hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Fight, Rules of battles

Translation by   


اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے (يعني مکے سے) وہاں سے تم بھي ان کو نکال دو. اور (دين سے گمراہ کرنے کا) فساد قتل وخونريزي سے کہيں بڑھ کر ہے اور جب تک وہ تم سے مسجد محترم (يعني خانہ کعبہ) کے پاس نہ لڑيں تم بھي وہاں ان سے نہ لڑنا. ہاں اگر وہ تم سے لڑيں تو تم ان کو قتل کرڈالو. کافروں کي يہي سزا ہے 2:191

اور اگر وہ باز آجائيں تو خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے 2:192

اور ان سے اس وقت تک لڑتے رہنا کہ فساد نابود ہوجائے اور (ملک ميں) خدا ہي کا دين ہوجائے اور اگر وہ (فساد سے) باز آجائيں تو ظالموں کے سوا کسي پر زيادتي نہيں (کرني چاہيئے) 2:193

ادب کا مہينہ ادب کے مہينے کے مقابل ہے اور ادب کي چيزيں ايک دوسرے کا بدلہ ہيں. پس اگر کوئي تم پر زيادتي کرے تو جيسي زيادتي وہ تم پر کرے ويسي ہي تم اس پر کرو. اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا ڈرنے والوں کے ساتھ ہے 2:194

(اے محمد?) لوگ تم سے عزت والے مہينوں ميں لڑائي کرنے کے بارے ميں دريافت کرتے ہيں کہہ دو کہ ان ميں لڑنا بڑا (گناہ) ہےاور خدا کي راہ سے روکنا اور اس سے کفر کرنا اور مسجد حرام (يعني خانہ کعبہ ميں جانے) سے (بند کرنا). اور اہل مسجد کو اس ميں سے نکال دينا (جو يہ کفار کرتے ہيں) خدا کے نزديک اس سے بھي زيادہ (گناہ) ہے. اور فتنہ انگيزي خونريزي سے بھي بڑھ کر ہے. اور يہ لوگ ہميشہ تم سے لڑتے رہيں گے يہاں تک کہ اگر مقدور رکھيں تو تم کو تمہارے دين سے پھير ديں. اور جو کوئي تم ميں سے اپنے دين سے پھر کر (کافر ہو) جائے گا اور کافر ہي مرے گا تو ايسے لوگوں کے اعمال دنيا اور آخرت دونوں ميں برباد ہوجائيں گے اور يہي لوگ دوزخ (ميں جانے) والے ہيں جس ميں ہميشہ رہيں گے 2:217

مومنو! (جہاد کے لئے) ہتھيار لے ليا کرو پھر يا تو جماعت جماعت ہو کر نکلا کرو يا سب اکھٹے کوچ کيا کرو 4:71

مگر جو لوگ ايسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن ميں اور تم ميں (صلح کا) عہد ہو يا اس حال ميں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ يا اپني قوم کے ساتھ لڑنے سے رک گئے ہوں تمہارے پاس آجائيں (تو احتراز ضروري نہيں) اور اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر غالب کرديتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے پھر اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے) کنارہ کشي کريں اور لڑيں نہيں اور تمہاري طرف صلح (کا پيغام) بھيجيں تو خدا نے تمہارے لئے ان پر (زبردستي کرنے کي) کوئي سبيل مقرر نہيں کي 4:90

تم کچھ اور لوگ ايسے بھي پاؤ گے جو يہ چاہتے ہيں کہ تم سے بھي امن ميں رہيں اور اپني قوم سے بھي امن ميں رہيں ليکن فتنہ انگيزي کو بلائے جائيں تو اس ميں اوندھے منہ گر پڑيں تو ايسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشي نہ کريں اور نہ تمہاري طرف (پيغام) صلح بھيجيں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکيں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے ميں ہم نے تمہارے لئے سند صريح مقرر کردي ہے 4:91

اور جان رکھو کہ جو چيز تم (کفار سے) لوٹ کر لاؤ اس ميں سے پانچواں حصہ خدا کا اور اس کے رسول کا اور اہل قرابت کا اور يتيموں کا اور محتاجوں کا اور مسافروں کا ہے. اگر تم خدا پر اور اس (نصرت) پر ايمان رکھتے ہو جو (حق وباطل ميں) فرق کرنے کے دن (يعني جنگ بدر ميں) جس دن دونوں فوجوں ميں مڈھ بھيڑ ہوگئي. اپنے بندے (محمد) پر نازل فرمائي. اور خدا ہر چيز پر قادر ہے 8:41

اور ان لوگوں جيسے نہ ہونا جو اِتراتے ہوئے (يعني حق کا مقابلہ کرنے کے ليے) اور لوگوں کو دکھانے کے ليے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو خدا کي راہ سے روکتے ہيں. اور جو اعمال يہ کرتے ہيں خدا ان پر احاطہ کئے ہوئے ہے 8:47

جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کيا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہيں اور (خدا سے) نہيں ڈرتے8:56

اگر تم ان کو لڑائي ميں پاؤ تو انہيں ايسي سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہيں وہ ان کو ديکھ کر بھاگ جائيں عجب نہيں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو8:57

