اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم ميں اور ان لوگوں ميں جو آخرت پر ايمان نہيں رکھتے حجاب پر حجاب کر ديتے ہيں17:45
اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال ديتے ہيں کہ اسے سمجھ نہ سکيں اور ان کے کانوں ميں ثقل پيدا کر ديتے ہيں. اور جب تم قرآن ميں اپنے پروردگار يکتا کا ذکر کرتے ہو تو وہ بدک جاتے اور پيٹھ پھير کر چل ديتے ہيں17:46
يہ لوگ جب تمہاري طرف کان لگاتے ہيں تو جس نيت سے يہ سنتے ہيں ہم اسے خوب جانتے ہيں اور جب يہ سرگوشياں کرتے ہيں (يعني) جب ظالم کہتے ہيں کہ تم ايک ايسے شخص کي پيروي کرتے ہو جس پر جادو کيا گيا ہے 17:47
ديکھو انہوں نے کس کس طرح کي تمہارے بارے ميں باتيں بنائيں ہيں. سو يہ گمراہ ہو رہے ہيں اور رستہ نہيں پاسکتے 17:48 |