hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

People of the Book

Translation by   


جن لوگوں کو ہم نے کتاب دي ہے، وہ ان (پيغمبر آخرالزماں) کو اس طرح پہچانتے ہيں، جس طرح اپنے بيٹوں کو پہچانا کرتے ہيں، مگر ايک فريق ان ميں سے سچي بات کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے2:146

(پہلے تو سب) لوگوں کا ايک ہي مذہب تھا (ليکن وہ آپس ميں اختلاف کرنے لگے) تو خدا نے (ان کي طرف) بشارت دينے والے اور ڈر سنانے والے پيغمبر بھيجے اور ان پر سچائي کے ساتھ کتابيں نازل کيں تاکہ جن امور ميں لوگ اختلاف کرتے تھے ان کا ان ميں فيصلہ کردے. اور اس ميں اختلاف بھي انہيں لوگوں نے کيا جن کو کتاب دي گئي تھي باوجود يہ کہ ان کے پاس کھلے ہوئے احکام آچکے تھے (اور يہ اختلاف انہوں نے صرف) آپس کي ضد سے (کيا) تو جس امر حق ميں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپني مہرباني سے مومنوں کو اس کي راہ دکھا دي. اور خدا جس کو چاہتا ہے سيدھا رستہ دکھا ديتا ہے 2:213

اور اہلِ کتاب ميں سے کوئي تو ايسا ہے کہ اگر تم اس کے پاس (روپوں کا) ڈھير امانت رکھ دو تو تم کو (فوراً) واپس دے دے اور کوئي اس طرح کا ہے کہ اگر اس کے پاس ايک دينار بھي امانت رکھو تو جب تک اس کے سر پر ہر وقت کھڑے نہ رہو تمہيں دے ہي نہيں يہ اس ليے کہ وہ کہتے ہيں کہ اميوں کے بارے ميں ہم سے مواخذہ نہيں ہوگا يہ خدا پر محض جھوٹ بولتے ہيں اور (اس بات کو) جانتے بھي ہيں 3:75

بني اسرائيل کے ليے (تورات کے نازل ہونے سے) پہلے کھانے کي تمام چيزيں حلال تھيں بجز ان کے جو يعقوب نے خود اپنے اوپر حرام کر لي تھيں کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھو (يعني دليل پيش کرو) 3:93

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دي ہے وہ ان (ہمارے پيغمبر?) کو اس طرح پہچانتے ہيں جس طرح اپنے بيٹوں کو پہچانا کرتے ہيں جنہوں نے اپنے تئيں نقصان ميں ڈال رکھا ہے وہ ايمان نہيں لاتے 6:20

اور يہوديوں پر ہم نے سب ناخن والے جانور حرام کر دئيے تھے اور گايوں اور بکريوں سے ان کي چربي حرام کر دي تھي سوا اس کے جو ان کي پيٹھ پر لگي ہو يا اوجھڑي ميں ہو يا ہڈي ميں ملي ہو يہ سزا ہم نے ان کو ان کي شرارت کے سبب دي تھي اور ہم تو سچ کہنے والے ہيں6:146

اور ہم نے ان کو جماعت جماعت کرکے ملک ميں منتشر کر ديا. بعض ان ميں سے نيکوکار ہيں اور بعض اور طرح کے (يعني بدکار) اور ہم آسائشوں، تکليفوں (دونوں) سے ان کي آزمائش کرتے رہے تاکہ (ہماري طرف) رجوع کريں7:168

اور اہلِ کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ايسے طريق سے کہ نہايت اچھا ہو. ہاں جو اُن ميں سے بےانصافي کريں (اُن کے ساتھ اسي طرح مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو (کتاب) ہم پر اُتري اور جو (کتابيں) تم پر اُتريں ہم سب پر ايمان رکھتے ہيں اور ہمارا اور تمہارا معبود ايک ہي ہے اور ہم اُسي کے فرمانبردار ہيں29:46


Back to List View : Arabic Text