hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Eesa(pbuh), Jesus Bron Miraculously

Translation by   


يہ پيغمبر (جو ہم وقتاً فوقتاً بھيجتے رہيں ہيں) ان ميں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضيلت دي ہے. بعض ايسے ہيں جن سے خدا نے گفتگو فرمائي اور بعض کے (دوسرے امور ميں) مرتبے بلند کئے. اور عيسي? بن مريم کو ہم نے کھلي ہوئي نشانياں عطا کيں اور روح القدس سے ان کو مدد دي. اور اگر خداچاہتا تو ان سے پچھلے لوگ اپنے پاس کھلي نشانياں آنے کے بعد آپس ميں نہ لڑتے ليکن انہوں نے اختلاف کيا تو ان ميں سے بعض تو ايمان لے آئے اور بعض کافر ہي رہے. اور اگر خدا چاہتا تو يہ لوگ باہم جنگ و قتال نہ کرتے. ليکن خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے2:253

(وہ وقت ياد کرنے کے لائق ہے) جب عمران کي بيوي نے کہا کہ اے پروردگار جو (بچہ) ميرے پيٹ ميں ہے ميں اس کو تيري نذر کرتي ہوں اسے دنيا کے کاموں سے آزاد رکھوں گي تو (اسے) ميري طرف سے قبول فرما توتو سننے والا (اور) جاننے والا ہے3:35

جب ان کے ہاں بچہ پيدا ہوا اور جو کچھ ان کے ہاں پيدا ہوا تھا خدا کو خوب معلوم تھا تو کہنے لگيں کہ پروردگار! ميرے تو لڑکي ہوئي ہے اور (نذر کے ليے) لڑکا (موزوں تھا کہ وہ) لڑکي کي طرح (ناتواں) نہيں ہوتا اور ميں نے اس کا نام مريم رکھا ہے اور ميں اس کو اور اس کي اولاد کو شيطان مردود سے تيري پناہ ميں ديتي ہوں3:36

تو پروردگار نے اس کو پسنديدگي کے ساتھ قبول فرمايا اور اسے اچھي طرح پرورش کيا اور زکريا کو اس کا متکفل بنايا زکريا جب کبھي عبادت گاہ ميں اس کے پاس جاتے تو اس کے پاس کھانا پاتے (يہ کيفيت ديکھ کر ايک دن مريم سے) پوچھنے لگے کہ مريم يہ کھانا تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے وہ بوليں خدا کے ہاں سے (آتا ہے) بيشک خدا جسے چاہتا ہے بے شمار رزق ديتا ہے 3:37

اور جب فرشتوں نے (مريم سے) کہا کہ مريم! خدا نے تم کو برگزيدہ کيا ہے اور پاک بنايا ہے اور جہان کي عورتوں ميں منتخب کيا ہے 3:42

مريم اپنے پروردگار کي فرمانبرداري کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا 3:43

(اے محمد?) يہ باتيں اخبار غيب ميں سے ہيں جو ہم تمہارے پاس بھيجتے ہيں اور جب وہ لوگ اپنے قلم (بطور قرعہ) ڈال رہے تھے کہ مريم کا متکفل کون بنے تو تم ان کے پاس نہيں تھے اور نہ اس وقت ہي ان کے پاس تھے جب وہ آپس ميں جھگڑ رہے تھے 3:44

(وہ وقت بھي ياد کرنے کے لائق ہے) جب فرشتوں نے (مريم سے کہا) کہ مريم خدا تم کو اپني طرف سے ايک فيض کي بشارت ديتا ہے جس کا نام مسيح (اور مشہور) عيسي? ابن مريم ہوگا (اور) جو دنيا اور آخرت ميں باآبرو اور (خدا کے) خاصوں ميں سے ہوگا3:45

اور ماں کي گود ميں اور بڑي عمر کا ہو کر (دونوں حالتوں ميں) لوگوں سے (يکساں) گفتگو کرے گا اور نيکو کاروں ميں ہوگا3:46

مريم نے کہا پروردگار ميرے ہاں بچہ کيونکر ہوگا کہ کسي انسان نے مجھے ہاتھ تک تو لگايا نہيں فرمايا کہ خدا اسي طرح جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے جب وہ کوئي کام کرنا چاہتا ہے تو ارشاد فرما ديتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے 3:47

