اور ايک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ اورنہ اس کو (رشوةً) حاکموں کے پاس پہنچاؤ تاکہ لوگوں کے مال کا کچھ حصہ ناجائز طور پر کھا جاؤ اور (اسے) تم جانتے بھي ہو 2:188
مومنو! ايک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگر آپس کي رضامندي سے تجارت کا لين دين ہو (اور اس سے مالي فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائز ہے) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہيں کہ خدا تم پر مہربان ہے 4:29
اور جو تعدي اور ظلم سے ايسا کرے گا ہم اس کو عنقريب جہنم ميں داخل کريں گے اور يہ خدا کو آسان ہے 4:30 |