hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Story, Two Friends Having Gardens

Translation by   


اور ان سے دو شخصوں کا حال بيان کرو جن ميں سے ايک ہم نے انگور کے دو باغ (عنايت) کئے تھے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا ديئے تھے اور ان کے درميان کھيتي پيدا کردي تھي 18:32

دونوں باغ (کثرت سے) پھل لاتے. اور اس (کي پيداوار) ميں کسي طرح کي کمي نہ ہوتي اور دونوں ميں ہم نے ايک نہر بھي جاري کر رکھي تھي 18:33

اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کي) پيداوار (ملتي رہتي) تھي تو (ايک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتيں کر رہا تھا کہنے لگا کہ ميں تم سے مال ودولت ميں بھي زيادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھي زيادہ عزت والا ہوں 18:34

اور (ايسي شيخيوں) سے اپنے حق ميں ظلم کرتا ہوا اپنے باغ ميں داخل ہوا. کہنے لگا کہ ميں نہيں خيال کرتا کہ يہ باغ کبھي تباہ ہو18:35

اور نہ خيال کرتا ہوں کہ قيامت برپا ہو. اور اگر ميں اپنے پروردگار کي طرف لوٹايا بھي جاؤں تو (وہاں) ضرور اس سے اچھي جگہ پاؤں گا18:36

تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو کر رہا تھا کہنے لگا کہ کيا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹي سے پيدا کيا پھر نطفے سے پھر تمہيں پورا مرد بنايا 18:37

مگر ميں تو يہ کہتا ہوں کہ خدا ہي ميرا پروردگار ہے اور ميں اپنے پروردگار کے ساتھ کسي کو شريک نہيں کرتا 18:38

اور (بھلا) جب تم اپنے باغ ميں داخل ہوئے تو تم نے ماشاالله لاقوة الابالله کيوں نہ کہا. اگر تم مجھے مال واولاد ميں اپنے سے کمتر ديکھتے ہو 18:39

تو عجب نہيں کہ ميرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھيج دے تو وہ صاف ميدان ہوجائے 18:40

يا اس (کي نہر) کا پاني گہرا ہوجائے تو پھر تم اسے نہ لاسکو 18:41

اور اس کے ميووں کو عذاب نے آگھيرا اور وہ اپني چھتريوں پر گر کر رہ گيا. تو جو مال اس نے اس پر خرچ کيا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش ميں اپنے پروردگار کے ساتھ کسي کو شريک نہ بناتا 18:42

(اس وقت) خدا کے سوا کوئي جماعت اس کي مددگار نہ ہوئي اور نہ وہ بدلہ لے سکا 18:43

يہاں (سے ثابت ہوا کہ) حکومت سب خدائے برحق ہي کي ہے. اسي کا صلہ بہتر اور (اسي کا) بدلہ اچھا ہے 18:44


Back to List View : Arabic Text