hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Caring for Needy

Translation by   


(اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کي راہ ميں رکے بيٹھے ہيں اور ملک ميں کسي طرف جانے کي طاقت نہيں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہيں) يہاں تک کہ نہ مانگنے کي وجہ سے ناواقف شخص ان کو غني خيال کرتا ہے اور تم قيافے سے ان کو صاف پہچان لو (کہ حاجتمند ہيں اور شرم کے سبب) لوگوں سے (منہ پھوڑ کر اور) لپٹ کر نہيں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہيں کہ خدا اس کو جانتا ہے 2:273

اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو. اور فضول خرچي سے مال نہ اُڑاؤ17:26

اور اگر تم نے اپنے پروردگار کي رحمت (يعني فراخ دستي) کے انتظار ميں جس کي تمہيں اميد ہو ان (مستحقين) کي طرف توجہ نہ کرسکو اُن سے نرمي سے بات کہہ ديا کرو 17:28

اور جو لوگ تم ميں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہيں، وہ اس بات کي قسم نہ کھائيں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہيں ديں گے. ان کو چاہيئے کہ معاف کرديں اور درگزر کريں. کيا تم پسند نہيں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 24:22

تو اہلِ قرابت اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ديتے رہو. جو لوگ رضائے خدا کے طالب ہيں يہ اُن کے حق ميں بہتر ہے. اور يہي لوگ نجات حاصل کرنے والے ہيں 30:38


Back to List View : Arabic Text