hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Quran Prayers

Translation by   


ہم کو سيدھے رستے چلا1:6

ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے 1:7

اور جب ابراہيم اور اسم?عيل بيت الله کي بنياديں اونچي کر رہے تھے (تو دعا کئے جاتے تھے کہ) اے پروردگار، ہم سے يہ خدمت قبول فرما. بےشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے 2:127

اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھيو. اور ہماري اولاد ميں سے بھي ايک گروہ کو اپنا مطيع بنائے رہيو، اور (پروردگار) ہميں طريق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما. بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے 2:128

اور بعضے ايسے ہيں کہ دعا کرتے ہيں کہ پروردگار ہم کو دنيا ميں بھي نعمت عطا فرما اور آخرت ميں بھي نعمت بخشيو اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھيو 2:201

اور جب وہ لوگ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابل آئے تو (خدا سے) دعا کي کہ اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہميں (لڑائي ميں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحياب کر2:250

خدا کسي شخص کو اس کي طاقت سے زيادہ تکليف نہيں ديتا. اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا. اے پروردگار اگر ہم سے بھول يا چوک ہوگئي ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کيجيو. اے پروردگار ہم پر ايسا بوجھ نہ ڈاليو جيسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا. اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کي ہم ميں طاقت نہيں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھيو. اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہميں بخش دے. اور ہم پر رحم فرما. تو ہي ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما 2:286

اے پروردگار جب تو نے ہميں ہدايت بخشي ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں ميں کجي نہ پيدا کر ديجيو اور ہميں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے 3:8

اے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) ميں کچھ بھي شک نہيں سب لوگوں کو (اپنے حضور ميں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف وعدہ نہيں کرتا 3:9

جو خدا سے التجا کرتے ہيں کہ اے پروردگار ہم ايمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ3:16

اس وقت زکريا نے اپنے پروردگار سے دعا کي (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپني جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے 3:38

اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائي ہے ہم اس پر ايمان لے آئے اور (تيرے) پيغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں ميں لکھ رکھ3:53

اور (اس حالت ميں) ان کے منہ سے کوئي بات نکلتي ہے تو يہي کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زيادتياں جو ہم اپنے کاموں ميں کرتے رہے ہيں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنايت فرما 3:147

اے پروردگارہم نے ايک ندا کرنے والے کو سنا کہ ايمان کے ليے پکار رہا تھا (يعني) اپنے پروردگار پر ايمان لاؤ تو ہم ايمان لے آئے اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماري برائيوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنيا سے نيک بندوں کے ساتھ اٹھا 3:193

اے پروردگار تو نے جن جن چيزوں کے ہم سے اپنے پيغمبروں کے ذريعے سے وعدے کيے ہيں وہ ہميں عطا فرما اور قيامت کے دن ہميں رسوا نہ کيجو کچھ شک نہيں کہ تو خلاف وعدہ نہيں کرتا 3:194

اور جب اس (کتاب) کو سنتے ہيں جو (سب سے پہلے) پيغمبر (محمد?) پر نازل ہوئي تو تم ديکھتے ہو کہ ان کي آنکھوں سے آنسو جاري ہو جاتے ہيں اس ليے کہ انہوں نے حق بات پہچان لي اور وہ (خدا کي جناب ميں) عرض کرتے ہيں کہ اے پروردگار ہم ايمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں ميں لکھ لے 5:83

اور ہميں کيا ہوا ہے کہ خدا پر اور حق بات پر جو ہمارے پاس آئي ہے ايمان نہ لائيں اور ہم اميد رکھتے ہيں کہ پروردگار ہم کو نيک بندوں کے ساتھ (بہشت ميں) داخل کرے گا 5:84

دونوں عرض کرنے لگے کہ پروردگار ہم نے اپني جانوں پر ظلم کيا اور اگر تو ہميں نہيں بخشے گا اور ہم پر رحم نہيں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائيں گے 7:23

اور اس کے سوا تجھ کو ہماري کون سي بات بري لگي ہے کہ جب ہمارے پروردگار کي نشانياں ہمارے پاس آگئيں تو ہم ان پر ايمان لے آئے. اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہميں (ماريو تو) مسلمان ہي ماريو7:126

تو وہ بولے کہ ہم خدا ہي پر بھروسہ رکھتے ہيں. اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ہاتھ سے آزمائش ميں نہ ڈال 10:85

