اس کتاب روشن کي قسم 44:2
کہ ہم نے اس کو مبارک رات ميں نازل فرمايا ہم تو رستہ دکھانے والے ہيں 44:3
اسي رات ميں تمام حکمت کے کام فيصل کئے جاتے ہيں 44:4
(يعني) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر. بےشک ہم ہي (پيغمبر کو) بھيجتے ہيں44:5
(يہ) تمہارے پروردگار کي رحمت ہے. وہ تو سننے والا جاننے والا ہے44:6
ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر ميں نازل (کرنا شروع) کيا 97:1
اور تمہيں کيا معلوم کہ شب قدر کيا ہے؟ 97:2
شب قدر ہزار مہينے سے بہتر ہے 97:3
اس ميں روح (الامين) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) ليے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہيں 97:4
يہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتي ہے97:5 |