ان کو دنيا کي زندگي ميں بھي عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہي سخت ہے. اور ان کو خدا (کے عذاب سے) کوئي بھي بچانے والا نہيں 13:34
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پيچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کيا جائے36:45
ہميں اس شخص سے سمجھ لينے دو جس کو ہم نے اکيلا پيدا کيا 74:11
اور مال کثير ديا 74:12
اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بيٹے ديئے 74:13
اور ہر طرح کے سامان ميں وسعت دي 74:14
ابھي خواہش رکھتا ہے کہ اور زيادہ ديں74:15
ايسا ہرگز نہيں ہوگا. يہ ہماري آيتيں کا دشمن رہا ہے74:16
ہم اسے صعود پر چڑھائيں گے 74:17
اس نے فکر کيا اور تجويز کي 74:18
يہ مارا جائے اس نے کيسي تجويز کي 74:19
پھر يہ مارا جائے اس نے کيسي تجويز کي 74:20
پھر تامل کيا 74:21
پھر تيوري چڑھائي اور منہ بگاڑ ليا 74:22
پھر پشت پھير کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کيا 74:23
پھر کہنے لگا کہ يہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آيا ہے 74:24
(پھر بولا) يہ (خدا کا کلام نہيں بلکہ) بشر کا کلام ہے74:25
ہم عنقريب اس کو سقر ميں داخل کريں گے74:26
اور تم کيا سمجھے کہ سقر کيا ہے؟ 74:27
(وہ آگ ہے کہ) نہ باقي رکھے گي اور نہ چھوڑے گي 74:28
اور بدن جھلس کر سياہ کردے گي 74:29
اس پر اُنيس داروغہ ہيں 74:30
(اے جھٹلانے والو!) تم کسي قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو77:46 |