اور جو لوگ آسمانوں اور زمين ميں ہيں تمہارا پروردگار ان سے خوب واقف ہے. اور ہم نے بعض پيغمبروں کو بعض پر فضيلت بخشي اور داؤد کو زبور عنايت کي17:55
اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہي (پيغمبر بنا کر) بھيجے جن کي طرف ہم وحي بھيجتے تھے. اگر تم نہيں جانتے تو جو ياد رکھتے ہيں ان سے پوچھ لو 21:7
اور ہم نے ان کے لئے ايسے جسم نہيں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائيں اور نہ وہ ہميشہ رہنے والے تھے 21:8 |