمبر، لوگ )تم سے قيامت کے بارے ميں پوچھتے ہيں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟ 79:42
سو تم اس کے ذکر سے کس فکر ميں ہو 79:43
اس کا منتہا (يعني واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہي کو (معلوم ہے) 79:44
جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسي کو ڈر سنانے والے ہو79:45
جب وہ اس کو ديکھيں گے (تو ايسا خيال کريں گے) کہ گويا( دنيا ميں صرف) ايک شام يا صبح رہے تھے79:46
کيا وہ اس وقت کو نہيں جانتا کہ جو( مردے) قبروں ميں ہيں وہ باہر نکال ليے جائيں گے 100:9
اور جو (بھيد) دلوں ميں ہيں وہ ظاہر کر ديئے جائيں گے 100:10
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا 100:11
کھڑ کھڑانے والي 101:1
کھڑ کھڑانے والي کيا ہے؟ 101:2
اور تم کيا جانوں کھڑ کھڑانے والي کيا ہے؟ 101:3
(وہ قيامت ہے) جس دن لوگ ايسے ہوں گے جيسے بکھرے ہوئے پتنگے 101:4
اور پہاڑ ايسے ہو جائيں گے جيسے دھنکي ہوئي رنگ برنگ کي اون101:5
تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاري نکليں گے101:6
وہ دل پسند عيش ميں ہو گا 101:7
اور جس کے وزن ہلکے نکليں گے 101:8
اس کا مرجع ہاويہ ہے 101:9
اور تم کيا سمجھے کہ ہاويہ کيا چيز ہے؟ 101:10
وہ) دہکتي ہوئي آگ ہے )101:11 |