hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Ibrahim(pbuh), Preached His People

Translation by   


اور (وہ وقت بھي ياد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہيم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ تم بتوں کو کيا معبود بناتے ہو. ميں ديکھتا ہوں کہ تم اور تمہاري قوم صريح گمراہي ميں ہو 6:74

اور ان کي قوم ان سے بحث کرنے لگي تو انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے خدا کے بارےميں (کيا) بحث کرتے ہو اس نے تو مجھے سيدھا رستہ دکھا ديا ہے. اور جن چيزوں کو تم اس کا شريک بناتے ہو ميں ان سے نہيں ڈرتا. ہاں جو ميرا پروردگار چاہے. ميرا پروردگار اپنے علم سے ہر چيز پر احاطہ کئے ہوئے ہے. کيا تم خيال نہيں کرتے. 6:80

بھلا ميں ان چيزوں سے جن کو تم (خدا کا) شريک بناتے ہو کيونکرڈروں جب کہ تم اس سے نہيں ڈرتے کہ خدا کے ساتھ شريک بناتے ہو جس کي اس نے کوئي سند نازل نہيں کي. اب دونوں فريق ميں سے کون سا فريق امن (اور جمعيت خاطر) کا مستحق ہے. اگر سمجھ رکھتے ہو (تو بتاؤ) 6:81

اور کتاب ميں ابراہيم کو ياد کرو. بےشک وہ نہايت سچے پيغمبر تھے 19:41

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ايسي چيزوں کو کيوں پوجتے ہيں جو نہ سنيں اور نہ ديکھيں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکيں 19:42

ابّا مجھے ايسا علم ملا ہے جو آپ کو نہيں ملا ہے تو ميرے ساتھ ہوجيئے ميں آپ کو سيدھي راہ پر چلا دوں گا 19:43

ابّا شيطان کي پرستش نہ کيجيئے. بےشک شيطان خدا کا نافرمان ہے 19:44

ابّا مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو خدا کا عذاب آپکڑے تو آپ شيطان کے ساتھي ہوجائيں19:45

اس نے کہا ابراہيم کيا تو ميرے معبودوں سے برگشتہ ہے؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو ميں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہميشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا19:46

ابراہيم نے سلام عليک کہا (اور کہا کہ) ميں آپ کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا. بےشک وہ مجھ پر نہايت مہربان ہے 19:47

اور ميں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا کے سوا پکارا کرتے ہيں ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہي کو پکاروں گا. اميد ہے کہ ميں اپنے پروردگار کو پکار کر محروم نہيں رہوں گا 19:48

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپني قوم کے لوگوں سے کہا يہ کيا مورتيں ہيں جن (کي پرستش) پر تم معتکف (وقائم) ہو؟21:52

وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کي پرستش کرتے ديکھا ہے21:53

(ابراہيم نے) کہا کہ تم بھي (گمراہ ہو) اور تمہارے باپ دادا بھي صريح گمراہي ميں پڑے رہے21:54

وہ بولے کيا تم ہمارے پاس (واقعي) حق لائے ہو يا (ہم سے) کھيل (کي باتيں) کرتے ہو؟21:55

(ابراہيم نے) کہا (نہيں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمين کا پروردگار ہےجس نے ان کو پيدا کيا ہے. اور ميں اس (بات) کا گواہ (اور اسي کا قائل) ہوں21:56

اور خدا کي قسم جب تم پيٹھ پھير کر چلے جاؤ گے تو ميں تمہارے بتوں سے ايک چال چلوں گا21:57

پھر ان کو توڑ کر ريزہ ريزہ کرديا مگر ايک بڑے (بت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کي طرف رجوع کريں21:58

کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ يہ معاملہ کس نے کيا؟ وہ تو کوئي ظالم ہے21:59

لوگوں نے کہا کہ ہم نے ايک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اس کو ابراہيم کہتے ہيں21:60

وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہيں21:61

(جب ابراہيم آئے تو) بت پرستوں نے کہا کہ ابراہيم بھلا يہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ تم نے کيا ہے؟21:62

(ابراہيم نے) کہا (نہيں) بلکہ يہ ان کے اس بڑے (بت) نے کيا (ہوگا). اگر يہ بولتے ہيں تو ان سے پوچھ لو21:63

انہوں نے اپنے دل غور کيا تو آپس ميں کہنے لگے بےشک تم ہي بےانصاف ہو21:64

پھر (شرمندہ ہو کر) سر نيچا کرليا (اس پر بھي ابراہيم سے کہنے لگے کہ) تم جانتے ہو يہ بولتے نہيں21:65