اور اپني رحمت سے قوم کفار سے نجات بخش 10:86

نوح نے کہا پروردگار ميں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ايسي چيز کا تجھ سے سوال کروں جس کي حقيقت مجھے معلوم نہيں. اور اگر تو مجھے نہيں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہيں کرے گا تو ميں تباہ ہوجاؤں گا 11:47

(جب يہ سب باتيں ہوليں تو يوسف نے خدا سے دعا کي کہ) اے ميرے پروردگار تو نے مجھ کو حکومت سے بہرہ ديا اور خوابوں کي تعبير کا علم بخشا. اے آسمانوں اور زمين کے پيدا کرنے والے تو ہي دنيا اور آخرت ميں ميرا کارساز ہے. تو مجھے (دنيا سے) اپني اطاعت (کي حالت) ميں اٹھائيو اور (آخرت ميں) اپنے نيک بندوں ميں داخل کيجيو 12:101

اور جب ابراہيم نے دعا کي کہ ميرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے ليے) امن کي جگہ بنا دے. اور مجھے اور ميري اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کي پرستش کرنے لگيں بچائے رکھ14:35

اے پروردگار مجھ کو (ايسي توفيق عنايت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور ميري اولاد کو بھي (يہ توفيق بخش) اے پروردگار ميري دعا قبول فرما 14:40

اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور ميرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کيجيو 14:41

اور عجزو نياز سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق ميں دعا کرو کہ اے پروردگار جيسا انہوں نے مجھے بچپن ميں (شفقت سے) پرورش کيا ہے تو بھي اُن (کے حال) پر رحمت فرما 17:24

اور کہو کہ اے پروردگار مجھے (مدينے ميں) اچھي طرح داخل کيجيو اور (مکے سے) اچھي طرح نکاليو. اور اپنے ہاں سے زور وقوت کو ميرا مددگار بنائيو 17:80

جب وہ جوان غار ميں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما. اور ہمارے کام درستي (کے سامان) مہيا کر 18:10

کہا ميرے پروردگار (اس کام کے لئے) ميرا سينہ کھول دے20:25

اور ميرا کام آسان کردے20:26

اور ميري زبان کي گرہ کھول دے 20:27

تاکہ وہ بات سمجھ ليں 20:28

تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالي قدر ہے. اور قرآن کي وحي جو تمہاري طرف بھيجي جاتي ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدي نہ کيا کرو اور دعا کرو کہ ميرے پروردگار مجھے اور زيادہ علم دے 20:114

اور ايوب کو (ياد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کي کہ مجھے ايذا ہو رہي ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے 21:83

اور ذوالنون (کو ياد کرو) جب وہ (اپني قوم سے ناراض ہو کر) غصے کي حالت ميں چل ديئے اور خيال کيا کہ ہم ان پر قابو نہيں پاسکيں گے. آخر اندھيرے ميں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تيرے سوا کوئي معبود نہيں. تو پاک ہے (اور) بےشک ميں قصوروار ہوں 21:87

اور زکريا (کو ياد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکيلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے 21:89

اور (يہ بھي) دعا کرنا کہ اے پروردگار ہم کو مبارک جگہ اُتاريو اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے 23:29

اور کہو کہ اے پروردگار! ميں شيطانوں کے وسوسوں سے تيري پناہ مانگتا ہو 23:97

اور اے پروردگار! اس سے بھي تيري پناہ مانگتا ہوں کہ وہ ميرے پاس آموجود ہوں 23:98

ميرے بندوں ميں ايک گروہ تھا جو دعا کيا کرتا تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہم ايمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے 23:109

اور خدا سے دعا کرو کہ ميرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے 23:118

اور جو دعا مانگتے رہتے ہيں کہ اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھيو کہ اس کا عذاب بڑي تکليف کي چيز ہے25:65

اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہيں کہ اے پروردگار ہم کو ہماري بيويوں کي طرف سے (دل کا چين) اور اولاد کي طرف سے آنکھ کي ٹھنڈک عطا فرما اور ہميں پرہيزگاروں کا امام بنا 25:74

اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نيکوکاروں ميں شامل کر 26:83

اور پچھلے لوگوں ميں ميرا ذکر نيک (جاري) کر 26:84

اور مجھے نعمت کي بہشت کے وارثوں ميں کر 26:85

تو وہ اس کي بات سن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ اے پروردگار! مجھے توفيق عطا فرما کہ جو احسان تونے مجھ پر اور ميرے ماں باپ پر کئے ہيں ان کا شکر کروں اور ايسے نيک کام کروں کہ تو ان سے خوش ہوجائے اور مجھے اپني رحمت سے اپنے نيک بندوں ميں داخل فرما 27:19

