(اے پيغمبر) کافروں سے کہدو کہ تم (دنيا ميں بھي) عنقريب مغلوب ہو جاؤ گے اور (آخرت ميں) جہنم کي طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بري جگہ ہے 3:12
کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائيں کہ خدا نے يہ چيزيں حرام کي ہيں پھر اگر وہ (آ کر) گواہي ديں تو تم ان کے ساتھ گواہي نہ دينا اور نہ ان لوگوں کي خواہشوں کي پيروي کرنا جو ہماري آيتوں کو جھٹلاتے ہيں اور آخرت پر ايمان نہيں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہيں6:150
کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کي نسبت تمہيں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر ديکھو. وہ تم سے تکليف کے دور کرنے يا اس کے بدل دينے کا کچھ بھي اختيار نہيں رکھتے17:56
کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ زمين اور جو کچھ زمين ميں ہے سب کس کا مال ہے؟ 23:84
جھٹ بول اٹھيں گے کہ خدا کا. کہو کہ پھر تم سوچتے کيوں نہيں؟ 23:85
(ان سے) پوچھو کہ سات آسمانوں کا کون مالک ہے اور عرش عظيم کا (کون) مالک (ہے؟) 23:86
بےساختہ کہہ ديں گے کہ يہ (چيزيں) خدا ہي کي ہيں، کہو کہ پھر تم ڈرتے کيوں نہيں؟ 23:87
کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ ميں ہر چيز کي بادشاہي ہے اور وہ پناہ ديتا ہے اور اس کے مقابل کوئي کسي کو پناہ نہيں دے سکتا 23:88
فوراً کہہ ديں گے کہ (ايسي بادشاہي تو) خدا ہي کي ہے، تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے؟ 23:89
بات يہ ہے کہ ہم نے ان کے پاس حق پہنچا ديا ہے اور جو (بت پرستي کئے جاتے ہيں) بےشک جھوٹے ہيں 23:90
بھلا کون خلقت کو پہلي بار پيدا کرتا. پھر اس کو بار بار پيدا کرتا رہتا ہے اور (کون) تم کو آسمان اور زمين سے رزق ديتا ہے (يہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور معبود بھي ہے (ہرگز نہيں) کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دليل پيش کرو27:64
کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خيال کرتے ہو ان کو بلاؤ. وہ آسمانوں اور زمين ميں ذرہ بھر چيز کے بھي مالک نہيں ہيں اور نہ ان ميں ان کي شرکت ہے اور نہ ان ميں سے کوئي خدا کا مددگار ہے 34:22
اور خدا کے ہاں (کسي کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گي مگر اس کے لئے جس کے بارے ميں وہ اجازت بخشے. يہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب دور کرديا جائے گا تو کہيں گے تمہارے پروردگار نے کيا فرمايا ہے. (فرشتے) کہيں گے کہ حق (فرمايا ہے) اور وہ عالي رتبہ اور گرامي قدر ہے 34:23
پوچھو کہ تم کو آسمانوں اور زمين سے کون رزق ديتا ہے؟ کہو کہ خدا اور ہم يا تم (يا تو) سيدھے رستے پر ہيں يا صريح گمراہي ميں 34:24
کہہ دو کہ نہ ہمارے گناہوں کي تم سے پرسش ہوگي اور نہ تمہارے اعمال کي ہم سے پرسش ہوگي34:25
کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درميان انصاف کے ساتھ فيصلہ کردے گا. اور وہ خوب فيصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے34:26
کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شريک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے. کوئي نہيں بلکہ وہي (اکيلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے 34:27
کہہ دو کہ ميں تمہيں صرف ايک بات کي نصيحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکيلے اکيلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو. تمہارے رفيق کو سودا نہيں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہيں34:46
کہہ دو کہ ميں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہي کو (مبارک رہے). ميرا صلہ خدا ہي کے ذمے ہے. اور وہ ہر چيز سے خبردار ہے 34:47
کہہ دو کہ حق آچکا اور (معبود) باطل نہ تو پہلي بار پيدا کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پيدا کرے گا 34:49
ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بيٹياں اور ان کے لئے بيٹے 37:149
يا ہم نے فرشتوں کو عورتيں بنايا اور وہ (اس وقت) موجود تھے37:150
ديکھو يہ اپني جھوٹ بنائي ہوئي (بات) کہتے ہيں37:151
کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہيں کہ يہ جھوٹے ہيں37:152
کيا اس نے بيٹوں کي نسبت بيٹيوں کو پسند کيا ہے؟37:153
تم کيسے لوگ ہو، کس طرح کا فيصلہ کرتے ہو37:154
بھلا تم غور کيوں نہيں کرتے37:155
يا تمہارے پاس کوئي صريح دليل ہے37:156
اگر تم سچے ہو تو اپني کتاب پيش کرو37:157
اور انہوں نے خدا ميں اور جنوں ميں رشتہ مقرر کيا. حالانکہ جنات جانتے ہيں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائيں گے37:158
يہ جو کچھ بيان کرتے ہيں خدا اس سے پاک ہے37:159
سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو37:161
خدا کے خلاف بہکا نہيں سکتے37:162
مگر اس کو جو جہنم ميں جانے والا ہے37:163
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمين کو کس نے پيدا کيا تو کہہ ديں کہ خدا نے. کہو کہ بھلا ديکھو تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو. اگر خدا مجھ کو کوئي تکليف پہنچاني چاہے تو کيا وہ اس تکليف کو دور کرسکتے ہيں يا اگر مجھ پر مہرباني کرنا چاہے تو وہ اس کي مہرباني کو روک سکتے ہيں؟ کہہ دو کہ مجھے خدا ہي کافي ہے. بھروسہ رکھنے والے اسي پر بھروسہ رکھتے ہيں 39:38
کہہ دو کہ اے قوم تم اپني جگہ عمل کئے جاؤ ميں (اپني جگہ) عمل کئے جاتا ہوں. عنقريب تم کو معلوم ہوجائے گا 39:39
کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا. اور کس پر ہميشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے 39:40
(اے محمد? ان سے) کہہ دو کہ مجھے اس بات کي ممانعت کي گئي ہے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو ان کي پرستش کروں (اور ميں ان کي کيونکر پرستش کروں) جب کہ ميرے پاس ميرے پروردگار (کي طرف) سے کھلي دليليں آچکي ہيں اور مجھ کو يہ حکم ہوا ہے کہ پروردگار عالم ہي کا تابع فرمان ہوں 40:66
کہو کہ بھلا تم نے ان چيزوں کو ديکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھي تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمين ميں کون سي چيز پيدا کي ہے. يا آسمانوں ميں ان کي شرکت ہے. اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کي کوئي کتاب ميرے پاس لاؤ. يا علم (انبياء ميں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پيش کرو) 46:4
اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ايسے کو پکارے جو قيامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہي کي خبر نہ ہو46:5
اور جب لوگ جمع کئے جائيں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کي پرستش سے انکار کريں گے46:6
اے پيغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! )109:1
جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو ميں نہيں پوجتا 109:2
اور جس (خدا) کي ميں عبادت کرتا ہوں اس کي تم عبادت نہيں کرتے 109:3
اور( ميں پھر کہتا ہوں کہ) جن کي تم پرستش کرتے ہوں ان کي ميں پرستش کرنے والا نہيں ہوں 109:4
اور نہ تم اس کي بندگي کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کي ميں بندگي کرتا ہوں109:5
تم اپنے دين پر ميں اپنے دين پر109:6 |