hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

What Allah (swt) has done for us

Translation by   


جس نے تمھارے ليے زمين کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنايا اور آسمان سے مينہ برسا کر تمہارے کھانے کے ليے انواع و اقسام کے ميوے پيدا کئے. پس کسي کو خدا کا ہمسر نہ بناؤ. اور تم جانتے تو ہو 2:22

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دريا ميں کشتياں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے (روزي) تلاش کرو. بےشک وہ تم پر مہربان ہے17:66

کيا تم نہيں ديکھتے کہ جتني چيزيں زمين ميں ہيں (سب) خدا نے تمہارے زيرفرمان کر رکھي ہيں اور کشتياں (بھي) جو اسي کے حکم سے دريا ميں چلتي ہيں. اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمين پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے. بےشک خدا لوگوں پر نہايت شفقت کرنے والا مہربان ہے22:65

يہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپايوں کے فائدے کے ليے (کيا ) 79:33

تو انسان کو چاہيئے کہ اپنے کھانے کي طرف نظر کرے 80:24

بے شک ہم ہي نے پاني برسايا80:25

پھر ہم ہي نے زمين کو چيرا پھاڑا80:26

پھر ہم ہي نے اس ميں اناج اگايا 80:27

اور انگور اور ترکاري 80:28

اور زيتون اور کھجوريں 80:29

اور گھنے گھنے باغ 80:30

اور ميوے اور چارا 80:31

(يہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپايوں کے ليے بنايا 80:32

اور جس نے چارہ اگايا 87:4

پھر اس کو سياہ رنگ کا کوڑا کر ديا87:5


Back to List View : Arabic Text