اور جس چيز ميں خدا نے تم ميں سے بعض کو بعض پر فضيلت دي ہے اس کي ہوس مت کرو مردوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور خدا سے اس کا فضل (وکرم) مانگتے رہو کچھ شک نہيں کہ خدا ہر چيز سے واقف ہے 4:32
کيا يہ لوگ تمہارے پروردگار کي رحمت کو بانٹتے ہيں؟ ہم نے ان ميں ان کي معيشت کو دنيا کي زندگي ميں تقسيم کرديا اور ايک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ايک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ يہ جمع کرتے ہيں تمہارے پروردگار کي رحمت اس سے کہيں بہتر ہے 43:32 |