اور جہاں تک ہوسکے (فوج کي جمعيت کے) زور سے اور گھوڑوں کے تيار رکھنے سے ان کے (مقابلے کے) ليے مستعد رہو کہ اس سے خدا کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان کے سوا اور لوگوں پر جن کو تم نہيں جانتے اور خدا جانتا ہے ہيبت بيٹھي رہے گي. اور تم جو کچھ راہ خدا ميں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا پورا ديا جائے گا اور تمہارا ذرا نقصان نہيں کيا جائے گا8:60

اور اگر يہ لوگ صلح کي طرف مائل ہوں تو تم بھي اس کي طرف مائل ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو. کچھ شک نہيں کہ وہ سب کچھ سنتا (اور) جانتا ہے8:61

اے نبي! مسلمانوں کو جہاد کي ترغيب دو. اور اگر تم بيس آدمي ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہيں گے. اور اگر سو (ايسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہيں گے. اس ليے کہ کافر ايسے لوگ ہيں کہ کچھ بھي سمجھ نہيں رکھتے8:65

پيغمبر کو شايان نہيں کہ اس کے قبضے ميں قيدي رہيں جب تک (کافروں کو قتل کر کے) زمين ميں کثرت سے خون (نہ) بہا دے. تم لوگ دنيا کے مال کے طالب ہو. اور خدا آخرت (کي بھلائي) چاہتا ہے. اور خدا غالب حکمت والا ہے8:67

تو جو مالِ غنيمت تمہيں ملا ہے اسے کھاؤ (کہ وہ تمہارے ليے) حلال طيب رہے اور خدا سے ڈرتے رہو بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے8:69

البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کيا ہو اور انہوں نے تمہارا کسي طرح کا قصور نہ کيا ہو اور نہ تمہارے مقابلے ميں کسي کي مدد کي ہو تو جس مدت تک ان کے ساتھ عہد کيا ہو اسے پورا کرو. (کہ) خدا پرہيزگاروں کو دوست رکھتا ہے 9:4

جب عزت کے مہينے گزر جائيں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کر دو اور پکڑلو اور گھيرلو اور ہر گھات کي جگہ ان کي تاک ميں بيٹھے رہو. پھر اگر وہ توبہ کرليں اور نماز پڑھنے اور زکو?ة دينے لگيں تو ان کي راہ چھوڑ دو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے9:5

اور اگر کوئي مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو يہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کي جگہ واپس پہنچادو. اس ليے کہ يہ بےخبر لوگ ہيں9:6

بھلا تم ايسے لوگوں سے کيوں نہ لڑو جنہوں نے اپني قسموں کو توڑ ڈالا اور پيغمبر (خدا) کے جلا وطن کرنے کا عزم مصمم کر ليا اور انہوں نے تم سے (عہد شکني کي) ابتدا کي. کيا تم ايسے لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنے کے لائق خدا ہے بشرطيکہ ايمان رکھتے ہو 9:13

ان سے (خوب) لڑو. خدا ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب ميں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سينوں کو شفا بخشے گا 9:14

جو اہل کتاب ميں سے خدا پر ايمان نہيں لاتے اور نہ روز آخرت پر (يقين رکھتے ہيں) اور نہ ان چيزوں کو حرام سمجھتے ہيں جو خدا اور اس کے رسول نے حرام کي ہيں اور نہ دين حق کو قبول کرتے ہيں ان سے جنگ کرو يہاں تک کہ ذليل ہوکر اپنے ہاتھ سے جزيہ ديں 9:29

خدا کے نزديک مہينے گنتي ميں (بارہ ہيں يعني) اس روز (سے) کہ اس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا. کتاب خدا ميں (برس کے) بارہ مہينے (لکھے ہوئے) ہيں. ان ميں سے چار مہينے ادب کے ہيں. يہي دين (کا) سيدھا راستہ ہے. تو ان (مہينوں) ميں (قتال ناحق سے) اپنے آپ پر ظلم نہ کرنا. اور تم سب کے سب مشرکوں سے لڑو جيسے وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہيں. اور جان رکھو کہ خدا پرہيز گاروں کے ساتھ ہے9:36

نہ تو ضعيفوں پر کچھ گناہ ہے اور نہ بيماروں پر نہ ان پر جن کے پاس خرچ موجود نہيں (کہ شريک جہاد نہ ہوں يعني) جب کہ خدا اور اس کے رسول کے خيرانديش (اور دل سے ان کے ساتھ) ہوں. نيکو کاروں پر کسي طرح کا الزام نہيں ہے. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 9:91

اے اہلِ ايمان! اپنے نزديک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہيئے کہ وہ تم ميں سختي (يعني محنت وقوت جنگ) معلوم کريں. اور جان رکھو کہ خدا پرہيز گاروں کے ساتھ ہے 9:123

جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائي کي جاتي ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھي لڑيں) کيونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے. اور خدا (ان کي مدد کرے گا وہ) يقيناً ان کي مدد پر قادر ہے 22:39

جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کي گردنيں اُڑا دو. يہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائيں ان کو) مضبوطي سے قيد کرلو. پھر اس کے بعد يا تو احسان رکھ کر چھوڑ دينا چاہيئے يا کچھ مال لے کر يہاں تک کہ (فريق مقابل) لڑائي (کے) ہتھيار (ہاتھ سے) رکھ دے. (يہ حکم ياد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے ليتا. ليکن اس نے چاہا کہ تمہاري آزمائش ايک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے. اور جو لوگ خدا کي راہ ميں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا 47:4


Back to List View : Arabic Text