hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, Why People Do Not Believe

Translation by   


دين تو خدا کے نزديک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دين سے) اختلاف کيا تو علم ہونے کے بعد آپس کي ضد سے کيا اور جو شخص خدا کي آيتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لينے والا (اور سزا دينے والا) ہے 3:19

اے پيغمبر اگر يہ لوگ تم سے جھگڑنے لگيں تو کہنا کہ ميں اور ميرے پيرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کيا تم بھي (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر يہ لوگ اسلام لے آئيں تو بے شک ہدايت پاليں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانيں تو تمہارا کام صرف خدا کا پيغام پہنچا دينا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو ديکھ رہا ہے 3:20

کيا انہوں نے آسمان اور زمين کي بادشاہت ميں جو چيزيں خدا نے پيدا کي ہيں ان پر نظر نہيں کي اور اس بات پر (خيال نہيں کيا) کہ عجب نہيں ان (کي موت) کا وقت نزديک پہنچ گيا ہو. تو اس کے بعد وہ اور کس بات پر ايمان لائيں گے 7:185

(ان سے) پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمين ميں رزق کون ديتا ہے يا (تمہارے) کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے اور بےجان سے جاندار کون پيدا کرتا ہے اور دنيا کے کاموں کا انتظام کون کرتا ہے. جھٹ کہہ ديں گے کہ خدا. تو کہو کہ پھر تم (خدا سے) ڈرتے کيوں نہيں؟ 10:31

کيا يہ اس (بات) سے بےخوف ہيں کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہو کر ان کو ڈھانپ لے يا ان پر ناگہاں قيامت آجائے اور انہيں خبر بھي نہ ہو 12:107

اور لوگوں کے پاس جب ہدايت آگئي تو ان کو کس چيز نے منع کيا کہ ايمان لائيں. اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگيں. بجز اس کے کہ (اس بات کے منتظر ہوں کہ) انہيں بھي پہلوں کا سا معاملہ پيش آئے يا ان پر عذاب سامنے آموجود ہو18:55

ان سے پہلے جن بستيوں کو ہم نے ہلاک کيا وہ ايمان نہيں لاتي تھيں. تو کيا يہ ايمان لے آئيں گے21:6

جو لوگ بغير کسي دليل کے جو ان کے پاس آئي ہو خدا کي آيتوں ميں جھگڑتے ہيں ان کے دلوں ميں اور کچھ نہيں (ارادہ?) عظمت ہے اور وہ اس کو پہنچنے والے نہيں تو خدا کي پناہ مانگو. بےشک وہ سننے والا (اور) ديکھنے والا ہے40:56

ان کو کيا ہوا ہے کہ نصيحت سے روگرداں ہو رہے ہيں 74:49

گويا گدھے ہيں کہ بدک جاتے ہيں74:50

(يعني) شير سے ڈر کر بھاگ جاتے ہيں74:51

اصل يہ ہے کہ ان ميں سے ہر شخص يہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلي ہوئي کتاب آئے74:52

ايسا ہرگز نہيں ہوگا. حقيقت يہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہي نہيں74:53

تو ان لوگوں کو کيا ہوا ہے کہ ايمان نہيں لاتے 84:20

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہيں کرتے 84:21

بلکہ کافر جھٹلاتے ہيں 84:22

تو ان کو دکھ دينے والے عذاب کي خبر سنا دو 84:24

ليکن کافر (جان بوجھ کر) تکذيب ميں (گرفتار) ہيں 85:19

اور خدا (بھي) ان کو گردا گرد سے گھيرے ہوئے ہے 85:20


Back to List View : Arabic Text