بولے کہ اے پروردگار ميں نے اپنے آپ پر ظلم کيا تو مجھے بخش دے تو خدا نے اُن کو بخش ديا. بيشک وہ بخشنے والا مہربان ہے28:16

موس?ي وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ ديکھيں (کيا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے. 28:21

اور جب مدين کي طرف رخ کيا تو کہنے لگے اُميد ہے کہ ميرا پروردگار مجھے سيدھا رستہ بتائے 28:22

تو موس?ي نے اُن کے لئے (بکريوں کو) پاني پلا ديا پھر سائے کي طرف چلے گئے. اور کہنے لگے کہ پروردگار ميں اس کا محتاج ہوں کہ تو مجھ پر اپني نعمت نازل فرمائے 28:24

لوط نے کہا کہ اے ميرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے ميں مجھے نصرت عنايت فرما 29:30

اور ہم کو نوح نے پکارا سو (ديکھ لو کہ) ہم (دعا کو کيسے) اچھے قبول کرنے والے ہيں 37:75

اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں ميں سے (ہو) 37:100

(اور) دعا کي کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ايسي بادشاہي عطا کر کہ ميرے بعد کسي کو شاياں نہ ہو. بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے38:35

تاکہ تم ان کي پيٹھ پر چڑھ بيٹھو اور جب اس پر بيٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو ياد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زير فرمان کر ديا اور ہم ميں طاقت نہ تھي کہ اس کو بس ميں کرليتے 43:13

اور ہم اپنے پروردگار کي طرف لوٹ کر جانے والے ہيں 43:14

اور ہم نے انسان کو اپنے والدين کے ساتھ بھلائي کرنے کا حکم ديا. اس کي ماں نے اس کو تکليف سے پيٹ ميں رکھا اور تکليف ہي سے جنا. اور اس کا پيٹ ميں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائي برس ميں ہوتا ہے. يہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چاليس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے ميرے پروردگار مجھے توفيق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور ميرے ماں باپ پر کئے ہيں ان کا شکر گزار ہوں اور يہ کہ نيک عمل کروں جن کو تو پسند کرے. اور ميرے لئے ميري اولاد ميں صلاح (وتقوي?) دے. ميں تيري طرف رجوع کرتا ہوں اور ميں فرمانبرداروں ميں ہوں46:15

تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کي کہ (بار ال?ہا) ميں (ان کے مقابلے ميں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے 54:10

اور (ان کے لئے بھي) جو ان (مہاجرين) کے بعد آئے (اور) دعا کرتے ہيں کہ اے پروردگار ہمارے اور ہمارے بھائيوں کے جو ہم سے پہلے ايمان لائے ہيں گناہ معاف فرما اور مومنوں کي طرف سے ہمارے دل ميں کينہ (وحسد) نہ پيدا ہونے دے. اے ہمارے پروردگار تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے 59:10

تمہيں ابراہيم اور ان کے رفقاء کي نيک چال چلني (ضرور) ہے. جب انہوں نے اپني قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہيں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھي) قائل نہيں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ايمان نہ لاؤ ہم ميں تم ميں ہميشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمني رہے گي. ہاں ابراہيم نے اپنے باپ سے يہ (ضرور) کہا کہ ميں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے ميں کسي چيز کا کچھ اختيار نہيں رکھتا. اے ہمارے پروردگار تجھ ہي پر ہمارا بھروسہ ہے اور تيري ہي طرف ہم رجوع کرتے ہيں اور تيرے ہي حضور ميں (ہميں) لوٹ کر آنا ہے 60:4

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہميں معاف فرما. بےشک تو غالب حکمت والا ہے60:5

مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو. اميد ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت ميں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں داخل کرے گا. اس دن پيغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ايمان لائے ہيں رسوا نہيں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ايمان ان کے آگے اور داہني طرف (روشني کرتا ہوا) چل رہا ہوگا. اور وہ خدا سے التجا کريں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہميں معاف کرنا. بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے 66:8

اور مومنوں کے لئے (ايک) مثال (تو) فرعون کي بيوي کي بيان فرمائي کہ اس نے خدا سے التجا کي کہ اے ميرے پروردگار ميرے لئے بہشت ميں اپنے پاس ايک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصي عطا فرما 66:11

(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہي قصوروار تھے 68:29

اے ميرے پروردگار مجھ کو اور ميرے ماں باپ کو اور جو ايمان لا کر ميرے گھر ميں آئے اس کو اور تمام ايمان والے مردوں اور ايمان والي عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زيادہ تباہي بڑھا 71:28


Back to List View : Arabic Text