hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Caring Parents

Translation by   


کہہ کہ (لوگو) آؤ ميں تمہيں وہ چيزيں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کر دي ہيں (ان کي نسبت اس نے اس طرح ارشاد فرمايا ہے) کہ کسي چيز کو خدا کا شريک نہ بنانا اور ماں باپ (سے بدسلوکي نہ کرنا بلکہ) سلوک کرتے رہنا اور ناداري (کے انديشے) سے اپني اولاد کو قتل نہ کرنا کيونکہ تم کو اور ان کو ہم ہي رزق ديتے ہيں اور بےحيائي کے کام ظاہر ہوں يا پوشيدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا اور کسي جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر ديا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (يعني جس کا شريعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہيں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو6:151

اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمايا ہے کہ اس کے سوا کسي کي عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائي کرتے رہو. اگر ان ميں سے ايک يا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائيں تو اُن کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہيں جھڑکنا اور اُن سے بات ادب کے ساتھ کرنا 17:23

اور عجزو نياز سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق ميں دعا کرو کہ اے پروردگار جيسا انہوں نے مجھے بچپن ميں (شفقت سے) پرورش کيا ہے تو بھي اُن (کے حال) پر رحمت فرما 17:24

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نيک سلوک کرنے کا حکم ديا ہے. ( اے مخاطب) اگر تيرے ماں باپ تيرے درپے ہوں کہ تو ميرے ساتھ کسي کو شريک بنائے جس کي حقيقت کي تجھے واقفيت نہيں. تو ان کا کہنا نہ مانيو. تم( سب) کو ميري طرف لوٹ کر آنا ہے. پھر جو کچھ تم کرتے تھے ميں تم کو جتا دوں گا 29:8

اور ہم نے انسان کو جسے اُس کي ماں تکليف پر تکليف سہہ کر پيٹ ميں اُٹھائے رکھتي ہے (پھر اس کو دودھ پلاتي ہے) اور( آخرکار) دو برس ميں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نيز) اس کے ماں باپ کے بارے ميں تاکيد کي ہے کہ ميرا بھي شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھي (کہ تم کو) ميري ہي طرف لوٹ کر آنا ہے 31:14

اور اگر وہ تيرے درپے ہوں کہ تو ميرے ساتھ کسي ايسي چيز کو شريک کرے جس کا تجھے کچھ بھي علم نہيں تو ان کا کہا نہ ماننا. ہاں دنيا (کے کاموں) ميں ان کا اچھي طرح ساتھ دينا اور جو شخص ميري طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو ميري طرف لوٹ کر آنا ہے. تو جو کام تم کرتے رہے ميں سب سے تم کو آگاہ کروں گا31:15

اور ہم نے انسان کو اپنے والدين کے ساتھ بھلائي کرنے کا حکم ديا. اس کي ماں نے اس کو تکليف سے پيٹ ميں رکھا اور تکليف ہي سے جنا. اور اس کا پيٹ ميں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائي برس ميں ہوتا ہے. يہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چاليس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے ميرے پروردگار مجھے توفيق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور ميرے ماں باپ پر کئے ہيں ان کا شکر گزار ہوں اور يہ کہ نيک عمل کروں جن کو تو پسند کرے. اور ميرے لئے ميري اولاد ميں صلاح (وتقوي?) دے. ميں تيري طرف رجوع کرتا ہوں اور ميں فرمانبرداروں ميں ہوں46:15


Back to List View : Arabic Text