hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Younas(pbuh), Fish Swallowed Him

Translation by   


اور يونس بھي پيغمبروں ميں سے تھے 37:139

جب بھاگ کر بھري ہوئي کشتي ميں پہنچے 37:140

اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائي 37:141

پھر مچھلي نے ان کو نگل ليا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے 37:142

پھر اگر وہ (خدا کي) پاکي بيان نہ کرتے 37:143

تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائيں گے اسي کے پيٹ ميں رہتے 37:144

پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بيمار تھے فراخ ميدان ميں ڈال ديا37:145

اور ان پر کدو کا درخت اُگايا37:146

اور ان کو لاکھ يا اس سے زيادہ (لوگوں) کي طرف (پيغمبر بنا کر) بھيجا 37:147

تو وہ ايمان لے آئے سو ہم نے بھي ان کو (دنيا ميں) ايک وقت (مقرر) تک فائدے ديتے رہے 37:148

تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار ميں صبر کئے رہو اور مچھلي (کا لقمہ ہونے) والے يونس کي طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے ميں بھرے ہوئے تھے 68:48

اگر تمہارے پروردگار کي مہرباني ان کي ياوري نہ کرتي تو وہ چٹيل ميدان ميں ڈال ديئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا 68:49

پھر پروردگار نے ان کو برگزيدہ کرکے نيکوکاروں ميں کرليا68:50


Back to List View : Arabic Text