hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Zakat

Translation by   


اور نماز پڑھا کرو اور زکو?ة ديا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو 2:43

اور نماز ادا کرتے رہو اور زکو?ة ديتے رہو. اور جو بھلائي اپنے ليے آگے بھيج رکھو گے، اس کو خدا کے ہاں پا لو گے. کچھ شک نہيں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو ديکھ رہا ہے 2:110

نيکي يہي نہيں کہ تم مشرق يا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کي طرف منہ کرلو بلکہ نيکي يہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کي) کتاب پر اور پيغمبروں پر ايمان لائيں. اور مال باوجود عزيز رکھنے کے رشتہ داروں اور يتيموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو ديں اور گردنوں (کے چھڑانے) ميں (خرچ کريں) اور نماز پڑھيں اور زکو?ة ديں. اور جب عہد کرليں تو اس کو پورا کريں. اور سختي اور تکليف ميں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہيں. يہي لوگ ہيں جو (ايمان ميں) سچے ہيں اور يہي ہيں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہيں 2:177

جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے اور نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہے ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قيامت کے دن) ان کو نہ کچھ خوف ہوا اور نہ وہ غمناک ہوں گے 2:277

اور خدا نے بني اسرائيل سے اقرار ليا اور ان ميں ہم نے بارہ سردار مقرر کئے پھر خدا نے فرمايا کہ ميں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہو گے اور ميرے پيغمبروں پر ايمان لاؤ گے اور ان کي مدد کرو گے اور خدا کو قرض حسنہ دو گے تو ميں تم سے تمہارے گناہ دور کر دوں گا اور تم کو بہشتوں ميں داخل کروں گا جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں پھر جس نے اس کے بعد تم ميں سے کفر کيا وہ سيدھے رستے سے بھٹک گيا 5:12

صدقات (يعني زکو?ة وخيرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کي تاليف قلوب منظور ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے ميں اور قرضداروں (کے قرض ادا کرنے ميں) اور خدا کي راہ ميں اور مسافروں (کي مدد) ميں (بھي يہ مال خرچ کرنا چاہيئے يہ حقوق) خدا کي طرف سے مقرر کر ديئے گئے ہيں اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے 9:60

اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکو?ة کا حکم کرتے تھے اور اپنے پروردگار کے ہاں پسنديدہ (وبرگزيدہ) تھے19:55

اور ان کو پيشوا بنايا کہ ہمارے حکم سے ہدايت کرتے تھے اور ان کو نيک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکو?ة دينے کا حکم بھيجا. اور وہ ہماري عبادت کيا کرتے تھے 21:73

يہ وہ لوگ ہيں کہ اگر ہم ان کو ملک ميں دسترس ديں تو نماز پڑھيں اور زکو?ة ادا کريں اور نيک کام کرنے کا حکم ديں اور برے کاموں سے منع کريں اور سب کاموں کا انجام خدا ہي کے اختيار ميں ہے 22:41

اور خدا (کي راہ) ميں جہاد کرو جيسا جہاد کرنے کا حق ہے. اس نے تم کو برگزيدہ کيا ہے اور تم پر دين کي (کسي بات) ميں تنگي نہيں کي. (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہيم کا دين (پسند کيا) اُسي نے پہلے (يعني پہلي کتابوں ميں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب ميں بھي (وہي نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پيغمبر تمہارے بارے ميں شاہد ہوں. اور تم لوگوں کے مقابلے ميں شاہد اور نماز پڑھو اور زکو?ة دو اور خدا کے دين کي (رسي کو) پکڑے رہو. وہي تمہارا دوست ہے. اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے 22:78

اور جو زکو?ة ادا کرتے ہيں 23:4

اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ديتے رہو اور پيغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کي جائے24:56

وہ جو نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 27:3

اور جو تم سود ديتے ہو کہ لوگوں کے مال ميں افزائش ہو تو خدا کے نزديک اس ميں افزائش نہيں ہوتي اور جو تم زکو?ة ديتے ہو اور اُس سے خدا کي رضا مندي طلب کرتے ہو تو (وہ موجبِ برکت ہے اور) ايسے ہي لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہيں 30:39

جو نماز کي پابندي کرتے اور زکو?ة ديتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 31:4

اور اپنے گھروں ميں ٹھہري رہو اور جس طرح (پہلے) جاہليت (کے دنوں) ميں اظہار تجمل کرتي تھيں اس طرح زينت نہ دکھاؤ. اور نماز پڑھتي رہو اور زکو?ة ديتي رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتي رہو. اے (پيغمبر کے) اہل بيت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکي (کا ميل کچيل) دور کردے اور تمہيں بالکل پاک صاف کردے 33:33

کيا تم اس سےکہ پيغمبر کے کان ميں کوئي بات کہنے سے پہلے خيرات ديا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ايسا) نہ کيا اور خدا نے تمہيں معاف کرديا تو نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتے رہو. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے 58:13

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھي) دو تہائي رات کے قريب اور (کبھي) آدھي رات اور (کبھي) تہائي رات قيام کيا کرتے ہو. اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے. اس نے معلوم کيا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہرباني کي. پس جتنا آساني سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ ليا کرو. اس نے جانا کہ تم ميں بعض بيمار بھي ہوتے ہيں اور بعض خدا کے فضل (يعني معاش) کي تلاش ميں ملک ميں سفر کرتے ہيں اور بعض خدا کي راہ ميں لڑتے ہيں. تو جتنا آساني سے ہوسکے اتنا پڑھ ليا کرو. اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ادا کرتے رہو اور خدا کو نيک (اور خلوص نيت سے) قرض ديتے رہو. اور جو عمل نيک تم اپنے لئے آگے بھيجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے ميں بزرگ تر پاؤ گے. اور خدا سےبخشش مانگتے رہو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 73:20

اور ان کو حکم تو يہي ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کي عبادت کريں (اور) يکسو ہو کراورنماز پڑھيں اور زکو?ة ديں اور يہي سچا دين ہے98:5


Back to List View : Arabic Text