hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Made Rivers to Serve Us

Translation by   


اور وہي تو ہے جس نے دريا کو تمہارے اختيار ميں کيا تاکہ اس ميں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زيور (موتي وغيرہ) نکالو جسے تم پہنتے ہو. اور تم ديکھتے ہو کہ کشتياں دريا ميں پاني کو پھاڑتي چلي جاتي ہيں. اور اس ليے بھي (دريا کو تمہارے اختيار ميں کيا) کہ تم خدا کے فضل سے (معاش) تلاش کرو تاکہ اس کا شکر کرو 16:14

اور دونوں دريا (مل کر) يکساں نہيں ہوجاتے. يہ تو ميٹھا ہے پياس بجھانے والا. جس کا پاني خوشگوار ہے اور يہ کھاري ہے کڑوا. اور سب سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو اور زيور نکالتے ہو جسے پہنتے ہو. اور تم دريا ميں کشتيوں کو ديکھتے ہو کہ (پاني کو) پھاڑتي چلي آتي ہيں تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو 35:12

اور ايک نشاني ان کے لئے يہ ہے کہ ہم نے ان کي اولاد کو بھري ہوئي کشتي ميں سوار کيا 36:41

اور ان کے لئے ويسي ہي اور چيزيں پيدا کيں جن پر وہ سوار ہوتے ہيں 36:42

اور اگر ہم چاہيں تو ان کو غرق کرديں. پھر نہ تو ان کا کوئي فرياد رس ہوا اور نہ ان کو رہائي ملے 36:43

مگر يہ ہماري رحمت اور ايک مدت تک کے فائدے ہيں 36:44

خدا ہي تو ہے جس نے دريا کو تمہارے قابو کرديا تاکہ اس کے حکم سے اس ميں کشتياں چليں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو 45:12


Back to List View : Arabic Text