hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Addressing Mushriks

Translation by   


(کافرو!) تم خدا سے کيوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال ميں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشي پھر وہي تم کو مارتا ہے پھر وہي تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسي کي طرف لوٹ کر جاؤ گے 2:28

کہو کہ (اے منکرين رسالت) ملک ميں چلو پھرو پھر ديکھو کہ جھٹلانے والوں کا کيا انجام ہوا 6:11

(ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمين ميں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپني ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر ليا ہے وہ تم سب کو قيامت کے دن جس ميں کچھ بھي شک نہيں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے تيئيں نقصان ميں ڈال رکھا ہے وہ ايمان نہيں لاتے 6:12

کہو کہ خدا ہي تم کو اس (تنگي) سے اور ہر سختي سے نجات بخشتا ہے. پھر (تم) اس کے ساتھ شرک کرتے ہو6:64

(مشرکو) جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاري طرح کے بندے ہي ہيں (اچھا) تم ان کو پکارو اگر سچے ہو تو چاہيئے کہ وہ تم کو جواب بھي ديں 7:194

(کافرو) اگر تم (محمد صلي الله عليہ وآلہ وسلم پر) فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آچکي. (ديکھو) اگر تم (اپنے افعال سے) باز آجاؤ تو تمہارے حق ميں بہتر ہے. اور اگر پھر (نافرماني) کرو گے تو ہم بھي پھر تمہيں عذاب کريں گے اور تمہاري جماعت خواہ کتني ہي کثير ہو تمہارے کچھ بھي کام نہ آئے گي. اور خدا تو مومنوں کے ساتھ ہے 8:19

تو (مشرکو تم) زمين ميں چار مہينے چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہ کرسکو گے. اور يہ بھي کہ خدا کافروں کو رسوا کرنے والا ہے 9:2

(مشرکو!) کيا تمہارے پروردگار نے تم کو لڑکے ديئے اور خود فرشتوں کو بيٹياں بنايا. کچھ شک نہيں کہ (يہ) تم بڑي (نامعقول بات) کہتے ہو 17:40

بھلا تم نے اپنے شريکوں کو ديکھا جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو. مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمين سے کون سي چيز پيدا کي ہے يا (بتاؤ کہ) آسمانوں ميں ان کي شرکت ہے. يا ہم نے ان کو کتاب دي ہے تو وہ اس کي سند رکھتے ہيں (ان ميں سے کوئي بات بھي نہيں) بلکہ ظالم جو ايک دوسرے کو وعدہ ديتے ہيں محض فريب ہے 35:40


Back to List View : Arabic Text