(ابراہيم نے) کہا پھر تم خدا کو چھوڑ کر کيوں ايسي چيزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہيں کچھ فائدہ دے سکيں اور نقصان پہنچا سکيں؟21:66

تف ہے تم پر اور جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو ان پر بھي کيا تم عقل نہيں رکھتے؟21:67

(تب وہ) کہنے لگے کہ اگر تمہيں (اس سے اپنے معبود کا انتقام لينا اور) کچھ کرنا ہے تو اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کي مدد کرو21:68

ہم نے حکم ديا اے آگ سرد ہوجا اور ابراہيم پر (موجب) سلامتي (بن جا)21:69

اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہي کو نقصان ميں ڈال ديا 21:70

اور ابراہيم اور لوط کو اس سرزمين کي طرف بچا نکالا جس ميں ہم نے اہل عالم کے لئے برکت رکھي تھي 21:71

اور ان کو ابراہيم کا حال پڑھ کر سنا دو26:69

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپني قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چيز کو پوجتے ہو 26:70

وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہيں اور ان کي پوجا پر قائم ہيں 26:71

ابراہيم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کيا وہ تمہاري آواز کو سنتے ہيں؟ 26:72

يا تمہيں کچھ فائدے دے سکتے يا نقصان پہنچا سکتے ہيں؟ 26:73

انہوں نے کہا (نہيں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسي طرح کرتے ديکھا ہے 26:74

ابراہيم نے کہا کيا تم نے ديکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو 26:75

تم بھي اور تمہارے اگلے باپ دادا بھي 26:76

وہ ميرے دشمن ہيں. مگر خدائے رب العالمين (ميرا دوست ہے) 26:77

جس نے مجھے پيدا کيا ہے اور وہي مجھے رستہ دکھاتا ہے 26:78

اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے 26:79

اور جب ميں بيمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے 26:80

اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا 26:81

اور وہ جس سے ميں اميد رکھتا ہوں کہ قيامت کے دن ميرے گناہ بخشے گا 26:82

جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپني قوم سے کہا کہ تم کن چيزوں کو پوجتے ہو؟ 37:85

کيوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟ 37:86

بھلا پروردگار عالم کے بارے ميں تمہارا کيا خيال ہے؟ 37:87

تب انہوں نے ستاروں کي طرف ايک نظر کي 37:88

اور کہا ميں تو بيمار ہوں 37:89

تب وہ ان سے پيٹھ پھير کر لوٹ گئے 37:90

پھر ابراہيم ان کے معبودوں کي طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کيوں نہيں؟ 37:91

تمہيں کيا ہوا ہے تم بولتے نہيں؟ 37:92

پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کيا 37:93

تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے 37:94

انہوں نے کہا کہ تم ايسي چيزوں کو کيوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟ 37:95

حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہي نے پيدا کيا ہے 37:96

وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ايک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھير ميں ڈال دو 37:97

غرض انہوں نے ان کے ساتھ ايک چال چلني چاہي اور ہم نے ان ہي کو زير کرديا 37:98

اور ابراہيم بولے کہ ميں اپنے پروردگار کي طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا 37:99

اور جب ابراہيم نے اپنے باپ اور اپني قوم کے لوگوں سے کہا کہ جن چيزوں کو تم پوجتے ہو ميں ان سے بيزار ہوں43:26

ہاں جس نے مجھ کو پيدا کيا وہي مجھے سيدھا رستہ دکھائے گا 43:27

اور يہي بات اپني اولاد ميں پيچھے چھوڑ گئے تاکہ وہ (خدا کي طرف) رجوع کريں 43:28

تمہيں ابراہيم اور ان کے رفقاء کي نيک چال چلني (ضرور) ہے. جب انہوں نے اپني قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہيں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھي) قائل نہيں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ايمان نہ لاؤ ہم ميں تم ميں ہميشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمني رہے گي. ہاں ابراہيم نے اپنے باپ سے يہ (ضرور) کہا کہ ميں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے ميں کسي چيز کا کچھ اختيار نہيں رکھتا. اے ہمارے پروردگار تجھ ہي پر ہمارا بھروسہ ہے اور تيري ہي طرف ہم رجوع کرتے ہيں اور تيرے ہي حضور ميں (ہميں) لوٹ کر آنا ہے 60:4


Back to List View : Arabic Text