hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Shatan, Devil, His Friends

Translation by   


يہ جو خدا کے سوا پرستش کرتے ہيں تو عورتوں کي اور پکارتے ہيں تو شيطان کي سرکش ہي کو 4:117

جس پر خدا نے لعنت کي ہے (جو خدا سے) کہنے لگا ميں تيرے بندوں سے (غير خدا کي نذر دلوا کر مال کا) ايک مقرر حصہ لے ليا کروں گا. 4:118

اور ان کو گمراہ کرتا اور اميديں دلاتا ہروں گا اور يہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چيرتے رہيں اور (يہ بھي) کہتا رہوں گا کہ وہ خدا کي بنائي ہوئي صورتوں کو بدلتے رہيں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شيطان کو دوست بنايا اور وہ صريح نقصان ميں پڑ گيا 4:119

خدا نے فرمايا (يہاں سے) چلا جا. جو شخص ان ميں سے تيري پيروي کرے گا تو تم سب کي جزا جہنم ہے (اور وہ) پوري سزا (ہے)17:63

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم ديا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کيا مگر ابليس (نے نہ کيا) وہ جنات ميں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگيا. کيا تم اس کو اور اس کي اولاد کو ميرے سوا دوست بناتے ہو. حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہيں (اور شيطان کي دوستي) ظالموں کے لئے (خدا کي دوستي کا) برا بدل ہے18:50

(اچھا) ميں تميں بتاؤں کہ شيطان کس پر اُترتے ہيں 26:221

ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہيں 26:222

جو سني ہوئي بات (اس کے کام ميں) لا ڈالتے ہيں اور وہ اکثر جھوٹے ہيں 26:223

اور شاعروں کي پيروي گمراہ لوگ کيا کرتے ہيں 26:224

اور کہتے وہ ہيں جو کرتے نہيں26:226

اور جو کوئي خدا کي ياد سے آنکھيں بند کرکے (يعني تغافل کرے) ہم اس پر ايک شيطان مقرر کرديتے ہيں تو وہ اس کا ساتھي ہوجاتا ہے43:36

اور يہ (شيطان) ان کو رستے سے روکتے رہتے ہيں اور وہ سمجھتے ہيں کہ سيدھے رستے پر ہيں 43:37

يہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا کہ اے کاش مجھ ميں اور تجھ ميں مشرق ومغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھي ہے 43:38

اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہيں يہ بات فائدہ نہيں دے سکتي کہ تم (سب) عذاب ميں شريک ہو 43:39

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جو ايسوں سے دوستي کرتے ہيں جن پر خدا کا غضب ہوا. وہ نہ تم ميں ہيں نہ ان ميں. اور جان بوجھ کر جھوٹي باتوں پر قسميں کھاتے ہيں 58:14

خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تيار کر رکھا ہے. يہ جو کچھ کرتے ہيں يقيناً برا ہے58:15

انہوں نے اپني قسموں کو ڈھال بنا ليا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روک ديا ہے سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے58:16

خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہي کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہي (کچھ فائدہ دے گي). يہ لوگ اہل دوزخ ہيں اس ميں ہميشہ (جلتے) رہيں گے 58:17

جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسميں کھاتے (اسي طرح) خدا کے سامنے قسميں کھائيں گے اور خيال کريں گے کہ (ايسا کرنے سے) کام لے نکلے ہيں. ديکھو يہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہيں 58:18

شيطان نے ان کو قابو ميں کرليا ہے. اور خدا کي ياد ان کو بھلا دي ہے. يہ (جماعت) شيطان کا لشکر ہے. اور سن رکھو کہ شيطان کا لشکر نقصان اٹھانے والا ہے 58:19


Back to List View : Arabic Text