اور کتاب ميں موسي? کا بھي ذکر کرو. بےشک وہ (ہمارے) برگزيدہ اور پيغمبر مُرسل تھے19:51
اور ہم نے ان کو طور کي داہني جانب پکارا اور باتيں کرنے کے لئے نزديک بلايا19:52
اور اپني مہرباني سے اُن کو اُن کا بھائي ہارون پيغمبر عطا کيا19:53
اور کيا تمہيں موسي? (کے حال) کي خبر ملي ہے 20:9
جب انہوں نے آگ ديکھي تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (يہاں) ٹھہرو ميں نے آگ ديکھي ہے (ميں وہاں جاتا ہوں) شايد اس ميں سے ميں تمہارے پاس انگاري لاؤں يا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم کرسکوں 20:10
جب وہاں پہنچے تو آواز آئي کہ موسي? 20:11
ميں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپني جوتياں اتار دو. تم (يہاں) پاک ميدان (يعني) طوي? ميں ہو 20:12
اور ميں نے تم کو انتخاب کرليا ہے تو جو حکم ديا جائے اسے سنو 20:13
بےشک ميں ہي خدا ہوں. ميرے سوا کوئي معبود نہيں تو ميري عبادت کرو اور ميري ياد کے لئے نماز پڑھا کرو 20:14
قيامت يقيناً آنے والي ہے. ميں چاہتا ہوں کہ اس (کے وقت) کو پوشيدہ رکھوں تاکہ ہر شخص جو کوشش کرے اس کا بدلا پائے20:15
تو جو شخص اس پر ايمان نہيں رکھتا اور اپني خواہش کے پيچھے چلتا ہے (کہيں) تم کو اس (کے يقين) سے روک نہ دے تو (اس صورت ميں) تم ہلاک ہوجاؤ20:16
اور موسي يہ تمہارے داہنے ہاتھ ميں کيا ہے 20:17
انہوں نے کہا يہ ميري لاٹھي ہے. اس پر ميں سہارا لگاتا ہوں اور اس سے اپني بکريوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس ميں ميرے لئے اور بھي کئي فائدے ہيں 20:18
فرمايا کہ موسي? اسے ڈال دو 20:19
تو انہوں نے اس کو ڈال ديا اور وہ ناگہاں سانپ بن کر دوڑنے لگا 20:20
خدا نے فرمايا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت. ہم اس کو ابھي اس کي پہلي حالت پر لوٹا ديں گے 20:21
اور اپنا ہاتھ اپني بغل سے لگالو وہ کسي عيب (وبيماري)کے بغير سفيد (چمکتا دمکتا) نکلے گا. (يہ) دوسري نشاني (ہے) 20:22
تاکہ ہم تمہيں اپنے نشانات عظيم دکھائيں 20:23
تم فرعون کے پاس جاؤ (کہ) وہ سرکش ہو رہا ہے 20:24
کہا ميرے پروردگار (اس کام کے لئے) ميرا سينہ کھول دے20:25
اور ميري زبان کي گرہ کھول دے 20:27
تاکہ وہ بات سمجھ ليں 20:28
اور ميرے گھر والوں ميں سے (ايک کو) ميرا وزير (يعني مددگار) مقرر فرما 20:29
(يعني) ميرے بھائي ہارون کو 20:30
اس سے ميري قوت کو مضبوط فرما 20:31
اور اسے ميرے کام ميں شريک کر 20:32
تاکہ ہم تيري بہت سي تسبيح کريں 20:33
اور تجھے کثرت سے ياد کريں 20:34
تو ہم کو (ہر حال ميں) ديکھ رہا ہے20:35
فرمايا موسي? تمہاري دعا قبول کي گئي20:36
اور ہم نے تم پر ايک بار اور بھي احسان کيا تھا 20:37
جب ہم نے تمہاري والدہ کو الہام کيا تھا جو تمہيں بتايا جاتا ہے 20:38
(وہ يہ تھا) کہ اسے (يعني موسي? کو) صندوق ميں رکھو پھر اس (صندوق) کو دريا ميں ڈال دو تو دريا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) ميرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا. اور (موسي?) ميں نے تم پر اپني طرف سے محبت ڈال دي ہے (اس لئے کہ تم پر مہرباني کي جائے) اور اس لئے کہ تم ميرے سامنے پرورش پاؤ 20:39
جب تمہاري بہن (فرعون کے ہاں) گئي اور کہنے لگي کہ ميں تمہيں ايسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے. تو (اس طريق سے) ہم نے تم کو تمہاري ماں کے پاس پہنچا ديا تاکہ ان کي آنکھيں ٹھنڈي ہوں اور وہ رنج نہ کريں. اور تم نے ايک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصي دي اور ہم نے تمہاري (کئي بار) آزمائش کي. پھر تم کئي سال اہل مدين ميں ٹھہرے رہے. پھر اے موسي? تم (قابليت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے 20:40
اور ميں نے تم کو اپنے (کام کے) لئے بنايا ہے 20:41
جب موسي? نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ ميں نے آگ ديکھي ہے، ميں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں يا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو 27:7
جب موسي? اس کے پاس آئے تو ندا آئي کہ وہ جو آگ ميں (تجلّي دکھاتا) ہے بابرکت ہے. اور جو آگ کے اردگرد ہيں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے 27:8
اے موسي? ميں ہي خدائے غالب ودانا ہوں 27:9
اور اپني لاٹھي ڈال دو. جب اُسے ديکھا تو (اس طرح) ہل رہي تھي گويا سانپ ہے تو پيٹھ پھير کر بھاگے اور پيچھے مڑ کر نہ ديکھا (حکم ہوا کہ) موسي? ڈرو مت. ہمارے پاس پيغمبر ڈرا نہيں کرتے 27:10
ہاں جس نے ظلم کيا پھر برائي کے بعد اسے نيکي سے بدل ديا تو ميں بخشنے والا مہربان ہوں 27:11
اور اپنا ہاتھ اپنے گريبان ميں ڈالو سفيد نکلے گا. (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں ميں (داخل ہيں) فرعون اور اس کي قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہيں 27:12 |