hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Have Faith in Allah(swt)

Translation by   


اے کتاب والو! قبل اس کے کہ ہم لوگوں کے مونہوں کو بگاڑ کر ان کي پيٹھ کي طرف پھير ديں يا ان پر اس طرح لعنت کريں جس طرح ہفتے والوں پر کي تھي ہماري نازل کي ہوئي کتاب پر جو تمہاري کتاب کي بھي تصديق کرتي ہے ايمان لے آؤ اور خدا نے جو حکم فرمايا سو (سمجھ لو کہ) ہوچکا 4:47

مومنو! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپني پيغمبر (آخرالزماں) پر نازل کي ہے اور جو کتابيں اس سے پہلے نازل کي تھيں سب پر ايمان لاؤ. اور جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کي کتابوں اور اس کے پيغمبروں اور روزقيامت سے انکار کرے وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑا4:136

(لوگو) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں نازل ہوئي ہے اس کي پيروي کرو اور اس کے سوا اور رفيقوں کي پيروي نہ کرو (اور) تم کم ہي نصيحت قبول کرتے ہو 7:3

اور خدا کے سب نام اچھے ہي اچھے ہيں. تو اس کو اس کے ناموں سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں ميں کجي اختيار کرتے ہيں ان کو چھوڑ دو. وہ جو کچھ کر رہے ہيں عنقريب اس کي سزا پائيں گے 7:180

اے اہل ايمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو 9:119

اور خدا پر بھروسہ رکھنا. اور خدا ہي کارساز کافي ہے 33:3

کافروں کي) سرگوشياں تو شيطان (کي حرکات) سے ہيں (جو) اس لئے (کي جاتي ہيں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں مگر خدا کے حکم کے سوا ان سے انہيں کچھ نقصان نہيں پہنچ سکتا. تو مومنو کو چاہيئے کہ خدا ہي پر بھروسہ رکھيں 58:10

اے ايمان والوں! خدا سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو ديکھنا چاہيئے کہ اس نے کل (يعني فردائے قيامت) کے لئے کيا (سامان) بھيجا ہے اور (ہم پھر کہتے ہيں کہ) خدا سے ڈرتے رہو بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے 59:18


Back to List View : Arabic Text