hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, On Mushriks

Translation by   


کيا يہ (کافر) خدا کے دين کے سوا کسي اور دين کے طالب ہيں حالانکہ سب اہلِ آسمان و زمين خوشي يا زبردستي سے خدا کے فرماں بردار ہيں اور اسي کي طرف لوٹ کر جانے والے ہيں 3:83

خدا اس گناہ کو نہيں بخشے گا کہ کسي کو اس کا شريک بنايا جائے اور اس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے خدا کا شريک مقرر کيا اس نے بڑا بہتان باندھا 4:48

اس طرح کي باتيں تم سے پہلے لوگوں نے بھي پوچھي تھيں (مگر جب بتائي گئيں تو) پھر ان سے منکر ہو گئے 5:102

خدا نے نہ تو بحيرہ کچھ چيز بنايا ہے اور نہ سائبہ اور نہ وصيلہ اور نہ حام بلکہ کافر خدا پر جھوٹ افترا کرتے ہيں اور يہ اکثر عقل نہيں رکھتے 5:103

اور اگر ہم تم پر کاغذوں پر لکھي ہوئي کتاب نازل کرتے اور يہ اسے اپنے ہاتھوں سے بھي ٹٹول ليتے تو جو کافر ہيں وہ يہي کہہ ديتے کہ يہ تو (صاف اور) صريح جادو ہے 6:7

نيز اگر ہم کسي فرشتہ کو بھيجتے تو اسے مرد کي صورت ميں بھيجتے اور جو شبہ (اب) کرتے ہيں اسي شبے ميں پھر انہيں ڈال ديتے 6:9

اور تم سے پہلے بھي پيغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہيں سو جو لوگ ان ميں سے تمسخر کيا کرتے تھے ان کو تمسخر کي سزا نے آگھيرا 6:10

اور اس شخص سے زيادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کيا يا اس کي آيتوں کو جھٹلايا. کچھ شک نہيں کہ ظالم لوگ نجات نہيں پائيں گے 6:21

اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کريں گے پھر مشرکوں سے پوچھيں گے کہ (آج) وہ تمہارے شريک کہاں ہيں جن کو تمہيں دعوي? تھا 6:22

تو ان سے کچھ عذر نہ بن پڑے گا (اور) بجز اس کے (کچھ چارہ نہ ہوگا) کہ کہيں خدا کي قسم جو ہمارا پروردگار ہے ہم شريک نہيں بناتے تھے 6:23

ديکھو انہوں نے اپنے اوپر کيسا جھوٹ بولا اور جو کچھ يہ افتراء کيا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہا 6:24

(نہيں) بلکہ (مصيبت کے وقت تم) اسي کو پکارتے ہو تو جس دکھ کے لئے اسے پکارتے ہو. وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کرديتا ہے اور جن کو تم شريک بناتے ہو (اس وقت) انہيں بھول جاتے ہو 6:41

اور (يہ لوگ) خدا ہي کي پيدا کي ہوئي چيزوں يعني کھيتي اور چوپايوں ميں خدا کا بھي ايک حصہ مقرر کرتے ہيں اور اپنے خيال (باطل) سے کہتے ہيں کہ يہ (حصہ) تو خدا کا اور يہ ہمارے شريکوں (يعني بتوں) کا تو جو حصہ ان کے شريکوں کا ہوتا ہے وہ تو خدا کي طرف نہيں جا سکتا اور جو حصہ خدا کا ہوتا ہے وہ ان کے شريکوں کي طرف جا سکتا ہے يہ کيسا برا انصاف ہے6:136

اور اپنے خيال سے يہ بھي کہتے ہيں کہ يہ چارپائے اور کھيتي منع ہے اسے اس شخص کے سوا جسے ہم چاہيں کوئي نہ کھائے اور (بعض) چارپائے ايسے ہيں کہ ان کي پيٹ پر چڑھنا منع کر ديا گيا ہے اور بعض مويشي ايسے ہيں جن پر (ذبح کرتے وقت) خدا کا نام نہيں ليتے سب خدا پر جھوٹ ہے وہ عنقريب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ دے گا 6:138

اور يہ بھي کہتے ہيں کہ جو بچہ ان چارپايوں کے پيٹ ميں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماري عورتوں کو (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو سب اس ميں شريک ہيں (يعني اسے مرد اور عورتيں سب کھائيں) عنقريب خدا ان کو ان کے ڈھکوسلوں کي سزا دے گا بےشک وہ حکمت والا خبردار ہے 6:139