اور وہ انہيں لکھنا (پڑھنا) اور دانائي اور تورات اور انجيل سکھائے گا 3:48

اور (عيسي?) بني اسرائيل کي طرف پيغمبر (ہو کر جائيں گے اور کہيں گے) کہ ميں تمہارے پروردگار کي طرف سے نشاني لے کر آيا ہوں وہ يہ کہ تمہارے سامنے مٹي کي مورت بشکل پرند بناتا ہوں پھر اس ميں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے (سچ مچ) جانور ہو جاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کر ديتا ہوں اور خدا کے حکم سے مردے ميں جان ڈال ديتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں ميں جمع کر رکھتے ہو سب تم کو بتا ديتا ہوں اگر تم صاحب ايمان ہو تو ان باتوں ميں تمہارے ليے (قدرت خدا کي) نشاني ہے 3:49

اور مجھ سے پہلے جو تورات (نازل ہوئي) تھي اس کي تصديق بھي کرتا ہوں اور (ميں) اس ليے بھي (آيا ہوں) کہ بعض چيزيں جو تم پر حرام تھيں ان کو تمہارے ليے حلال کر دوں اور ميں تو تمہارے پروردگار کي طرف سے نشاني لے کر آيا ہوں تو خدا سے ڈرو اور ميرا کہا مانو3:50

کچھ شک نہيں کہ خدا ہي ميرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسي کي عبادت کرو يہي سيدھا رستہ ہے3:51

جب عيسي? نے ان کي طرف سے نافرماني اور (نيت قتل) ديکھي تو کہنے لگے کہ کوئي ہے جو خدا کا طرف دار اور ميرا مددگار ہو حواري بولے کہ ہم خدا کے (طرفدار اور آپ کے) مددگار ہيں ہم خدا پر ايمان لائے اور آپ گواہ رہيں کہ ہم فرمانبردار ہيں3:52

اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائي ہے ہم اس پر ايمان لے آئے اور (تيرے) پيغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں ميں لکھ رکھ3:53

اور وہ (يعني يہود قتل عيسي? کے بارے ميں ايک) چال چلے اور خدا بھي (عيسي? کو بچانے کے ليے) چال چلا اور خدا خوب چال چلنے والا ہے3:54

اس وقت خدا نے فرمايا کہ عيسي?! ميں تمہاري دنيا ميں رہنے کي مدت پوري کرکے تم کو اپني طرف اٹھا لوں گا اور تمہيں کافروں (کي صحبت) سے پاک کر دوں گا اور جو لوگ تمہاري پيروي کريں گے ان کو کافروں پر قيامت تک فائق (وغالب) رکھوں گا پھر تم سب ميرے پاس لوٹ کر آؤ گے تو جن باتوں ميں تم اختلاف کرتے تھے اس دن تم ميں ان کا فيصلہ کردوں گا3:55

يعني جو کافر ہوئے ان کو دنيا اور آخرت (دونوں) ميں سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئي مددگار نہ ہوگا3:56

عيسي? کا حال خدا کے نزديک آدم کا سا ہے کہ اس نے (پہلے) مٹي سے ان کا قالب بنايا پھر فرمايا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (انسان) ہو گئے3:59

اور يہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مريم کے بيٹے عيسي? مسيح کو جو خدا کے پيغمبر (کہلاتے) تھے قتل کرديا ہے (خدا نے ان کو معلون کرديا) اور انہوں نے عيسي? کو قتل نہيں کيا اور نہ انہيں سولي پر چڑھايا بلکہ ان کو ان کي سي صورت معلوم ہوئي اور جو لوگ ان کے بارے ميں اختلاف کرتے ہيں وہ ان کے حال سے شک ميں پڑے ہوئے ہيں اور پيروئي ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہيں. اور انہوں نے عيسي? کو يقيناً قتل نہيں کيا4:157

بلکہ خدا نے ان کو اپني طرف اٹھا ليا. اور خدا غالب اور حکمت والا ہے4:158

اور کوئي اہل کتاب نہيں ہوگا مگر ان کي موت سے پہلے ان پر ايمان لے آئے گا. اور وہ قيامت کے دن ان پر گواہ ہوں گے4:159

مسيح اس بات سے عار نہيں رکھتے کہ خدا کے بندے ہوں اور نہ مقرب فرشتے (عار رکھتے ہيں) اور جو شخص خدا کا بندہ ہونے کو موجب عار سمجھے اور سرکشي کرے تو خدا سب کو اپنے پاس جمع کرلے گا 4:172

