hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Zakria(pbuh), When He Prayed to Allah(swt)

Translation by   


اس وقت زکريا نے اپنے پروردگار سے دعا کي (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپني جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے 3:38

وہ ابھي عبادت گاہ ميں کھڑے نماز ہي پڑھ رہے تھے کہ فرشتوں نے آواز دي کہ (زکريا) خدا تمہيں يحيي? کي بشارت ديتا ہے جو خدا کے فيض يعني (عيسي?) کي تصديق کريں گے اور سردار ہوں گے اور عورتوں سے رغبت نہ رکھنے والے اور (خدا کے) پيغمبر (يعني) نيکو کاروں ميں ہوں گے 3:39

زکريا نے کہا اے پروردگار ميرے ہاں لڑکا کيونکر پيدا ہوگا کہ ميں تو بڈھا ہوگيا ہوں اور ميري بيوي بانجھ ہے خدا نے فرمايا اسي طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے 3:40

زکريا نے کہا کہ پروردگار (ميرے ليے) کوئي نشاني مقرر فرما خدا نے فرمايا نشاني يہ ہے کہ تم لوگوں سے تين دن اشارے کے سوا بات نہ کر سکو گے تو (ان دنوں ميں) اپنے پروردگار کي کثرت سے ياد اور صبح و شام اس کي تسبيح کرنا 3:41

(يہ) تمہارے پروردگار کي مہرباني کا بيان (ہے جو اس نے) اپنے بندے زکريا پر (کي تھي) 19:2

جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبي آواز سے پکارا 19:3

(اور) کہا کہ اے ميرے پروردگار ميري ہڈياں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئي ہيں اور سر (ہے کہ) بڑھاپے (کي وجہ سے) شعلہ مارنے لگا ہے اور اے ميرے پروردگار ميں تجھ سے مانگ کر کبھي محروم نہيں رہا 19:4

اور ميں اپنے بعد اپنے بھائي بندوں سے ڈرتا ہوں اور ميري بيوي بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ايک وارث عطا فرما19:5

جو ميري اور اولاد يعقوب کي ميراث کا مالک ہو. اور (اے) ميرے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائيو19:6

اے زکريا ہم تم کو ايک لڑکے کي بشارت ديتے ہيں جس کا نام يحيي? ہے. اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئي شخص پيدا نہيں کيا 19:7

انہوں نے کہا پروردگار ميرے ہاں کس طرح لڑکا ہوگا. جس حال ميں ميري بيوي بانجھ ہے اور ميں بڑھاپے کي انتہا کو پہنچ گيا ہوں 19:8

حکم ہوا کہ اسي طرح (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمايا ہے کہ مجھے يہ آسان ہے اور ميں پہلے تم کو بھي تو پيدا کرچکا ہوں اور تم کچھ چيز نہ تھے 19:9

کہا کہ پروردگار ميرے لئے کوئي نشاني مقرر فرما. فرمايا نشاني يہ ہے کہ تم صحيح وسالم ہو کر تين (رات دن) لوگوں سے بات نہ کرسکو گے 19:10

پھر وہ (عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپني قوم کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح وشام (خدا کو) ياد کرتے رہو 19:11

اے يحيي? (ہماري) کتاب کو زور سے پکڑے رہو. اور ہم نے ان کو لڑکپن ميں دانائي عطا فرمائي تھي 19:12

اور اپنے پاس شفقت اور پاکيزگي دي تھي. اور پرہيزگار تھے 19:13

اور ماں باپ کے ساتھ نيکي کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہيں تھے 19:14

اور جس دن وہ پيدا ہوئے اور جس دن وفات پائيں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائيں گے. ان پر سلام اور رحمت (ہے)19:15

اور زکريا (کو ياد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکيلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے 21:89

تو ہم نے ان کي پکار سن لي. اور ان کو يحيي? بخشے اور ان کي بيوي کو اُن کے (حسن معاشرت کے) قابل بناديا. يہ لوگ لپک لپک کر نيکياں کرتے اور ہميں اميد سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزي کيا کرتے تھے 21:90


Back to List View : Arabic Text