اور ابراہيم کے دين سے کون رو گرداني کر سکتا ہے، بجز اس کے جو نہايت نادان ہو. ہم نے ان کو دنيا ميں بھي منتخب کيا تھا اور آخرت ميں بھي وہ (زمرہ?) صلحا ميں سے ہوں گے 2:130
اور اس شخص سے کس کا دين اچھا ہوسکتا ہے جس نے حکم خدا کو قبول کيا اور وہ نيکوکار بھي ہے. اور ابراہيم کے دين کا پيرو ہے جو يکسوں (مسلمان ) تھے اور خدا نے ابراہيم کو اپنا دوست بنايا تھا4:125
اور ہم اس طرح ابراہيم کو آسمانوں اور زمين کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ وہ خوب يقين کرنے والوں ميں ہوجائيں 6:75
اور جب ابراہيم ان لوگوں سے اور جن کي وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) يعقوب بخشے. اور سب کو پيغمبر بنايا 19:49
اور ان کو اپني رحمت سے (بہت سي چيزيں) عنايت کيں. اور ان کا ذکر جميل بلند کيا19:50
اور ہم نے ابراہيم کو اسحق عطا کئے. اور مستزاد برآں يعقوب. اور سب کو نيک بخت کيا 21:72
اور ان کو پيشوا بنايا کہ ہمارے حکم سے ہدايت کرتے تھے اور ان کو نيک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکو?ة دينے کا حکم بھيجا. اور وہ ہماري عبادت کيا کرتے تھے 21:73
اور ہم نے ان کو اسحاق کي بشارت بھي دي (کہ وہ) نبي (اور) نيکوکاروں ميں سے (ہوں گے) 37:112
اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتيں نازل کي تھيں. اور ان دونوں اولاد کي ميں سے نيکوکار بھي ہيں اور اپنے آپ پر صريح ظلم کرنے والے (يعني گنہگار) بھي ہيں 37:113
اور ہمارے بندوں ابراہيم اور اسحاق اور يعقوب کو ياد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے38:45
ہم نے ان کو ايک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کي ياد سے ممتاز کيا تھا38:46
اور ہمارے نزديک منتخب اور نيک لوگوں ميں سے تھے 38:47 |