جب خدا (عيسي? سے) فرمائے گا کہ اے عيسي? بن مريم! ميرے ان احسانوں کو ياد کرو جو ميں نے تم پر اور تمہاري والدہ پر کئے جب ميں نے روح القدس (يعني جبرئيل) سے تمہاري مدد کي تم جھولے ميں اور جوان ہو کر (ايک ہي نسق پر) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے اور جب ميں نے تم کو کتاب اور دانائي اور تورات اور انجيل سکھائي اور جب تم ميرے حکم سے مٹي کا جانور بنا کر اس ميں پھونک مار ديتے تھے تو وہ ميرے حکم سے اڑنے لگتا تھا اور مادر زاد اندھے اور سفيد داغ والے کو ميرے حکم سے چنگا کر ديتے تھے اور مردے کو ميرے حکم سے (زندہ کرکے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے اور جب ميں نے بني اسرائيل (کے ہاتھوں) کو تم سے روک ديا جب تم ان کے پاس کھلے نشان لے کر آئے تو جو ان ميں سے کافر تھے کہنے لگے کہ يہ صريح جادو ہے 5:110

ميں نے ان سے کچھ نہيں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم ديا ہے وہ يہ کہ تم خدا کي عبادت کرو جو ميرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک ميں ان ميں رہا ان (کے حالات) کي خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنيا سے اٹھا ليا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چيز سے خبردار ہے 5:117

اور کتاب (قرآن) ميں مريم کا بھي مذکور کرو، جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر مشرق کي طرف چلي گئيں19:16

تو انہوں نے ان کي طرف سے پردہ کرليا. (اس وقت) ہم نے ان کي طرف اپنا فرشتہ بھيجا. تو ان کے سامنے ٹھيک آدمي (کي شکل) بن گيا 19:17

مريم بوليں کہ اگر تم پرہيزگار ہو تو ميں تم سے خدا کي پناہ مانگتي ہوں 19:18

انہوں نے کہا کہ ميں تو تمہارے پروردگار کا بھيجا ہوا (يعني فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آيا ہوں) کہ تمہيں پاکيزہ لڑکا بخشوں 19:19

مريم نے کہا کہ ميرے ہاں لڑکا کيونکر ہوگا مجھے کسي بشر نے چھوا تک نہيں اور ميں بدکار بھي نہيں ہوں 19:20

(فرشتے نے) کہا کہ يونہي (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمايا کہ يہ مجھے آسان ہے. اور (ميں اسے اسي طريق پر پيدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لئے اپني طرف سے نشاني اور (ذريعہ?) رحمت اور (مہرباني) بناؤں اور يہ کام مقرر ہوچکا ہے 19:21

تو وہ اس (بچّے) کے ساتھ حاملہ ہوگئيں اور اسے لے کر ايک دور جگہ چلي گئيں 19:22

پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کي طرف لے آيا. کہنے لگيں کہ کاش ميں اس سے پہلے مرچکتي اور بھولي بسري ہوگئي ہوتي 19:23

اس وقت ان کے نيچے کي جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دي کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نيچے ايک چشمہ جاري کرديا ہے 19:24

اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپني طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوريں جھڑ پڑيں گي19:25

تو کھاؤ اور پيو اور آنکھيں ٹھنڈي کرو. اگر تم کسي آدمي کو ديکھو تو کہنا کہ ميں نے خدا کے لئے روزے کي منت ماني تو آج ميں کسي آدمي سے ہرگز کلام نہيں کروں گي19:26

پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا کر اپني قوم کے لوگوں کے پاس لے آئيں. وہ کہنے لگے کہ مريم يہ تو تُونے برا کام کيا 19:27

اے ہارون کي بہن نہ تو تيرا باپ ہي بداطوار آدمي تھا اور نہ تيري ماں ہي بدکار تھي 19:28

تو مريم نے اس لڑکے کي طرف اشارہ کيا. وہ بولے کہ ہم اس سے کہ گود کا بچہ ہے کيونکر بات کريں 19:29

بچے نے کہا کہ ميں خدا کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دي ہے اور نبي بنايا ہے 19:30

اور ميں جہاں ہوں (اور جس حال ميں ہوں) مجھے صاحب برکت کيا ہے اور جب تک زندہ ہوں مجھ کو نماز اور زکو?ة کا ارشاد فرمايا ہے 19:31

اور (مجھے) اپني ماں کے ساتھ نيک سلوک کرنے والا (بنايا ہے) اور سرکش وبدبخت نہيں بنايا 19:32

