مسلمانو تمہاري عورتوں ميں جو بدکاري کا ارتکاب کر بيٹھيں ان پر اپنے لوگوں ميں سے چار شخصوں کي شہادت لو. اگر وہ (ان کي بدکاري کي)گواہي ديں تو ان عورتوں کو گھروں ميں بند رکھو يہاں تک کہ موت ان کا کام تمام کردے يا خدا ان کے لئے کوئي اور سبيل (پيدا) کرے4:15
اور جو دو مرد تم ميں سے بدکاري کريں تو ان کو ايذا دو. پھر اگر وہ توبہ کرليں اور نيکوکار ہوجائيں تو ان کا پيچھا چھوڑ دو. بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا (اور) مہربان ہے4:16
اور زنا کے بھي پاس نہ جانا کہ وہ بےحيائي اور بري راہ ہے 17:32
بدکاري کرنے والي عورت اور بدکاري کرنے والا مرد (جب ان کي بدکاري ثابت ہوجائے تو) دونوں ميں سے ہر ايک کو سو درے مارو. اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ايمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) ميں تمہيں ان پر ہرگز ترس نہ آئے. اور چاہيئے کہ ان کي سزا کے وقت مسلمانوں کي ايک جماعت بھي موجود ہو 24:2
بدکار مرد تو بدکار يا مشرک عورت کے سوا نکاح نہيں کرتا اور بدکار عورت کو بھي بدکار يا مشرک مرد کے سوا اور کوئي نکاح ميں نہيں لاتا اور يہ (يعني بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے 24:3
اور جو لوگ پرہيزگار عورتوں کو بدکاري کا عيب لگائيں اور اس پر چار گواہ نہ لائيں تو ان کو اسي درے مارو اور کبھي ان کي شہادت قبول نہ کرو. اور يہي بدکردار ہيں 24:4
اور جو لوگ اپني عورتوں پر بدکاري کي تہمت لگائيں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ايک کي شہادت يہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کي قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے24:6
اور پانچويں بار يہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر خدا کي لعنت 24:7
اور عورت سے سزا کو يہ بات ٹال سکتي ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کي قسم کھائے کہ بےشک يہ جھوٹا ہے 24:8
اور پانچويں دفعہ يوں (کہے) کہ اگر يہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو) 24:9
اور وہ جو خدا کے ساتھ کسي اور معبود کو نہيں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کيا ہے اس کو قتل نہيں کرتے مگر جائز طريق پر (يعني شريعت کے مطابق) اور بدکاري نہيں کرتے. اور جو يہ کام کرے گا سخت گناہ ميں مبتلا ہوگا25:68 |