ہاں جنہوں نے اس کے بعد توبہ کي اور اپني حالت درست کر لي تو خدا بخشنے والا مہربان ہے 3:89
خدا انہيں لوگوں کي توبہ قبول فرماتا ہے جو ناداني سے بري حرکت کر بيٹھے ہيں. پھر جلد توبہ قبول کرليتے ہيں پس ايسے لوگوں پر خدا مہرباني کرتا ہے. اور وہ سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے 4:17
اور ايسے لوگوں کي توبہ قبول نہيں ہوتي جو (ساري عمر) برے کام کرتے ہيں. يہاں تک کہ جب ان ميں سے کسي موت آموجود ہو تو اس وقت کہنے لگے کہ اب ميں توبہ کرتا ہوں اور نہ ان کي (توبہ قبول ہوتي ہے) جو کفر کي حالت ميں مريں. ايسے لوگوں کے لئے ہم نے عذاب اليم تيار کر رکھا ہے 4:18
اور جو شخص کوئي برا کام کر بيٹھے يا اپنے حق ميں ظلم کرلے پھر خدا سے بخشش مانگے تو خدا کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا 4:110
ہاں جنہوں نے توبہ کي اور اپني حالت کو درست کيا اور خدا (کي رسي) کو مضبوط پکڑا اور خاص خدا کے فرمانبردار ہوگئے تو ايسے لوگ مومنوں کے زمرے ميں ہوں گے اور خدا عنقريب مومنوں کو بڑا ثواب دے گا4:146
توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نيک کاموں کا امر کرنے والے، بري باتوں سے منع کرنے والے، خدا کي حدوں کي حفاظت کرنے والے، (يہي مومن لوگ ہيں) اور اے پيغمبر مومنوں کو (بہشت کي) خوش خبري سنادو 9:112
جو کچھ تمہارے دلوں ميں ہے تمہارا پروردگار اس سے بخوبي واقف ہے. اگر تم نيک ہوگے تو وہ رجوع لانے والوں کو بخش دينے والا ہے17:25
ہاں جس نے توبہ کي اور ايمان لايا اور عمل نيک کئے تو اسے لوگ بہشت ميں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کيا جائے گا19:60
(يعني) بہشت جاوداني (ميں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کيا ہے (اور جو ان کي آنکھوں سے) پوشيدہ (ہے). بےشک اس کا وعدہ (نيکوکاروں کے سامنے) آنے والا ہے19:61
اور جو توبہ کرے اور ايمان لائے اور عمل نيک کرے پھر سيدھے رستے چلے اس کو ميں بخش دينے والا ہوں 20:82
مگر جس نے توبہ کي اور ايمان لايا اور اچھے کام کئے تو ايسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نيکيوں سے بدل دے گا. اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 25:70
اور جو توبہ کرتا اور عمل نيک کرتا ہے تو بےشک وہ خدا کي طرف رجوع کرتا ہے 25:71
ہاں جس نے ظلم کيا پھر برائي کے بعد اسے نيکي سے بدل ديا تو ميں بخشنے والا مہربان ہوں 27:11
ليکن جس نے توبہ کي اور ايمان لايا اور عمل نيک کئے تو اُميد ہے کہ وہ نجات پانے والوں ميں ہو28:67
(اے پيغمبر ميري طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے ميرے بندو جنہوں نے اپني جانوں پر زيادتي کي ہے خدا کي رحمت سے نااميد نہ ہونا. خدا تو سب گناہوں کو بخش ديتا ہے. اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے39:53
جو گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے اور سخت عذاب دينے والا اور صاحب کرم ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں. اسي کي طرف پھر کر جانا ہے 40:3
جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہيں (يعني فرشتے) وہ اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہتے ہيں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہيں. کہ اے ہمارے پروردگار تيري رحمت اور تيرا علم ہر چيز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کي اور تيرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے 40:7
اے ہمارے پروردگار ان کو ہميشہ رہنے کے بہشتوں ميں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کيا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کي بيويوں اور ان کي اولاد ميں سے نيک ہوں ان کو بھي. بےشک تو غالب حکمت والا ہے 40:8
اور ان کو عذابوں سے بچائے رکھ. اور جس کو تو اس روز عذابوں سے بچا لے گا تو بےشک اس پر مہرباني فرمائي اور يہي بڑي کاميابي ہے 40:9
اور وہي تو ہے جو اپنے بندوں کي توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے42:25 |