hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Story, Zul-Qarnain

Translation by   


اور تم سے ذوالقرنين کے بارے ميں دريافت کرتے ہيں. کہہ دو کہ ميں اس کا کسي قدر حال تمہيں پڑھ کر سناتا ہوں 18:83

ہم نے اس کو زمين ميں بڑي دسترس دي تھي اور ہر طرح کا سامان عطا کيا تھا 18:84

تو اس نے (سفر کا) ايک سامان کيا 18:85

يہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے کي جگہ پہنچا تو اسے ايسا پايا کہ ايک کيچڑ کي ندي ميں ڈوب رہا ہے اور اس (ندي) کے پاس ايک قوم ديکھي. ہم نے کہا ذوالقرنين! تم ان کو خواہ تکليف دو خواہ ان (کے بارے) ميں بھلائي اختيار کرو (دونوں باتوں ميں تم کو قدرت ہے) 18:86

ذوالقرنين نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداري سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب ديں گے. پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کي طرف لوٹايا جائے گا تو وہ بھي اسے بُرا عذاب دے گا 18:87

اور جو ايمان لائے گا اور عمل نيک کرے گا اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے. اور ہم اپنے معاملے ميں (اس پر کسي طرح کي سختي نہيں کريں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہيں گے 18:88

پھر اس نے ايک اور سامان (سفر کا) کيا 18:89

يہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو ديکھا کہ وہ ايسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے جن کے لئے ہم نے سورج کے اس طرف کوئي اوٹ نہيں بنائي تھي 18:90

(حقيقت حال) يوں (تھي) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کي خبر تھي 18:91

پھر اس نے ايک اور سامان کيا 18:92

يہاں تک کہ دو ديواروں کے درميان پہنچا تو ديکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہيں کہ بات کو سمجھ نہيں سکتے 18:93

ان لوگوں نے کہا ذوالقرنين! ياجوج اور ماجوج زمين ميں فساد کرتے رہتے ہيں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کرديں کہ آپ ہمارے اور ان کے درميان ايک ديوار کھينچ ديں 18:94

ذوالقرنين نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے. تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو. ميں تمہارے اور ان کے درميان ايک مضبوط اوٹ بنا دوں گا 18:95

تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاري کرديا گيا) يہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درميان (کا حصہ) برابر کر ديا. اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو. يہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر ديا تو کہا کہ (اب) ميرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں 18:96

پھر ان ميں يہ قدرت نہ رہي کہ اس پر چڑھ سکيں اور نہ يہ طاقت رہي کہ اس ميں نقب لگا سکيں 18:97

بولا کہ يہ ميرے پروردگار کي مہرباني ہے. جب ميرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کردے گا اور ميرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے 18:98

(اس روز) ہم ان کو چھوڑ ديں گے کہ (روئے زمين پر پھيل کر) ايک دوسرے ميں گھس جائيں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو جمع کرليں گے 18:99

اور اُس روز جہنم کو کافروں کے سامنے لائيں گے 18:100


Back to List View : Arabic Text