hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Story, Of Villagers Who Denied Messengers

Translation by   


اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بيان کرو جب ان کے پاس پيغمبر آئے 36:13

(يعني) جب ہم نے ان کي طرف دو (پيغمبر) بھيجے تو انہوں نے ان کو جھٹلايا. پھر ہم نے تيسرے سے تقويت دي تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاري طرف پيغمبر ہو کر آئے ہيں 36:14

وہ بولے کہ تم (اور کچھ) نہيں مگر ہماري طرح کے آدمي (ہو) اور خدا نے کوئي چيز نازل نہيں کي تم محض جھوٹ بولتے ہو36:15

انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاري طرف (پيغام دے کر) بھيجے گئے ہيں36:16

اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دينا ہے اور بس 36:17

وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہيں. اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہيں سنگسار کرديں گے اور تم کو ہم سے دکھ دينے والا عذاب پہنچے گا 36:18

انہوں نے کہا کہ تمہاري نحوست تمہارے ساتھ ہے. کيا اس لئے کہ تم کو نصيحت کي گئي. بلکہ تم ايسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو 36:19

اور شہر کے پرلے کنارے سے ايک آدمي دوڑتا ہوا آيا کہنے لگا کہ اے ميري قوم پيغمبروں کے پيچھے چلو 36:20

ايسوں کے جو تم سے صلہ نہيں مانگتے اور وہ سيدھے رستے پر ہيں 36:21

اور مجھے کيا ہے ميں اس کي پرستش نہ کروں جس نے مجھے پيدا کيا اور اسي کي طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے 36:22

کيا ميں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا ميرے حق ميں نقصان کرنا چاہے تو ان کي سفارش مجھے کچھ بھي فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہي سکيں 36:23

تب تو ميں صريح گمراہي ميں مبتلا ہوگيا 36:24

ميں تمہارے پروردگار پر ايمان لايا ہوں سو ميري بات سن رکھو36:25

حکم ہوا کہ بہشت ميں داخل ہوجا. بولا کاش! ميري قوم کو خبر ہو36:26

کہ خدا نے مجھے بخش ديا اور عزت والوں ميں کيا 36:27

اور ہم نے اس کے بعد اس کي قوم پر کوئي لشکر نہيں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہي 36:28

وہ تو صرف ايک چنگھاڑ تھي (آتشين) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے 36:29


Back to List View : Arabic Text