hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Quran, Sajda-e-Talawat

Translation by   


جو لوگ تمہارے پروردگار کے پاس ہيں وہ اس کي عبادت سے گردن کشي نہيں کرتے اور اس پاک ذات کو ياد کرتے اور اس کے آگے سجدے کرتے رہتے ہيں 7:206

اور جتني مخلوقات آسمانوں اور زمين ميں ہے خوشي سے يا زبردستي سے خدا کے آگے سجدہ کرتي ہے اور ان کے سائے بھي صبح وشام (سجدے کرتے ہيں)13:15

اور اپنے پروردگار سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہيں اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہيں16:50

اور وہ تھوڑيوں کے بل گر پڑتے ہيں (اور) روتے جاتے ہيں اور اس سے ان کو اور زيادہ عاجزي پيدا ہوتي ہے 17:109

يہ وہ لوگ ہيں جن پر خدا نے اپنے پيغمبروں ميں سے فضل کيا. (يعني) اولاد آدم ميں سے اور ان لوگوں ميں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتي ميں) سوار کيا اور ابراہيم اور يعقوب کي اولاد ميں سے اور ان لوگوں ميں سے جن کو ہم نے ہدايت دي اور برگزيدہ کيا. جب ان کے سامنے ہماري آيتيں پڑھي جاتي تھيں تو سجدے ميں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے19:58

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں ميں ہے اور جو زمين ميں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہيں. اور بہت سے ايسے ہيں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے. اور جس شخص کو خدا ذليل کرے اس کو عزت دينے والا نہيں. بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے 22:18

اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحم?ن کو سجدہ کرو تو کہتے ہيں رحم?ن کيا؟ کيا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے سجدہ کريں اور اس سے بدکتے ہيں25:60

خدا کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں وہي عرش عظيم کا مالک ہے27:26

ہماري آيتوں پر تو وہي لوگ ايمان لاتے ہيں کہ جب اُن کو اُن سے نصيحت کي جاتي ہے تو سجدے ميں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے ہيں اور غرور نہيں کرتے32:15

انہوں نے کہا کہ يہ جو تيري دنبي مانگتا ہے کہ اپني دنبيوں ميں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے. اور اکثر شريک ايک دوسرے پر زيادتي ہي کيا کرتے ہيں. ہاں جو ايمان لائے اور عمل نيک کرتے رہے اور ايسے لوگ بہت کم ہيں. اور داؤد نے خيال کيا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمايا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگي اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کي طرف) رجوع کيا 38:24

اگر يہ لوگ سرکشي کريں تو (خدا کو بھي ان کي پروا نہيں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہيں وہ رات دن اس کي تسبيح کرتے رہتے ہيں اور (کبھي) تھکتے ہي نہيں 41:38

تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسي کي) عبادت کرو53:62

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہيں کرتے 84:21

ديکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا 96:19


Back to List View : Arabic Text