جو لوگ شرک کرتے ہيں وہ کہيں گے کہ اگر خدا چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا (شرک کرتے) اور نہ ہم کسي چيز کو حرام ٹھہراتے اسي طرح ان لوگوں نے تکذيب کي تھي جو ان سے پہلے تھے يہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کر رہے کہہ دو کيا تمہارے پاس کوئي سند ہے (اگر ہے) تو اسے ہمارے سامنے نکالو تم محض خيال کے پيچھے چلتے اور اٹکل کي تير چلاتے ہو 6:148

يہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہيں کہ ان کے پاس فرشتے آئيں يا خود تمہارا پروردگار آئے يا تمہارے پروردگار کي کچھ نشانياں آئيں (مگر) جس روز تمہارے پروردگار کي کچھ نشانياں آ جائيں گي تو جو شخص پہلے ايمان نہيں لايا ہوگا اس وقت اسے ايمان لانا کچھ فائدہ نہيں دے گا يا اپنے ايمان (کي حالت) ميں نيک عمل نہيں کئے ہوں گے (تو گناہوں سے توبہ کرنا مفيد نہ ہوگا اے پيغمبر ان سے) کہہ دو کہ تم بھي انتظار کرو ہم بھي انتظار کرتے ہيں 6:158

جب وہ ان کو صحيح و سالم (بچہ) ديتا ہے تو اس (بچے) ميں جو وہ ان کو ديتا ہے اس کا شريک مقرر کرتے ہيں. جو وہ شرک کرتے ہيں (خدا کا رتبہ) اس سے بلند ہے 7:190

کيا وہ ايسوں کو شريک بناتے ہيں جو کچھ بھي پيدا نہيں کرسکتے اور خود پيدا کيے جاتے ہيں 7:191

اور نہ ان کي مدد کي طاقت رکھتے ہيں اور نہ اپني ہي مدد کرسکتے ہيں 7:192

اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تمہاري ہي مدد کي طاقت رکھتے ہيں اور نہ خود ہي اپني مدد کرسکتے ہيں 7:197

جانداروں ميں سب سے بدتر خدا کے نزديک وہ لوگ ہيں جو کافر ہيں سو وہ ايمان نہيں لاتے8:55

امن کے کس مہينے کو ہٹا کر آگے پيچھے کر دينا کفر ميں اضافہ کرتا ہے اس سے کافر گمراہي ميں پڑے رہتے ہيں. ايک سال تو اس کو حلال سمجھ ليتے ہيں اور دوسرے سال حرام. تاکہ ادب کے مہينوں کو جو خدا نے مقرر کئے ہيں گنتي پوري کر ليں. اور جو خدا نے منع کيا ہے اس کو جائز کر ليں. ان کے برے اعمال ان کے بھلے دکھائي ديتے ہيں. اور خدا کافر لوگوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا 9:37

(ان سے) پوچھو کہ بھلا تمھارے شريکوں ميں سے کوئي ايسا ہے کہ مخلوق کو ابتداً پيدا کرے (اور) پھر اس کو دوبارہ بنائے؟ کہہ دو کہ خدا ہي پہلي بار پيدا کرتا ہے پھر وہي اس کو دوبارہ پيدا کرے گا تو تم کہاں اُکسے جارہے ہو 10:34

پوچھو کہ بھلا تمہارے شريکوں ميں کون ايسا ہے کہ حق کا رستہ دکھائے. کہہ دو کہ خدا ہي حق کا رستہ دکھاتا ہے. بھلا جو حق کا رستہ دکھائے وہ اس قابل ہے کہ اُس کي پيروي کي جائے يا وہ کہ جب تک کوئي اسے رستہ نہ بتائے رستہ نہ پائے. تو تم کو کيا ہوا ہے کيسا انصاف کرتے ہو؟10:35

اور ان ميں سے اکثر صرف ظن کي پيروي کرتے ہيں. اور کچھ شک نہيں کہ ظن حق کے مقابلے ميں کچھ بھي کارآمد نہيں ہوسکتا. بےشک خدا تمہارے (سب) افعال سے واقف ہے10:36

يہ لوگ زمين ميں (کہيں بھاگ کر خدا کو) نہيں ہرا سکتے اور نہ خدا کے سوا کوئي ان کا حمايتي ہے. (اے پيغمبر) ان کو دگنا عذاب ديا جائے گا کيونکہ يہ (شدت کفر سے تمہاري بات) نہيں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) ديکھ سکتے تھے 11:20

