hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Quran, Reached To Jins

Translation by   


اور جب ہم نے جنوں ميں سے کئي شخص تمہاري طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنيں. تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس ميں) کہنے لگے کہ خاموش رہو. جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپني برادري کے لوگوں ميں واپس گئے کہ (ان کو) نصيحت کريں 46:29

کہنے لگے کہ اے قوم! ہم نے ايک کتاب سني ہے جو موسي? کے بعد نازل ہوئي ہے. جو (کتابيں) اس سے پہلے (نازل ہوئي) ہيں ان کي تصديق کرتي ہے (اور) سچا (دين) اور سيدھا رستہ بتاتي ہے 46:30

اے قوم! خدا کي طرف بلانے والے کي بات قبول کرو اور اس پر ايمان لاؤ. خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہيں دکھ دينے والے عذاب سے پناہ ميں رکھے گا 46:31

اور جو شخص خدا کي طرف بلانے والے کي بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمين ميں (خدا کو) عاجز نہيں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمايتي ہوں گے. يہ لوگ صريح گمراہي ميں ہيں 46:32

(اے پيغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ ميرے پاس وحي آئي ہے کہ جنوں کي ايک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ايک عجيب قرآن سنا 72:1

جو بھلائي کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ايمان لے آئے. اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسي کو شريک نہيں بنائيں گے 72:2

اور يہ کہ ہمارے پروردگار کي عظمت (شان) بہت بڑي ہے اور وہ نہ بيوي رکھتا ہے نہ اولاد 72:3

اور يہ کہ ہم ميں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے ميں جھوٹ افتراء کرتا ہے 72:4

اور ہمارا (يہ) خيال تھا کہ انسان اور جن خدا کي نسبت جھوٹ نہيں بولتے72:5

اور يہ کہ بعض بني آدم بعض جنات کي پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کي سرکشي اور بڑھ گئي تھي72:6

اور يہ کہ ان کا بھي يہي اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسي کو نہيں جلائے گا 72:7

اور يہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکيداروں اور انگاروں سے سے بھرا پايا 72:8

اور يہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات ميں (خبريں) سننے کے لئے بيٹھا کرتے تھے. اب کوئي سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تيار پائے 72:9

اور يہ کہ ہميں معلوم نہيں کہ اس سے اہل زمين کے حق ميں برائي مقصود ہے يا ان کے پروردگار نے ان کي بھلائي کا ارادہ فرمايا ہے 72:10

اور يہ کہ ہم ميں کوئي نيک ہيں اور کوئي اور طرح کے. ہمارے کئي طرح کے مذہب ہيں 72:11

اور يہ کہ ہم نے يقين کرليا ہے کہ ہم زمين ميں (خواہ کہيں ہوں) خدا کو ہرا نہيں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہيں 72:12

اور جب ہم نے ہدايت (کي کتاب) سني اس پر ايمان لے آئے. تو جو شخص اپنے پروردگار پر ايمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا 72:13

اور يہ کہ ہم ميں بعض فرمانبردار ہيں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہيں. تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سيدھے رستے پر چلے 72:14

اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ايندھن بنے72:15


Back to List View : Arabic Text