اور يتيم کے مال کے پاس بھي نہ جانا مگر ايسے طريق سے کہ بہت ہي پسنديدہ ہو يہاں تک کہ وہ جواني کو پہنچ جائے اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوري پوري کيا کرو ہم کسي کو تکليف نہيں ديتے مگر اس کي طاقت کے مطابق اور جب (کسي کي نسبت) کوئي بات کہو تو انصاف سے کہو گو وہ (تمہارا) رشتہ دار ہي ہو اور خدا کے عہد کو پورا کرو ان باتوں کا خدا تمہيں حکم ديتا ہے تاکہ تم نصحيت کرو6:152
اور جب (کوئي چيز) ناپ کر دينے لگو تو پيمانہ پورا بھرا کرو اور (جب تول کر دو تو) ترازو سيدھي رکھ کر تولا کرو. يہ بہت اچھي بات اور انجام کے لحاظ سے بھي بہت بہتر ہے17:35
کہ ترازو (سے تولنے) ميں حد سے تجاوز نہ کرو 55:8
اور انصاف کے ساتھ ٹھيک تولو. اور تول کم مت کرو 55:9
ناپ اور تول ميں کمي کرنے والوں کے ليے خرابي ہے 83:1
جو لوگوں سے ناپ کر ليں تو پورا ليں 83:2
اور جب ان کو ناپ کر يا تول کر ديں تو کم کر ديں 83:3
کيا يہ لوگ نہيں جانتے کہ اٹھائے بھي جائيں گے 83:4 |