اور کسي کام کي نسبت نہ کہنا کہ ميں اسے کل کردوں گا 18:23
مگر (انشاء الله کہہ کر يعني اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لينا بھول جاؤ تو ياد آنے پر لے لو. اور کہہ دو کہ اميد ہے کہ ميرا پروردگار مجھے اس سے بھي زيادہ ہدايت کي باتيں بتائے 18:24
ہم نے ان لوگوں کي اسي طرح آزمائش کي ہے جس طرح باغ والوں کي آزمائش کي تھي. جب انہوں نے قسميں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا ميوہ توڑ ليں گے 68:17
اور انشاء الله نہ کہا 68:18
سو وہ ابھي سو ہي رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کي طرف سے (راتوں رات) اس پر ايک آفت پھر گئي 68:19
تو وہ ايسا ہوگيا جيسے کٹي ہوئي کھيتي 68:20
اميد ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے ميں ہميں اس سے بہتر باغ عنايت کرے ہم اپنے پروردگار کي طرف سے رجوع لاتے ہيں 68:32 |