hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Muhammad(pbuh), Deserves Respect & Honor

Translation by   


مومنو! (کسي بات کے جواب ميں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو. بےشک خدا سنتا جانتا ہے 49:1

اے اہل ايمان! اپني آوازيں پيغمبر کي آواز سے اونچي نہ کرو اور جس طرح آپس ميں ايک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ايسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائيں اور تم کو خبر بھي نہ ہو 49:2

جو لوگ پيغمبر خدا کے سامنے دبي آواز سے بولتے ہيں خدا نے ان کے دل تقوي? کے لئے آزما لئے ہيں. ان کے لئے بخشش اور اجر عظيم ہے 49:3

جو لوگ تم کو حجروں کے باہر سے آواز ديتے ہيں ان ميں اکثر بےعقل ہيں 49:4

اور اگر وہ صبر کئے رہتے يہاں تک کہ تم خود نکل کر ان کے پاس آتے تو يہ ان کے لئے بہتر تھا. اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے49:5

اور جان رکھو کہ تم ميں خدا کے پيغمبر? ہيں. اگر بہت سي باتوں ميں وہ تمہارا کہا مان ليا کريں تو تم مشکل ميں پڑ جاؤ ليکن خدا نے تم کو ايمان عزيز بنا ديا اور اس کو تمہارے دلوں ميں سجا ديا اور کفر اور گناہ اور نافرماني سے تم کو بيزار کرديا. يہي لوگ راہ ہدايت پر ہيں 49:7

(يعني) خدا کے فضل اور احسان سے. اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے 49:8


Back to List View : Arabic Text