hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

They, Say that Allah(swt) has Son & Daughters

Translation by   


اور يہ لوگ اس بات کے قائل ہيں کہ خدا اولاد رکھتا ہے. (نہيں) وہ پاک ہے، بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمين ميں ہے، سب اسي کا ہے اور سب اس کے فرماں بردار ہيں2:116

جو لوگ اس بات کے قائل ہيں کہ عيسي? بن مريم خدا ہيں وہ بےشک کافر ہيں (ان سے) کہہ دو کہ اگر خدا عيسي? بن مريم کو اور ان کي والدہ کو اور جتنے لوگ زمين ميں ہيں سب کو ہلاک کرنا چاہے تو اس کے آگے کس کي پيش چل سکتي ہے؟ اور آسمان اور زمين اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے سب پر خدا ہي کي بادشاہي ہے وہ جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے اور خدا ہر چيز پر قادر ہے 5:17

اور ان لوگوں نے جنوں کو خدا کا شريک ٹھہرايا. حالانکہ ان کو اسي نے پيدا کيا اور بےسمجھے (جھوٹ بہتان) اس کے لئے بيٹے اور بيٹياں بنا کھڑي کيں وہ ان باتوں سے جو اس کي نسبت بيان کرتے ہيں پاک ہے اور (اس کي شان ان سے) بلند ہے 6:100

اور يہود کہتے ہيں کہ عُزير خدا کے بيٹے ہيں اور عيسائي کہتے ہيں کہ مسيح خدا کے بيٹے ہيں. يہ ان کے منہ کي باتيں ہيں پہلے کافر بھي اسي طرح کي باتيں کہا کرتے تھے يہ بھي انہيں کي ريس کرنے ميں لگے ہيں. خدا ان کو ہلاک کرے. يہ کہاں بہکے پھرتے ہيں 9:30

(بعض لوگ) کہتے ہيں کہ خدا نے بيٹا بنا ليا ہے. اس کي ذات (اولاد سے) پاک ہے (اور) وہ بےنياز ہے. جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے وہ سب اسي کا ہے (اے افتراء پردازو) تمہارے پاس اس (قول باطل) کي کوئي دليل نہيں ہے. تم خدا کي نسبت ايسي بات کيوں کہتے ہو جو جانتے نہيں10:68

اور کہتے ہيں کہ خدا بيٹا رکھتا ہے 19:88

(ايسا کہنے والو يہ تو) تم بري بات (زبان پر) لائے ہو 19:89

قريب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑيں اور زمين شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑيں 19:90

کہ انہوں نے خدا کے لئے بيٹا تجويز کيا 19:91

اور خدا کو شاياں نہيں کہ کسي کو بيٹا بنائے 19:92

اور کہتے ہيں کہ خدا بيٹا رکھتا ہے. وہ پاک ہے (اس کے نہ بيٹا ہے نہ بيٹي) بلکہ (جن کو يہ لوگ اس کے بيٹے بيٹياں سمجھتے ہيں) وہ اس کے عزت والے بندے ہيں21:26

خدا نے نہ تو (اپنا) کسي کو بيٹا بنايا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئي معبود ہے، ايسا ہوتا تو ہر معبود اپني اپني مخلوقات کو لے کر چل ديتا اور ايک دوسرے پر غالب آجاتا. يہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے ميں بيان کرتے ہيں خدا اس سے پاک ہے 23:91

وہي کہ آسمان اور زمين کي بادشاہي اسي کي ہے اور جس نے (کسي کو) بيٹا نہيں بنايا اور جس کا بادشاہي ميں کوئي شريک نہيں اور جس نے ہر چيز کو پيدا کيا اور پھر اس کا ايک اندازہ ٹھہرايا 25:2

اگر خدا کسي کو اپنا بيٹا بنانا چاہتا تو اپني مخلوق ميں سے جس کو چاہتا انتخاب کرليتا. وہ پاک ہے وہي تو خدا يکتا (اور) غالب ہے 39:4

اور انہوں نے اس کے بندوں ميں سے اس کے لئے اولاد مقرر کي. بےشک انسان صريح ناشکرا ہے43:15

کيا اس نے اپني مخلوقات ميں سے خود تو بيٹياں ليں اور تم کو چن کر بيٹے ديئے43:16

حالانکہ جب ان ميں سے کسي کو اس چيز کي خوشخبري دي جاتي ہے جو انہوں نے خدا کے لئے بيان کي ہے تو اس کا منہ سياہ ہوجاتا اور وہ غم سے بھر جاتا ہے 43:17

کيا وہ جو زيور ميں پرورش پائے اور جھگڑے کے وقت بات نہ کرسکے (خدا کي) بيٹي ہوسکتي ہے؟ 43:18

اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھي خدا کے بندے ہيں (خدا کي) بيٹياں مقرر کيا. کيا يہ ان کي پيدائش کے وقت حاضر تھے عنقريب ان کي شہادت لکھ لي جائے گي اور ان سے بازپرس کي جائے گي 43:19

کہہ دو کہ اگر خدا کے اولاد ہو تو ميں (سب سے) پہلے (اس کي) عبادت کرنے والا ہوں 43:81

يہ جو کچھ بيان کرتے ہيں آسمانوں اور زمين کا مالک (اور) عرش کا مالک اس سے پاک ہے 43:82


Back to List View : Arabic Text