hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Ashab-e-Kahaf, People of Cave

Translation by   


کيا تم خيال کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہمارے نشانيوں ميں سے عجيب تھے 18:9

جب وہ جوان غار ميں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما. اور ہمارے کام درستي (کے سامان) مہيا کر 18:10

تو ہم نے غار ميں کئي سال تک ان کے کانوں پر (نيند کا) پردہ ڈالے (يعني ان کو سلائے) رکھا 18:11

پھر ان کو جگا اُٹھايا تاکہ معلوم کريں کہ جتني مدّت وہ (غار ميں) رہے دونوں جماعتوں ميں سے اس کي مقدار کس کو خوب ياد ہے 18:12

ہم اُن کے حالات تم سے صحيح صحيح بيان کرتے ہيں. وہ کئي جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ايمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زيادہ ہدايت دي تھي 18:13

اور ان کے دلوں کو مربوط (يعني مضبوط) کرديا. جب وہ (اُٹھ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمين کا مالک ہے. ہم اس کے سوا کسي کو معبود (سمجھ کر) نہ پکاريں گے (اگر ايسا کيا) تو اس وقت ہم نے بعيد از عقل بات کہي 18:14

ان ہماري قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہيں. بھلا يہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئي کھلي دليل کيوں نہيں لاتے. تو اس سے زيادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے18:15

اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کي يہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہيں ان سے کنارہ کرليا ہے تو غار ميں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپني رحمت وسيع کردے گا اور تمہارے کاموں ميں آساني (کے سامان) مہيا کرے گا18:16

اور جب سورج نکلے تو تم ديکھو کہ (دھوپ) ان کے غار سے داہني طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائيں طرف کترا جائے اور وہ اس کے ميدان ميں تھے. يہ خدا کي نشانيوں ميں سے ہيں. جس کو خدا ہدايت دے يا وہ ہدايت ياب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئي دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے 18:17

اور تم ان کو خيال کرو کہ جاگ رہے ہيں حالانکہ وہ سوتے ہيں. اور ہم ان کو دائيں اور بائيں کروٹ بدلاتے تھے. اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھيلائے ہوئے تھا. اگر تم ان کو جھانک کر ديکھتے تو پيٹھ پھير کر بھاگ جاتے اور ان سے دہشت ميں آجاتے 18:18

اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھايا تاکہ آپس ميں ايک دوسرے سے دريافت کريں. ايک کہنے والے نے کہا کہ تم (يہاں) کتني مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ايک دن يا اس سے بھي کم. انہوں نے کہا کہ جتني مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہي اس کو خوب جانتا ہے. تو اپنے ميں سے کسي کو يہ روپيہ دے کر شہر کو بھيجو وہ ديکھے کہ نفيس کھانا کون سا ہے تو اس ميں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسي کو نہ بتائے 18:19

اگر وہ تم پر دسترس پاليں گے تو تمہيں سنگسار کرديں گے يا پھر اپنے مذہب ميں داخل کرليں گے اور اس وقت تم کبھي فلاح نہيں پاؤ گے 18:20

اور اسي طرح ہم نے (لوگوں کو) ان (کے حال) سے خبردار کرديا تاکہ وہ جانيں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور يہ کہ قيامت (جس کا وعدہ کيا جاتا ہے) اس ميں کچھ شک نہيں. اس وقت لوگ ان کے بارے ميں باہم جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر عمارت بنا دو. ان کا پروردگار ان (کے حال) سے خوب واقف ہے. جو لوگ ان کے معاملے ميں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائيں گے 18:21

(بعض لوگ) اٹکل پچو کہيں گے کہ وہ تين تھے (اور) چوتھا ان کا کتّا تھا. اور (بعض) کہيں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتّا تھا. اور (بعض) کہيں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتّا تھا. کہہ دو کہ ميرا پروردگار ہي ان کے شمار سے خوب واقف ہے ان کو جانتے بھي ہيں تو تھوڑے ہي لوگ (جانتے ہيں) تو تم ان (کے معاملے) ميں گفتگو نہ کرنا مگر سرسري سي گفتگو. اور نہ ان کے بارے ميں ان ميں کسي سے کچھ دريافت ہي کرنا 18:22

اور کسي کام کي نسبت نہ کہنا کہ ميں اسے کل کردوں گا 18:23

مگر (انشاء الله کہہ کر يعني اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لينا بھول جاؤ تو ياد آنے پر لے لو. اور کہہ دو کہ اميد ہے کہ ميرا پروردگار مجھے اس سے بھي زيادہ ہدايت کي باتيں بتائے 18:24

اور اصحاب کہف اپنے غار ميں نو اوپر تين سو سال رہے18:25

کہہ دو کہ جتني مدّت وہ رہے اسے خدا ہي خوب جانتا ہے. اسي کو آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتيں (معلوم) ہيں. وہ کيا خوب ديکھنے والا اور کيا خوب سننے والا ہے. اس کے سوا ان کا کوئي کارساز نہيں اور نہ وہ اپنے حکم ميں کسي شريک کو کرتا ہے18:26


Back to List View : Arabic Text