اور جو لوگ ايمان نہيں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپني جگہ عمل کيے جاؤ. ہم اپني جگہ عمل کيے جاتے ہيں 11:121

اور يہ اکثر خدا پر ايمان نہيں رکھتے. مگر (اس کے ساتھ) شرک کرتے ہيں 12:106

اور ان لوگوں نے خدا کے شريک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کريں. کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کي طرف لوٹ کر جانا ہے 14:30

جو خدا کے ساتھ معبود قرار ديتے ہيں. سو عنقريب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا 15:96

اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کيا اتارا ہے تو کہتے ہيں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کي حکايتيں ہيں 16:24

(ان کا حال يہ ہے کہ) جب فرشتے ان کي روحيں قبض کرنے لگتے ہيں (اور يہ) اپنے ہي حق ميں ظلم کرنے والے (ہوتے ہيں) تو مطيع ومنقاد ہوجاتے ہيں (اور کہتے ہيں) کہ ہم کوئي برا کام نہيں کرتے تھے. ہاں جو کچھ تم کيا کرتے تھے خدا اسے خوب جانتا ہے 16:28

سو دوزخ کے دروازوں ميں داخل ہوجاؤ. ہميشہ اس ميں رہو گے. اب تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے 16:29

اور جب ہم کوئي آيت کسي آيت کي جگہ بدل ديتے ہيں. اور خدا جو کچھ نازل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے تو (کافر) کہتے ہيں کہ تم يونہي اپني طرف سے بنا لاتے ہو. حقيقت يہ ہے کہ ان ميں اکثر نادان ہيں 16:101

يہ لوگ جن کو (خدا کے سوا) پکارتے ہيں وہ خود اپنے پروردگار کے ہاں ذريعہ (تقرب) تلاش کرتے رہتے ہيں کہ کون ان ميں (خدا کا) زيادہ مقرب ہوتا ہے اور اس کي رحمت کے اميدوار رہتے ہيں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہيں. بےشک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کي چيز ہے17:57

اور يہ خدا کي سخت سخت قسميں کھاتے ہيں کہ اگر ان کے پاس کوئي ہدايت کرنے والا آئے تو ہر ايک اُمت سے بڑھ کر ہدايت پر ہوں. مگر جب ان کے پاس ہدايت کرنے والا آيا تو اس سے ان کو نفرت ہي بڑھي 35:42

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو ديا ہے اس ميں سے خرچ کرو. تو کافر مومنوں سے کہتے ہيں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائيں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا ديتا. تم تو صريح غلطي ميں ہو 36:47

ديکھو خالص عبادت خدا ہي کے لئے (زيبا ہے) اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ہيں. (وہ کہتے ہيں کہ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہيں کہ ہم کو خدا کا مقرب بناديں. تو جن باتوں ميں يہ اختلاف کرتے ہيں خدا ان ميں ان کا فيصلہ کردے گا. بےشک خدا اس شخص کو جو جھوٹا ناشکرا ہے ہدايت نہيں ديتا 39:3

کہہ دو کہ اے نادانو! تم مجھ سے يہ کہتے ہو کہ ميں غير خدا کي پرستش کرنے لگوں39:64

اور (اے محمد?) تمہاري طرف اور ان (پيغمبروں) کي طرف جو تم سے پہلے ہوچکے ہيں يہي وحي بھيجي گئي ہے. کہ اگر تم نے شرک کيا تو تمہارے عمل برباد ہوجائيں گے اور تم زياں کاروں ميں ہوجاؤ گے39:65

بھلا تم لوگوں نے لات اور عزي? کو ديکھا 53:19

اور تيسرے منات کو (کہ يہ بت کہيں خدا ہوسکتے ہيں) 53:20

(مشرکو!) کيا تمہارے لئے تو بيٹے اور خدا کے لئے بيٹياں 53:21

يہ تقسيم تو بہت بےانصافي کي ہے 53:22

وہ تو صرف نام ہي نام ہيں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہيں. خدا نے تو ان کي کوئي سند نازل نہيں کي. يہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پيچھے چل رہے ہيں. حالانکہ ان کے پروردگار کي طرف سے ان کے پاس ہدايت آچکي ہے 53:23


Back to List View : Arabic Text