اور جس دن ميں پيدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھايا جاؤں گا مجھ پر سلام (ورحمت) ہے 19:33

يہ مريم کے بيٹے عيسي? ہيں (اور يہ) سچي بات ہے جس ميں لوگ شک کرتے ہيں 19:34

خدا کو سزاوار نہيں کہ کسي کو بيٹا بنائے. وہ پاک ہے جب کسي چيز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو يہي کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتي ہے19:35

اور ان (مريم) کو (بھي ياد کرو) جنہوں نے اپني عفّت کو محفوظ رکھا. تو ہم نے ان ميں اپني روح پھونک دي اور ان کے بيٹے کو اہل عالم کے لئے نشاني بنا ديا 21:91

اور ہم نے مريم کے بيٹے (عيسي?) اور ان کي ماں کو (اپني) نشاني بنايا تھا اور ان کو ايک اونچي جگہ پر جو رہنے کے لائق تھي اور جہاں (نتھرا ہوا) پاني جاري تھا، پناہ دي تھي23:50

اور جب مريم کے بيٹے (عيسي?) کا حال بيان کيا گيا تو تمہاري قوم کے لوگ اس سے چِلا اُٹھے43:57

اور کہنے لگے کہ بھلا ہمارے معبود اچھے ہيں يا عيسي?؟ انہوں نے عيسي? کي جو مثال بيان کي ہے تو صرف جھگڑنے کو. حقيقت يہ ہے يہ لوگ ہيں ہي جھگڑالو43:58

وہ تو ہمارے ايسے بندے تھے جن پر ہم نے فضل کيا اور بني اسرائيل کے لئے ان کو (اپني قدرت کا) نمونہ بنا ديا43:59

اور اگر ہم چاہتے تو تم ميں سے فرشتے بنا ديتے جو تمہاري جگہ زمين ميں رہتے43:60

اور وہ قيامت کي نشاني ہيں. تو (کہہ دو کہ لوگو) اس ميں شک نہ کرو اور ميرے پيچھے چلو. يہي سيدھا رستہ ہے43:61

اور جب عيسي? نشانياں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ميں تمہارے پاس دانائي (کي کتاب) لے کر آيا ہوں. نيز اس لئے کہ بعض باتيں جن ميں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں. تو خدا سے ڈرو اور ميرا کہا مانو43:63

کچھ شک نہيں کہ خدا ہي ميرا اور تمہارا پروردگار ہے پس اسي کي عبادت کرو. يہي سيدھا رستہ ہے43:64

پھر ان کے پيچھے انہي کے قدموں پر (اور) پيغمبر بھيجے اور ان کے پيچھے مريم? کے بيٹے عيسي? کو بھيجا اور ان کو انجيل عنايت کي. اور جن لوگوں نے ان کي پيروي کي ان کے دلوں ميں شفقت اور مہرباني ڈال دي. اور لذات سے کنارہ کشي کي تو انہوں نے خود ايک نئي بات نکال لي ہم نے ان کو اس کا حکم نہيں ديا تھا مگر (انہوں نے اپنے خيال ميں) خدا کي خوشنودي حاصل کرنے کے لئے (آپ ہي ايسا کرليا تھا) پھر جيسا اس کو نباہنا چاہيئے تھا نباہ بھي نہ سکے. پس جو لوگ ان ميں سے ايمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر ديا اور ان ميں بہت سے نافرمان ہيں 57:27

اور (وہ وقت بھي ياد کرو) جب مريم? کے بيٹے عيسي? نے کہا کے اے بني اسرائيل ميں تمہارے پاس خدا کا بھيجا ہوا آيا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکي ہے (يعني) تورات اس کي تصديق کرتا ہوں اور ايک پيغمبر جو ميرے بعد آئيں گے جن کا نام احمد? ہوگا ان کي بشارت سناتا ہوں. (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلي نشانياں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ يہ تو صريح جادو ہے61:6

مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جيسے عيسي? ابن مريم نے حواريوں سے کہا کہ بھلا کون ہيں جو خدا کي طرف (بلانے ميں) ميرے مددگار ہوں. حواريوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہيں. تو بني اسرائيل ميں سے ايک گروہ تو ايمان لے آيا اور ايک گروہ کافر رہا. آخر الامر ہم نے ايمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے ميں مدد دي اور وہ غالب ہوگئے 61:14


Back to List View : Arabic Text