hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Caring Orphans

Translation by   


(يعني) دنيا اور آخرت (کي باتوں) ميں (غور کرو). اور تم سے يتيموں کے بارے ميں دريافت کرتے ہيں کہہ دو کہ ان کي (حالت کي) اصلاح بہت اچھا کام ہے. اور اگر تم ان سے مل جل کر رہنا (يعني خرچ اکھٹا رکھنا) چاہو تو وہ تمہارے بھائي ہيں اور خدا خوب جانتا ہے کہ خرابي کرنے والا کون ہے اور اصلاح کرنے والا کون. اور اگر خدا چاہتا تو تم کو تکليف ميں ڈال ديتا.بےشک خدا غالب (اور) حکمت والا ہے 2:220

اور يتيموں کا مال (جو تمہاري تحويل ميں ہو) ان کے حوالے کردو اور ان کے پاکيزہ (اور عمدہ) مال کو (اپنے ناقص اور) برے مال سے نہ بدلو. اور نہ ان کا مال اپنے مال ميں ملا کر کھاؤ. کہ يہ بڑا سخت گناہ ہے 4:2

اور اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ يتيم لڑکيوں کے بارےانصاف نہ کرسکوگے تو ان کے سوا جو عورتيں تم کو پسند ہوں دو دو يا تين تين يا چار چار ان سے نکاح کرلو. اور اگر اس بات کا انديشہ ہو کہ (سب عورتوں سے) يکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ايک عورت (کافي ہے) يا لونڈي جس کے تم مالک ہو. اس سے تم بےانصافي سے بچ جاؤ گے 4:3

اور يتميوں کو بالغ ہونے تک کام کاج ميں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان ميں عقل کي پختگي ديکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائيں گے (يعني بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے ليں گے) اس کو فضول خرچي اور جلدي ميں نہ اڑا دينا. جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ايسے مال سے قطعي طور پر) پرہيز رکھنا چاہيئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (يعني بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرليا کرو. اور حقيقت ميں تو خدا ہي (گواہ اور) حساب لينے والا کافي ہے4:6

لوگ يتيموں کا مال ناجائز طور پر کھاتے ہيں وہ اپنے پيٹ ميں آگ بھرتے ہيں. اور دوزخ ميں ڈالے جائيں گے 4:10

(اے پيغمبر) لوگ تم سے (يتيم) عورتوں کے بارے ميں فتوي? طلب کرتے ہيں. کہہ دو کہ خدا تم کو ان کے (ساتھ نکاح کرنے کے) معاملے ميں اجازت ديتا ہے اور جو حکم اس کتاب ميں پہلے ديا گيا ہے وہ ان يتيم عورتوں کے بارے ميں ہے جن کو تم ان کا حق تو ديتے نہيں اور خواہش رکھتے ہو کہ ان کے ساتھ نکاح کرلو اور (نيز) بيچارے بيکس بچوں کے بارے ميں. اور يہ (بھي حکم ديتا ہے) کہ يتيموں کے بارے ميں انصاف پر قائم رہو. اور جو بھلائي تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے 4:127

اور يتيم کے مال کے پاس بھي نہ جانا مگر ايسے طريق سے کہ بہت ہي پسنديدہ ہو يہاں تک کہ وہ جواني کو پہنچ جائے اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوري پوري کيا کرو ہم کسي کو تکليف نہيں ديتے مگر اس کي طاقت کے مطابق اور جب (کسي کي نسبت) کوئي بات کہو تو انصاف سے کہو گو وہ (تمہارا) رشتہ دار ہي ہو اور خدا کے عہد کو پورا کرو ان باتوں کا خدا تمہيں حکم ديتا ہے تاکہ تم نصحيت کرو6:152

اور يتيم کے مال کے پاس بھي نہ پھٹکنا مگر ايسے طريق سے کہ بہت بہتر ہو يہاں تک کہ ہو جواني کو پہنچ جائے. اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے ميں ضرور پرسش ہوگي 17:34

مومنو! لےپالکوں کو اُن کے (اصلي) باپوں کے نام سے پکارا کرو. کہ خدا کے نزديک يہي بات درست ہے. اگر تم کو اُن کے باپوں کے نام معلوم نہ ہوں تو دين ميں وہ تمہارے بھائي اور دوست ہيں اور جو بات تم سے غلطي سے ہوگئي ہو اس ميں تم پر کچھ گناہ نہيں. ليکن جو قصد دلي سے کرو (اس پر مواخذہ ہے) اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 33:5

تو تم بھي يتيم پر ستم نہ کرنا 93:9


Back to List View : Arabic Text