اے نبي آدم! ہر نماز کے وقت اپنے تئيں مزّين کيا کرو اور کھاؤ اور پيؤ اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بےجا اڑانے والوں کو دوست نہيں رکھتا 7:31
اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو. اور فضول خرچي سے مال نہ اُڑاؤ17:26
کہ فضول خرچي کرنے والے تو شيطان کے بھائي ہيں. اور شيطان اپنے پروردگار (کي نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (يعني ناشکرا) ہے 17:27 |