hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Addressing Humans

Translation by   


لوگو! اپنے پروردگار کي عبات کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پيدا کيا تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو 2:21

لوگو جو چيزيں زمين ميں حلال طيب ہيں وہ کھاؤ. اور شيطان کے قدموں پر نہ چلو. وہ تمہارا کھلا دشمن ہے2:168

کہو کہ ہم خدا پر ايمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئي اور جو صحيفے ابراہيم اور اسماعيل اور اسح?ق اور يعقوب اور ان کي اولاد پر اترے اور جو کتابيں موسي? اور عيسي? اور دوسرے انبياء کو پروردگار کي طرف سے مليں سب پر ايمان لائے ہم ان پيغمبروں ميں سے کسي ميں کچھ فرق نہيں کرتے اور ہم اسي (خدائے واحد) کے فرماں بردار ہيں 3:84

(يعني) فرمايا کہ اسي ميں تمہارا جينا ہوگا اور اسي ميں مرنا اور اسي ميں سے (قيامت کو زندہ کر کے) نکالے جاؤ گے7:25

اے نبي آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاري کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زينت (دے) اور (جو) پرہيزگاري کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے. يہ خدا کي نشانياں ہيں تاکہ لوگ نصحيت پکڑ يں7:26

وہي تو ہے جو تم کو جنگل اور دريا ميں چلنے پھرنے اور سير کرنے کي توفيق ديتا ہے. يہاں تک کہ جب تم کشتيوں ميں (سوار) ہوتے اور کشتياں پاکيزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتي ہيں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہيں تو ناگہاں زناٹے کي ہوا چل پڑتي ہے اور لہريں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتي ہوئي) آنے لگتي ہيں اور وہ خيال کرتے ہيں کہ (اب تو) لہروں ميں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہي کي عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہيں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تيرے) بہت ہي شکر گزار ہوں 10:22

ليکن جب وہ ان کو نجات دے ديتا ہے تو ملک ميں ناحق شرارت کرنے لگتے ہيں. لوگو! تمہاري شرارت کا وبال تمہاري ہي جانوں پر ہوگا تم دنيا کي زندگي کے فائدے اُٹھا لو. پھر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے. اس وقت ہم تم کو بتائيں گے جو کچھ تم کيا کرتے تھے 10:23

لوگو تمہارے پروردگار کي طرف سے نصيحت اور دلوں کي بيماريوں کي شفا. اور مومنوں کے ليے ہدايت اور رحمت آپہنچي ہے10:57

اور (اے بندے) جس چيز کا تجھے علم نہيں اس کے پيچھے نہ پڑ. کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگي17:36

اے ميرے بندو جو ايمان لائے ہو ميري زمين فراخ ہے تو ميري ہي عبادت کرو29:56

ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے. پھر تم ہماري ہي طرف لوٹ کر آؤ گے29:57

تو تم ايک طرف کے ہوکر دين (خدا کے رستے) پر سيدھا منہ کئے چلے جاؤ (اور) خدا کي فطرت کو جس پر اُس نے لوگوں کو پيدا کيا ہے (اختيار کئے رہو) خدا کي بنائي ہوئي (فطرت) ميں تغير وتبدل نہيں ہو سکتا. يہي سيدھا دين ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے 30:30

اور اگر تمہيں شيطان کي جانب سے کوئي وسوسہ پيدا ہو تو خدا کي پناہ مانگ ليا کرو. بےشک وہ سنتا جانتا ہے41:36

اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب ميں کس چيز نے دھوکا ديا82:6

(وہي تو ہے) جس نے تجھے بنايا اور (تيرے اعضا کو) ٹھيک کيا اور (تيرے قامت کو) معتدل رکھا 82:7

اور جس صورت ميں چاہا تجھے جوڑ ديا 82:8

مگر ہيہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو 82:9

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہيں 82:10

نہيں بلکہ تم لوگ يتيم کي خاطر نہيں کرتے 89:17

اور نہ مسکين کو کھانا کھلانے کي ترغيب ديتے ہو 89:18

اور ميراث کے مال سميٹ کر کھا جاتے ہو 89:19

اور مال کو بہت ہي عزيز رکھتے ہو 89:20

(لوگو) تم کو(مال کي) بہت سي طلب نے غافل کر ديا 102:1

يہاں تک کہ تم نے قبريں جا ديکھيں 102:2

ديکھو تمہيں عنقريب معلوم ہو جائے گا 102:3

پھر ديکھو تمہيں عنقريب معلوم ہو جائے گا 102:4

ديکھو اگر تم جانتے (يعني) علم اليقين (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)102:5

تم ضرور دوزخ کو ديکھو گے102:6

پھر اس کو (ايسا) ديکھو گے (کہ) عين اليقين (آ جائے گا ) 102:7

پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے ميں پرسش ہو گي 102:8


Back to List View : Arabic Text